ہم سب جانتے ہیں گرمیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے جیسے ہم سردیوں کے موسم میں ایسی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں۔جو ہمیں سردی سے محفوظ رکھتی ہیں۔ ایسا ہی حال گرمیوں میں ہوتا ہے۔ ہمیں گرمیوں میں ان غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جو غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ گرمی کی تپش کو بھی کم کرے اور ہماری صحت بھی بحال رکھے۔ بہت سے لوگ گرمیوں میں ایسے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں جو راحت اور ٹھنڈک کا احساس دیتے ہیں۔
قدرت نے ہمیں گرمیوں میں ایسے پھلوں سے نوازا ہے۔ جو ہمیں گرمی کے موسم میں گرمی سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ ہمیں گرمیوں کے موسم میں کن مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے؟ جو ہمیں گرمی سے بچانے کے ساتھ ساتھ صحت کو بھی فائدہ پہنچائیں یہ جاننے کے لئے آپ یہ بلاگ لازمی پڑھیں اور ان پھلوں کی مزید غذائیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ ماہر غذائیت سے 03111222398 پہ رابطہ کریں۔
۔1 گرمیوں کے لئے اہم مشروبات
گرمیوں کے موسم میں بہت سے پھل ہمارے لئے نعمت ہیں۔ جن کے استعمال سے ہم گرمی سے محفوظ رہتے ہیں۔ گرمیوں میں ایسے پھل جن کا مشروب ہمیں استعمال کرنا چاہیئے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1 آم کا جوس
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آم پھلوں کا بادشاہ ہے اور گرمیوں کے موسم میں یہ کثرت سے مقبول بھی ہوتا ہے۔ اس پھل کا انتظار بھی لوگ شدت سے کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ زیادہ تر لوگوں کا پسندیدہ پھل ہوتا ہے۔ آم میں بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔ آم کم کیلوری والا پھل ہے۔
اس میں بہت اچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے اور سی بھی پایا جاتا ہے۔ فولیٹ، بی6 اور وٹامن ای میں اس میں موجود ہوتا ہے۔ یہ تمام وٹامنز ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔ آم کا فریش جوس ہمارے ہاضمے کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ جلد کے لئے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔
۔2 تربوز کا جوس
تربوز بھی گرمیوں میں پایا جانے والا عام فروٹ ہے۔ تربوز میں پانی اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں 92فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، بی6، اینٹی آکسیڈنٹ اور امائنوایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے۔
۔1 اس میں موجود امائنو ایسڈ دل کی صحت کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔
۔2 اس میں موجود وٹامن اے آنکھ کی روشنی کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔
۔3 تربوز میں پانی کی خاصی مقدار کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس لئے گرمیوں میں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔
۔3 فالسہ کا جوس
یہ گرمیوں کے موسم میں کچھ عرصہ کے لئے آتا ہے۔ یہ ننھا پھل اپنے اندر بہت سے صحت کے فوائد رکھتا ہے۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہترین ہے۔ فالسہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس لئے یہ کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا وٹامن سی ہماری جلد کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ یہ سوزش کے اثرات کو کم کرتا ہےجو دل کی صحت کے لئے بہترین ہے۔ یہ بطور کولنگ ایجنٹ کام کرتا ہے اور ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔
۔4 انار کا جوس
انار غذائیت کے اعتبار سے بہت مفید پھل ہے۔ اگر ہم روزانہ ایک انار کا استعمال کرتے ہیں تو ہمیں وٹامن سی کی 28 ملی گرام مقدار ملتی ہے۔ اس میں وٹامن کے اور پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ جو لوگ اینیمیا کا شکار ہوتے ہیں انار کے استعمال سے خون کی کمی دور ہوتی ہے۔ اس لئے اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔
۔5 آڑو کا جوس
جس بھی پھل کی بات کی جائے وہ اپنے اندر بہت سے فوائد رکھتا ہے۔ہمیں قدرت نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے جو صحت کے فوائد رکھتے ہیں۔ آڑو بھی گرمیوں میں کثرت سے پایا جانے والا پھل ہے۔ ہمارے جسم کو روزانہ 15 فیصد وٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہےاور آڑو 6 فیصد تک ہماری اس کمی کو دور کرتا ہے۔ اس میں زنک، فاسفورس اور کوپر کی اچھی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
یہ بھی کم کیلوری والا پھل ہے۔ اس میں پایا جانے والا پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ اس میں موجود بیٹا کیروٹین وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ جو آنکھوں کی روشنی کے لئے بہترین وٹامن ہے۔
یہ تمام پھل ہمارے جسم میں وٹامنز کی کمی کو پورا کرنے کے علاوہ گرمی کی شدت کو بھی کم کرتے ہیں۔ ان پھلوں کے جوس گرمیوں کے موسم میں راحت دیتے ہیں۔ اس لئے گرمیوں میں ان تمام پھلوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے تاکہ ہم ان سے صحت مند فوائد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کی گرمی کو بھی کم کرسکیں اور صحت مند بھی رہ سکیں۔
اگر ہمیں اچھی اور صحت مند زندگی گزارنی ہے تو ہمیں وٹامنز سے بھرپور چیزوں کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ ہم ہر قسم کی بیماری سے بچ سکیں اور اپنا مدافعتی نظام مضبوط بنا سکیں۔ ہم ان غذاؤں اور مشروبات کے استعمال سے اپنے جسم میں وٹامنز کی کمی کو دور کرسکتے ہیں لیکن کسی بیماری کا علاج ان سے ممکن نہیں ہے۔ کسی بھی بیماری پر کنٹرول اور علاج کے لئے ہمیں ایک مستند ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