پاخانے میں خون آنا صحت کی سنگین حالت بھی ہوسکتی ہے۔ ایسی حالت میں پاخانے کے ساتھ خون مل کر آتا ہے۔ یہ تکلیف دہ بھی ہوسکتا ہے۔خونی پاخانہ اکثر اوقات کسی زخم یا بیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ یا کسی بھی بیماری کی وجہ سے معدے سے خون بہنے کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔پاخانے میں خون کے ساتھ دوسری علامات بھی ہوسکتی ہیں۔
پاخانے میں خون آنے کی وجہ معدے کی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ پاخانے میں خون کا رنگ سرخ بھی ہوسکتا ہے اور میرون بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کون سی علامات اور وجوہات ہوسکتی ہیں تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
۔ 1پاخانے میں خون کے ساتھ دوسری کیا علامات ہوسکتی ہیں؟
خونی پاخانہ میں یہ علامات بھی شامل ہوسکتی ہیں۔
۔ 1 پیٹ میں درد
۔ 2 جسم میں درد
۔ 3 پیٹ کا پھولنا
۔ 4 تھکاوٹ ہونا
۔ 5 ڈائریا
۔ 6 متلی، قے ہونا
۔ 7 وزن میں کمی
۔ 2 دیگر مختلف علامات
کچھ معاملات میں خونی پاخانہ دیگر علامات کے ساتھ ہوسکتی ہیں جو خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس صورت میں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔جیسے
۔ 1 بےہوشی
۔ 2 سانس لینے میں دشواری
۔ 3 چکرآنا
۔ 4 الجھن محسوس ہونا
۔ 5 نبض کا تیز چلنا
۔ 6 پیٹ میں شدید درد
۔ 7 تیز بخار
۔ 8 کمزوری
۔ 3 خونی پاخانے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟
عام طور پر پاخانہ میں خون آنا اس کا مطلب ہے بڑی آنت سے جسے ریکٹم کہتے ہیں یا اینل کنال کہتے ہیں وہاں سے خون آرہا ہے۔اس کی وجوہات سادہ بھی ہوسکتی ہیں اور شدید بھی ہوسکتی ہیں۔ اگر خون سرخ آرہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑی آنت کے سب سے آخری حصے یعنی ریکٹم سے خون آرہا ہے۔
۔ 1 میرون رنگ کا خون آنا
اگر خون میرون رنگ کا آرہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بڑی آنت کے سب سے اوپر والے حصے سے یا چھوٹی آنت سے آرہا ہے۔اگرکالے رنگ کا آرہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے یہ معدے یا چھوٹی آنت کے اوپر والے حصے سے آرہا ہے۔
۔ 2 بواسیر یا قبض
پاخانہ میں خون آنے کی وجہ بواسیر یا قبض بھی ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ غذائی نالی یا آنت کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔ سیاہ پاخانہ اکثر یہ ظاہر کرتا ہے کہ خون معدے یا غذائی نالی سے آرہا ہے۔ جبکہ میرون یا سرخ رنگ کا پاخانہ معدے کے نچلے حصے یا بڑی آنت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ دیگر وجوہات میں شامل ہیں۔
۔ 1 انفیکشن کی وجہ سے
۔ 2 انتڑیوں کی خرابی کی وجہ سے
۔ 3 کینسر کی وجہ سے
۔ 4 ٹی بی کی وجہ سے
اس کی سب سے اہم وجہ قبض بھی ہوسکتی ہے۔ کیونکہ اس صورت میں سٹول پاس کرنے کی وجہ زور لگانا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ عورتوں میں ڈلیوری کے دوران بھی ہوتا ہے۔ کٹ کی وجہ سے اینل فشر ہوتا ہے۔ معدے کا کینسر بھی اس کی ایک وجہ ہے۔ آنتوں کی سوزش کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ادویات کے مضر اثرات کی وجہ سے بھی مریض اس بیماری میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خون کی کمی بھی سنگین صورت اختیار کرسکتی ہے اس لئے فوری علاج بہت ضروری ہے۔
علاج
اگر ہم شروع میں ہی اس بیماری کا علاج قدرتی غذاؤں کے ساتھ کریں تو ممکن ہے کہ قبض ہونے کی نوبت ہی نہ آئے، کیونکہ قبض اس بیماری کی اہم وجہ میں سے ایک ہے۔ قبض سے نجات کے لئے فائبر والی غذا کا استعمال کرسکتے ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کی وجہ سے بھی اس کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔ تھوڑی احتیاط کرکے ہم اس بیماری سے بچ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اسپغول کا چھلکا بھی بہت کاآرمد ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ کا نظام ہضم درست رہے گا تو اس بیماری کے امکانات کم ہوں گے اور اگر آپ کو زیادہ دن تک قبض کا مسئلہ رہتا ہے تو آپ کو وقت پر گیسٹرو انٹرولوجسٹ سے رابطہ کرنا چاہیئے۔