سینے کی جلن یا دل جلنا ایسے ناموں کے باوجود، ایسڈ ریفلکس ، کا آپ کے دل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ یہ عام حالت پیٹ میں تیزابیت کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے یہ تیزابیت آپ کی غذائی نالی میں پہنچ جاتی ہے اور آپ کے سینے کے حصے میں ناخوشگوار، جلن کا باعث بنتی ہے ۔
بلاشبہ، ایسڈ ریفلوکس کا علاج دواؤں سے کیا جا سکتا ہے، لیکن طرز زندگی کی کچھ آسان تبدیلیاں بھی ہوتی ہیں جو آپ اسے کم کرنے اور اسے روکنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو کوئی بھی صحت کے حوالے سے پریشانی ہے تو آپ مرہم کی سائٹ پہ متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کے ذریعے بھی مشورہ کرسکتے ہیں۔
ایک پکا ہوا کیلا کھائیں
کیلا آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر بنانے اور آپ کے وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرنے کے علاوہ، سینے کی جلن سے فوری نجات فراہم کر سکتا ہے۔ ان میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، کیلے میں موجود پوٹاشیم معدے کی پرت کو کوٹ کر سکتے ہیں اور ناخوشگوار ایسڈ ریفلکس کی علامات کو کم کرنے اور روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ لیکن کیلا صرف پکا ہوا ہی کھائیں کیونکہ کچا کیلا بھی بعض اوقات سینے میں جلن کا باعث بن سکتا ہے۔
ڈھیلا ڈھالا لباس پہنیں
اگر آپ سینے کی جلن کا شکار ہیں، تو بہتر ہے کہ آپ اپنے تنگ لباس کو چھوڑ دیں اور اس کے بجائے ڈھیلے، زیادہ آرام دہ کپڑوں کا انتخاب کریں۔ کسی بھی قسم کا لباس جو آپ کے پیٹ سے چپکا ہوتا ہے اور آپ کے پیٹ کے حصے پر دباؤ ڈالتا ہے ایسڈ ریفلکس کی علامات کو بدتر بنا سکتا ہے۔
اور یہاں تک کہ اگر آپ نے پہلے کبھی اپنے سینے میں اس جلن کا تجربہ نہیں کیا ہے، تب بھی اگر آپ روزانہ تنگ کپڑے پہنتے ہیں تو آپ کو سینے کی جلن کے پیدا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
اپنی نیند کی پوزیشن کو ایڈجسٹ کریں
ہم سب ہی نیند کی کچھ پوزیشنوں کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اگر آپ کو سینے میں جلن کا خطرہ ہے تو، آپ کو اپنی صحت کی خاطر اپنی کچھ عادات کو تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ اپنے دائیں طرف سونے کے عادی ہیں تو یہ درحقیقت آپ کے پریشان کن سینے کی جلن کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔
جبکہ بائیں طرف سونے سے اس پٹھے کو آرام ملتا ہے جو معدہ اور غذائی نالی کو جوڑتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ ایسڈ ریفلیکس سے دفاع کرتا ہے۔ اس لئے اپنی بائیں جانب سونے کی کوشش کریں کیونکہ یہ پوزیشن سینے کی جلن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
شوگر فری گم چبائیں
تحقیق کے مطابق چیونگم آپ کی سانسوں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھتی ہے اور آپ کی یادداشت کو بھی بہتر بنا سکتی ہے۔ ان فوائد کے علاوہ، یہ آپ کے معدے میں تیزابیت کو کم کر سکتی ہے اور سینے کی جلن کو روک سکتی ہے۔ چونکہ چیونگم آپ کے تھوک کی پیداوار کو بڑھاتی ہے ، یہ آپ کے منہ میں تیزابیت کو متوازن کرتی ہے اور اسے بہت تیزی سے صاف کرنے میں مدد کرتی ہے۔
جلدی جلدی کھانا مت کھائیں
جب آپ کو بھوک لگتی ہے تو یہ بات بالکل سمجھ میں آتی ہے کہ آپ جلد از جلد کچھ کھانا چاہتے ہیں، لیکن جلدی میں کھانا دراصل سینے کی جلن کو ایکٹو کر سکتا ہے۔ جو لوگ جلدی جلدی کھانا کھاتے ہیں ان میں ایسڈ ریفلکس کا زیادہ امکان ہوتا ہے، اس لئے بہتر ہے کہ اپنے کھانے کو مناسب طریقے سے چبانے اور نگلنے کے لیے کافی وقت دیں۔
دوڑنے اور ویٹ لفٹنگ سے پرہیز کریں
جسمانی طور پر ایکٹو رہنا ایک بہترین کام ہے جو آپ اپنی صحت کے لیے کر سکتے ہیں، لیکن اگر آپ سینے کی جلن کا شکار ہیں، تو آپ اپنی ورزش کی قسم کا انتخاب کرتے وقت زیادہ محتاط رہنا چاہیں گے۔ زیادہ اثر کرنے والی ورزشیں، جیسے دوڑنا، وزن اٹھانا، یا سائیکل چلانا، درحقیقت آپ کے معدے میں خون کے بہاؤ کو کم کر سکتا ہے۔
اور ریفلکس کی علامات کو خراب کر سکتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو اپنی جم کی رکنیت منسوخ کرنی پڑے گی بس اعتدال پسند، کم اثر والی ورزشیں، جیسے چہل قدمی، یوگا، یا تیراکی کا انتخاب یقینی بنائیں۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا ایک سستا اور مکمل طور پر قدرتی علاج ہے۔ بس ایک چائے کا چمچہ بیکنگ سوڈا ایک کپ پانی میں گھول لیں۔ بیکنگ سوڈا معدے کے تیزاب کو بے اثر کرنے میں مدد کرے گا۔
نوٹ: بیکنگ سوڈا میں سوڈیم ہوتا ہے، اگر آپ کم سوڈیم والی غذا پر ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں۔
طرز زندگی کی تبدیلیاں
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو اپنی خوراک میں چھوٹی تبدیلیاں کرنا اور جسمانی سرگرمی میں اضافہ آپ کے سینے کی جلن کو دور کر سکتا ہے۔ ایسی کھانوں کو چھوڑنے کی کوشش کریں جو آپ کے دل کی جلن کو بڑھاتے ہیں جیسے کہ چکنائی والی یا مصالہ دار غذائیں، کیفین، چاکلیٹ، یا کاربونیٹیڈ مشروبات۔ ان کو اپنی خوراک سے خارج کرنے سے یہ مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو سکتا ہے۔