Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Forum
    • Special Offers
    • Healthblog
    • Healthy Lifestyle
    • Women’s Health
    • Skin Care
    • Fitness & Exercise
    • Health News
    • Dental Health
    • Skin Care
    • Sonology
    • Mental Well-Being
    Marham
    Home»Healthy Lifestyle»بچے کی ابارشن کے بعد ایک ماں کا اپنے بچے کے نام خط
    Healthy Lifestyle

    بچے کی ابارشن کے بعد ایک ماں کا اپنے بچے کے نام خط

    Mobeen AftabBy Mobeen AftabFebruary 1, 2022Updated:January 31, 20227 Mins Read
    بچے کی ابارشن کے بعد ایک ماں کا اپنے بچے کے نام خط
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بچے کی آمد کی خبر والدین کیلئے مسرت و طمانیت کا باعث ہوتی ہے۔ مگر حمل کے دوران ہر سال تقریباً 20 لاکھ والدین اپنا بچہ کھو دیتے ہیں – یہ اندازا ہر 16 سیکنڈ میں ایک بچہ بنتا ہے۔ نوزائیدہ بچے کو سنبھالنے کی خوشی کا تجربہ کرنے کے سے محروم رہ جانے والی غمزدہ ماؤں کو ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ان کی غلطی تھی جس کی وجہ سے ان کے بچے کی جان چلی گئی۔

    جب کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔  ایک بار جب بے پناہ غم اور صدمے کے لمحات گزر جائیں ، تو ان ماوں کو یہ احساس دلانا ضروری ہے کہ وہ اکیلی نہیں ہیں ۔ اور یہ کہ ان کے بچے کے ضائع ہونے میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔

    ماہر گائناکولوجسٹ سے رابطے کیلئے یہاں کلک کریں۔

    ہمیں ایک ماں کی طرف سے اپنے نوزائیدہ بچے کو ایک خط ملا، اور اس میں، ایسا لگتا ہے کہ وہ ان احساسات کو الفاظ میں بیان کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جن سے اسقاط حمل کا شکار ہونے والے والدین گزرتے ہیں۔ ایک ماں اسقاط حمل کے بعد اپنے کھوئے ہوئے بچے کو ایک خط لکھتی ہے، اور اس خط کو پڑھ کر ہم سب ان جذبات اور احساسات کو محسوس کر سکتے ہیں۔

    Table of Content

    • ادھوری ملاقات
    • محبوبِ من
    • مختصر قیام
    • مخصوص مقام
    • خلا
    • وقت کا مرہم
    • یادیں
    •  ناقابل تلافی

    ادھوری ملاقات

    بچے کی ابارشن کے بعد ایک ماں کا اپنے بچے کے نام خطاپنی محبوب ہستی سے اگر ادھوری ملاقات ہو تو اس کی تشنگی ہم سب دیر تک محسوس کر سکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ماں بھی محسوس کرتی ہے جب ملاقات سے پہلے ہی وہ اپنے بچے سے محروم ہو جائے۔

    ماں لکھتی ہے کہ، “میری جان، ہم یک جان دو قالب تھے مگر ہماری ملاقات تشنہ رہی۔ ہم نے کبھی بھی مناسب طریقے سے اور مکمل ملاقات نہیں کی، اگرچہ ہم دونوں آپ کی زندگی کے ہر لمحے میں ساتھ رہے”۔

    ماہر اطفال سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

    محبوبِ من

    بچے کی ابارشن کے بعد ایک ماں کا اپنے بچے کے نام خطایک ماں کے لیے اس کی اولاد سے زیادہ محبوب کوئی شے نہیں۔ اور جس بچے سے وہ اچانک محروم ہو جائے اس کی محبت تو تڑپ میں بدل جاتی ہے۔ ماں مزید لکھتی ہے کہ،

    ” تم اس دنیا میں آئے اور اپنا کوئی اثر ڈالے بغیر، یوں اچانک اتنا جلدی اور خاموشی سے مجھ سے دور ہو گئے۔ یوں تو تمہارے  بابا اور میرے علاوہ کسی کو بھی تمہارے وجود کا علم نہیں تھا، لیکن یہ جان رکھو کہ تم ہمیں بہت محبوب تھے، بہت عزیز تھے۔ اور یہ احساس ہمیں شاد کر دیتا ہے کہ تم جانتے ہو کہ تم ہمیں کتنے پیارے تھے۔

    مختصر قیام

    بچے کی ابارشن کے بعد ایک ماں کا اپنے بچے کے نام خطجو والدین اسقاط حمل کے کرب سے گزرتے ہیں ان کو ان کے بچے کے بارے میں یہ تسلی دی جاتی ہے کہ ان کا بچہ گو بہت کم زندہ رہا، یا بہت چھوٹا تھا لہذا اس کا ضائع ہونا زیادہ تکلیف دہ نہیں ہونا چاہئے۔ مگر والدین کے احساسات یکسر مختلف ہوتے ہیں ۔یہ ماں لکھتی ہے کہ،

