سینے کے درد کو عام طور پر بالغ افراد کے لیۓ بہت خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ مگر جہاں تک سینے کے درد کا تعلق بچوں سے ہوتا ہے تو اس حوالے سے یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اگریہ درد کئی گھنٹوں تک بھی جاری رہے تو اس کا تعلق دل کی بیماری یا کسی تکلیف سے نہیں ہوتا ہے چاہے یہ درد کئی گھنٹوں تک بھی جاری رہے۔
عام طور پر سینے کا درد اگر بچوں میں ہو تو وقت کے ساتھ جلدٹھیک بھی ہو جاتا ہے تاہم اس حوالے سے کچھ حالات میں علامات کی بنیاد پر اس بات کا فیصلہ کرنا ضروری ہے کہ کب ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔
Table of Content
۔ 1 دل کی تکلیف کے سبب ہونے والا درد
ایک سروے کے مطابق عام طور پر صرف 2 فی صد بچوں میں سینے کے درد کا سبب ان کے اندر ہونے والی دل کی تکلیف ہو سکتی ہے جوکہ بہت ہی کم شرح ہے ۔ لیکن اگر سینے کے درد کے ساتھ ساتھ بچے کے کاندھے ، بازو اورکمر میں بھی درد ہو اور اس کے ساتھ ساتھ بے ہوشی ، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا یا بلڈ پریشر میں تبدیلی بھی ہو تو اس صورت میں یہ درد دل کی تکلیف کے باعث بھی ہو سکتی ہے جس کی وجوہات کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں۔
۔ 1 کورونری ہارٹ کی بیماری
اس حالت میں ذرا سا چلنے یا ورزش یا جسمانی مشقت کی صورت میں سینے کا درد ہو سکتا ہے یہ درد دل کی شریانوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کے باعث ہو سکتا ہے۔
۔ 2 مائیوکارڈٹس ، پیری کارڈٹس
یہ بیماریاں عام طور پرا ن بچوں میں ہوتی ہیں جو کہ کسی نہ کسی وائرل انفیکشن یا بیکٹیریل انفیکشن میں مبتلا ہوں۔ ان کے نتیجے میں بچوں میں سینے کا درد ہو سکتا ہے۔ جس کے ساتھ سانس لینے میں دشواری بھی ہو سکتی ہے اس کے علاوہ پیری کارڈٹس کی نتیجے میں سینے میں تیز چبھتی ہوئی درد کی لہر بھی اٹھ سکتی ہے۔
کوئی بھی درد کسی بھی شدید بیماری کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے لہذا کسی بھی قسم کے درد اور خصوصا سینے میں ہونے والے درد کا ہلکا نہ لیں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کیجئے۔
۔ 3 پیدائشی دل کی تکالیف
بعض بچوں میں پیدائشی طور پر بھی دل کا عارضہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے ان میں سینے کا درد ہو سکتا ہے۔ عام طور پر ان کی تشخیص مختلف علامات کے سبب ابتدائی عمر ہی میں ہو جاتی ہے جس کا سبب دل کے مختلف عارضے بھی ہو سکتے ہیں۔
۔ 4 پھپھڑوں کی تکلیف کے سبب ہونے والا سینے کا درد
سینے کا درد دل بچوں میں دل کے علاوہ پھپھڑوں کے مختلف عارضوں کے سبب بھی ہو سکتا ہے جس کے اسباب کچھ اس طرح سے ہو سکتا ہے۔
۔ 5 دمہ
دمہ بچوں میں پھپھڑوں کی تکلیف کے سبب ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے سینے کا درد ہو سکتا ہے ۔اس تکلیف کی صورت میں سینے میں درد کے ساتھ ساتھ کھانسی ، سینے میں سے سیٹی کی آواز اور سانس لینے میں تکلیف بھی ہو سکتی ہے۔
۔ 6 سانس کی نالی میں انفیکشن
سانس کی نالی میں بعض اوقات کسی قسم کا انفیکشن بھی بچوں میں سینے کے درد کا سبب ہو سکتا ہے، جو کہ اگر جاری رہے تو اس صورت میں نمونیا میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے اور خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔
۔ 7 ہڈیوں اور پٹھوں کی تکلیف کے سبب ہونے والا سینے کا درد
بعض اوقات کسی قسم کی چوٹ جو کہ ہڈی اور پٹھوں کو نقصان پہنچاۓ یا کسی قسم کی ٹوٹ پھوٹ کا سبب بنے تو اس صورت میں بھی بچوں کو سینے کا درد ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں سینے میں کسی حصے میں نیل کا نشان بھی بن سکتا ہے۔
دوسری صورت میں پٹھوں میں ہونے والا کھنچاؤ یا کسی وجہ سے ان پر پڑنے والا دباؤ بھی بچے کے سینے کا درد کا سبب بن سکتا ہے۔ اس جگہ درد کی صورت میں یہ جگہ کسی حد تک سخت بھی ہو سکتی ہے اور اس کے علاج کے لیۓ ڈاکٹر سے رجوع کرنا درست فیصلہ ہوگا۔
پسلیوں کے اوپر کنارے پر لگے ہوۓ عضلات بعض اوقات سردی کے سبب یا کچھ اور وجوہات کی بناء پر درد کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ درد درحقیقت پسلیوں میں ہوتا ہے مگر اس طرح محسوس ہوتا ہے جیسے کہ سینے میں ہو رہا ہے سانس لینے سے اس کی شدت میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے۔
۔ 8 معدے کی تکلیف کے سبب ہونے والا سینے کا درد
بدہضمی کے سبب یا گیس بننے کے سبب سینے میں جلن یا سینے میں درد کی شکایت ہو سکتی ہے اس کا سبب بعض اوقات زیادہ کھانا کھا کر سو جانا بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بعض اوقات اس کا سبب کھانے کا ہضم نہ ہونا بھی ہوتا ہے اس درد کی صورت میں بچے کی غذائی عادات کو تبدیل کریں اور اس کو کھانے کے فورا بعد سلانے سے پرہیز کریں۔
۔ 9 ذہنی دباؤ کے اثرات کے سبب درد
بچے بہت حساس ہوتے ہیں ان کی ذہنی صحت کا براہ راست تعلق ان کے جسم سے ہوتا ہے کسی بھی حوالے سے اگر بچے کے ذہن پر کسی قسم کا دباؤ ہو تو اس کے رد عمل کے طور پر بچے کے سینے میں درد ہو سکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |