دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کی ۴ بڑی وجوہات

Dental Health
what causes senstivity
Reading Time: 3 minutes
دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنا ایک عام صورتحال ہے جس سے ہر کوئی متاثر نظر آتا ہے۔ ہماری خوراک اور روزمرہ عادات دانتوں کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ درج ذیل بظاہر بے ضرر عادات دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

مائوتھ واش کا بے جا استعمال

اگر آپ دن میں کئی بار مائوتھ واش کا استعمال کرتے ہیں تو یہ عادت ترک کر دیجیئے۔ مائوتھ واش میں شامل تیزاب سینسٹیویٹی کا باعث بن سکتے ہیں ۔ اور پہلے سے متاثرہ دانتوں کی تکلیف میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ دانتوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر سے رابطے اور مشورے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کریں۔
tooth pastes that can cause senstivity

دانت صاف کرنے کا طریقہ

کبھی کبھی دانتوں میں حساسیت کی وجہ بہت زیادہ قوت سے برش کرنا بھہ ہو سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ دانت اگرچہ ایک مضبوط عضو ہے لیکن مسوڑے انتہائی نرم و نازک ہوتے ہیں۔  بہت زیادہ زور سے برش کرتے رہنے سے دانتوں کی اوپری سطح متاثر ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ دانتوں کے اعصاب کو بھی بے نقاب کر سکتی ہے جو کہ دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کا باعث بنتا ہے۔ دانتوں کے ماہر ڈاکٹر سے رابطے اور مشورے کے لیے مرہم ویب سایٹ یا کال سنٹر کا استعمال کیا جا سلکتا ہے۔

Must Read: 5 Best Female Dentists In Lahore

دانت پیسنا

غصے میں یا عادتاّ دانت پیسنے والے افراد دانتوں میں حساسیت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ دانت جسم کا مضبوط ترین حصہ ہیں لیکن مسلمل رگڑنے سے ان کع نقصان کا اندیشہ بہرحال باقی رہتا ہے۔
reasons of senstivity

دانت سفید کرنے والی مصنوعات کا استعمال

اگر آپ ایسے کیمیکل استعمال کرتے ہیں جو دانتوں کو سفید کرتے ہیں تو آپ حساسیت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بعض ٹوتھ پیسٹ بھی ایسے اجزاٗ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کی شکایت ہے تو ٹوتھ پیست کا انتخاب اپنے ڈینٹسٹ کے مشورے سے کیجیے۔ لاہور کراچی اور پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں دانتوں کے ماہر امراض سے رابطہ اور مشورہ کرنا اب مرہم کے ذرایعے نہایت آسان ہو گیا ہے۔
 اس کے علاوہ اپنی ٖخوراک میں تیزابیت پیدا کرنے والی گیزوں کا کم استعمال، دانتوں کی صفائی اور منہ کی بیماریوں کا بروقت علاج آپ کو دانتوں کی حساسیت سے محفوظ رکھتا ہے

Few Most Popular Dentist In Pakistan:

Share This:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.