    “کچھ لوگ کہیں گے کہ آپ کا قیام اتنا مختصر تھا اور اتنا کم عرصہ ہم نے ساتھ گزارا ہے کہ بمشکل ہی مجھ پر کوئی اچھا اثر ڈالا ہوگا۔  لیکن وہ یہ بات نہیں جانتے کہ اتنے کم وقت میں بھی میں نے اپنے دل میں تمہارے لیے جگہ بنا لی تھی۔ اس مختصر وقت میں بھی، میں نے جو تعلق تم سے استوار کیا وہ کسی سے نہیں کیا۔ میرے دل میں جو جگہ تمہارے لئے مخصوص ہے اسے کوئی لے سکتا۔”

    مخصوص مقام

    بچے کی امید کے ساتھ ہی والدین اس کے متعلق سہانے سپنے دیکھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے لئے منصوبے بنانا، خریداری کرنا اور آپس میں گفتگو کرنا ایک معمول کی بات ہے۔ ماں اپنے خط میں آگے لکھتی ہیں کہ ،

    “تمہاری امید پیدا ہونے سے بھی پہلے۔ جیسے ہی ہمیں معلوم ہوا کہ ہمیں آپ چاہئیں، لاشعوری طور پر، میں نے اپنے دل میں آپ کو جگہ دینی شروع کر دی۔ میں نے ہر وقت آپ کے بارے میں سوچنا شروع کردیا۔ میں نے محسوس کیا کہ آپ کے لیے جگہ بنانا مشکل نہیں تھا۔ میرے دل میں آپ کی جگہ بہت آسانی سے تقریباً راتوں رات بن گئی، ایسا لگتا ہے کہ میرے دل میں یہ جگہ صرف آپ کے لئے مخصوص تھی۔”

    خلابچے کی ابارشن کے بعد ایک ماں کا اپنے بچے کے نام خط

    بچے کے لئے ماں باپ کے دلوں میں خاص جذبات ہوتے ہیں جو صرف ان کے بچے کے لئے ہی مخصوص ہوتے ہیں۔ جب وہ اپنے بچے سے محروم ہو جائیں اور وہ جگہ خالی رہ جائے تو اس کی کسک ابدی ہوتی ہے۔ ماں آپ نے خط میں اس کا ذکر یوں کرتی ہے،

    “میں نے برسوں سے اس خلا کو بھرنے کی کوشش کی ہے جو آپ نے چھوڑا ہے۔ میں نے سوچا تھا، شاید، جب آپ کا بھائی پیدا ہوگا تو آپ کی جگہ وہ لے لے گا۔ لیکن جب اس کی امید ہوئی تو میرا دل اور بڑا ہوا اور آپکے بھائی کو الگ جگہ دیدی، آپ کی جگہ تو وہیں موجود ہے، ویسی ہی، خالی۔۔۔ آپکی جگہ صرف آپ کے لئے ہی مخصوص ہے۔”

    وقت کا مرہم

         بچے کو کھونے کے بعد اس کے صدمے سے سنبھلنے میں وقت لگتا ہے۔ تاہم جیسے جیسے وقت کا پہیہ گھومتا ہے، پرانے زخم بھرنے لگتے ہیں۔ ان کی جلن اور کاٹ کم ہو جاتی ہے۔  ماں اس بارے میں لکھتی ہیں کہ، “اب میرے دن زچگی کے معمول کے اتار چڑھاو سے بھرے ہوئے ہیں۔ میرا دل اور دماغ اکثر آپ کے بھائی کی محبت اور دیکھ بھال سے سرشار رہتا ہے۔ آپ نے جو خالی جگہ چھوڑی ہے وہ اب میرے ذہن پر پہلے جیسی حاوی نہیں ہے۔”

    اگر آپ کو ماہر ریڈیالوجسٹ کی خدمات درکار ہیں تو اس لنک پر کلک کریں

    یادیں

      مصروفیت کے بادل چھٹ جائیں تو اپنے کھوئے ہوئے بچے ماں کو ضرور یاد آتے ہیں،بچے کی ابارشن کے بعد ایک ماں کا اپنے بچے کے نام خط

      ” لیکن کبھی کبھی، جب ہر سو خاموشی ہو اور گھر میں سکوت ہو تو، میرے دل میں وہ خالی جگہ اتنی زور سے گونجتی ہے کہ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ تمہارا غم پھر سے مجھے نڈھال کر دیتا ہے۔ اور میں اس کی طاقت کی شدت سے دنگ رہ جاتی ہوں۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ ان لمحات سے لڑنا بہتر نہیں ہے۔

    اس کے بجائے، میں خاموش بیٹھتی ہوں اور آپ کے بارے میں سوچتی ہوں اور یہ کہ اگر آپ ہوتے تو کیا کیا ہوسکتا تھا؟ کبھی کبھی میں وہ کہانی کی کتاب اٹھا کر پڑھتی ہوں جو میں نے آپ کی امید ہونے پر خریدی تھی۔ اب میں نے اپنے دماغ کو سمجھا لیا ہے کہ ہم نے جو کھویا اس پر غمگین رہنا ٹھیک ہے۔”

     ناقابل تلافی

       بچے کا نقصان ماں باپ کے لئے ناقابل تلافی ہوتا ہے۔  ماں اپنے بچے کے نام اس خط میں بار بار اس کا اظہار کرتی ہے،   “ایسا لگتا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے، یا کتنا ہی وقت بیت جائے، میں اس خلاء کو پر نہیں کرسکتی جو آپ نے چھوڑا ہے۔

    اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے دل میں وہ جگہ چھوڑ دوں گی جہاں آپ ہیں ۔ میں اسے دوسری چیزوں سے بھرنے کی کوشش کرنا اور خود کو آپ کے نہ ہونے کی جھوٹی تسلیاں دینا چھوڑ  دوں گی۔ میرے دل میں یہ جگہ صرف اور صرف آپ کے لئے مخصوص ہے۔  اور میں آپ کو ہمیشہ، اپنے دل میں، اسی جگہ پر رکھوں گی۔”

    A mother's letter to her child after an abortion urdu
    Mobeen Aftab

      میں مبین آفتاب اردو کانٹنٹ رائٹر ، میں تعلیم کے شعبے سے منسلک ہوں۔ ویسے تو عمر کے لحاظ سے میں 32 سال کا ہوں پر تجربے کے اعتبار سے اپنی عمر سے کئی گنا بڑا ہوں میں ایک بچی کا باپ ہوں اور چاہتا ہوں کہ ہماری نئی نسل اردو کو وہ مقام دے جو بحیثیت ایک قومی زبان اس کا حق ہے۔

      Related Posts

      دوا کے بغیر شوگر لیول کم کرنا

      شوگر کے لیول کو بغیر دوا کے کنٹرول کرنے کے آزمودہ طریقے

      June 1, 2023
      گھنی پلکوں کے لیے گھریلو ٹوٹکے

      پلکوں کو گھنا اور خوبصورت بنانے کے لیے قدرتی اجزاء کا استعمال کریں

      May 26, 2023
      کچا آم

      کچا آم (کیری) :صاف شفاف اور چمکدار جلد کے لیے ماسک

      May 25, 2023

      Comments are closed.

      Read More
      • Health Blog
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Medicine
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health

      Download our app

      Lab Tests

      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan

      Top Cities

      • Lahore
      • Karachi
      • Islamabad
      • Rawalpindi
      • Faisalabad
      • Peshawar
      • Multan
      • Quetta
      • Gujranwala
      • Sargodha
      • Hyderabad
      • Bahawalpur
      • Sialkot
      • Rahim Yar Khan
      • View All Cities

      Top Hospitals

      • City International Hospital
      • Doctors Hospital
      • Hameed Latif Hospital
      • Akram Hospital
      • Chughtai Medical Center
      • Iqra Medical Complex Hospital
      • Surgimed Hospital
      • Omar Hospital & Cardiac Centre
      • Hilal-E-Ahmar House Hospital
      • Health Icon Medical & Diagnostic Centre
      • Khan Medical City Hospital
      • Faisal Hospital
      • Saleem Medical Complex Hospital
      • Kanan Clinic
      • View All Hospitals

      Top Specialities

      • Dermatologist
      • Neurologist
      • Gynecologist
      • Urologist
      • Gastroenterologist
      • Pulmonologist / Lung Specialist
      • Orthopedic Surgeon
      • Pediatrician
      • General Physician
      • Nephrologist
      • Sexologist
      • Ent Specialist
      • Eye Surgeon
      • Neuro Surgeon
      • View All Specialities

      PMC Verified Doctors

      Authentic & updated information

      Money back guarantee

      We return money within 48 hours

      12/7 customer support

      Well-trained & Supportive team

      Secure online payment

      We possess SSL / Secure сertificate

      • Privacy Policy
      • Delivery Policy
      • Refund Policy
      • Payment Terms
      • Cancellations Policy
      • Terms of Use
      • FAQs
      • About Us
      • Contact Us
      • Doctors
      • Partnerships
      • Careers
      • Help me Marham
      • Invite Friends & Family

      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. – All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.