Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Order Medicines
    • Forum
    • Special Offers
    • Healthblog
    Marham
    Home»Healthy Lifestyle»چھوٹے بچے کے حلق میں کچھ پھنس جانے کی صورت میں کیے جانے والے اقدامات
    Healthy Lifestyle

    چھوٹے بچے کے حلق میں کچھ پھنس جانے کی صورت میں کیے جانے والے اقدامات

    Mobeen AftabBy Mobeen AftabJanuary 29, 20226 Mins Read
    چھوٹے بچے کے حلق میں کچھ پھنس جانے کی صورت میں کیے جانے والے اقدامات
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    Table of Content

    •  علامات
    •   1سال تک کے بچے
    •  1 سال سے زیادہ عمر کے بچے
    •   تدارک

    بچے کا دم گھٹنا یا اس کے حلق میں کچھ پھنسنا  ایک خطرناک حالت ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر کبھی ایسا ہو تو  کیا ہوگا؟ آپ ان کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ ابتدائی طبی امداد کی مہارتوں کی پہلی کلاسیں 19ویں صدی میں ہوئیں، پھر بھی ہم میں سے محض چند لوگ ہی یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ان تکنیکوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کا طریقہ جانتے ہیں۔

     باوجود یہ کہ بچے اکثر بالغوں کی نگرانی میں ہوتے ہیں کوئی بھی چیز آسانی سے ان کے حلق میں پھنس سکتی ہے۔ ابتدائی طبی امداد کی فراہمی ایک خاص مہارت ہے جسے ہر کوئی سیکھ سکتا ہے، اور سیکھنا بھی چاہیے۔

     علامات

    چھوٹے بچے کے حلق میں کچھ پھنس جانے کی صورت میں کیے جانے والے اقداماتاگر بچہ سانس لے رہا ہے اور کھانسی بھی کر رہا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ ایئر ویز کی جزوی اوورلیپنگ ہے۔ ایسی صورت میں بچے کو پھنسی ہوئی چیز کو نکالنے کے لیے کھانسی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ لیرنکس میں بیرونی چیز پھنسنے کی وجہ سے جسم مضطرب ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے قے بھی ممکن ہے۔ جسم کے یہ قدرتی رد عمل بغیر کسی مداخلت یا خصوصی تکنیک کے بچے کے گلے کو صاف کرنے میں مدد کریں گے۔

    ماہر اطفال سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

    ہانپنے کا مشکل مرحلہ بالکل دوسری چیز ہے۔ اگر کوئی بچہ اچانک کھانسنآ، چیخنا یا کوئی اور آواز نکالنا بند کر دے تو اس کا مطلب ہے کہ کسی چیز نے سانس کی نالی بند کر دی ہے۔  منہ کا بے آواز کھلنا یا منہ سے مبہم آوازیں نکالنا بھی دم گھٹنے کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ اچانک جلد کی رنگت نیلے یا گہرے سرخ رنگ میں تبدیل ہو جانا،  سانس نہ لینا اور منہ سے لعاب دہن( تھوک) خارج ہونا، یہ تمام علامات واضح نشانیاں ہیں کہ بچے کا دم گھٹ رہا ہے۔ بعض صورتوں میں، بے ہوشی بھی طاری ہوسکتی ہے۔

    ماہر آرتھوپیڈک سرجن سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

     بچے کی مدد کرنے کے لیے، آپ کو پرسکون رہنے اور فوری طور پر ایمبولینس کیلئے کال کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر کی آمد سے پہلے بچاؤ کے عمل کو انجام دینا شروع کریں۔ اپنے ہاتھوں سے پھنسی ہوئی چیز تک پہنچنے کی کوشش نہ کریں۔ یہ حلق میں پھنسی ہوئی چیز کو سانس کی نالی کی گہرائی میں دھکیل سکتی ہے۔ منہ میں پھنسی ہوئی چیز کو اگر آپ دیکھ سکیں تب ھی اسے نکالیں ۔

      1سال تک کے بچے

    چھوٹے بچے کے حلق میں کچھ پھنس جانے کی صورت میں کیے جانے والے اقداماتبچپن میں، اکثر بچے کھانا کھانے یا قے کے دوران   دم گھٹنے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جب بچے بہت زیادہ بھوکے ہوں تو کھانے میں زیادہ دیر ہونے کی وجہ سے، کھانے یا دودھ پینے کے دوران غلط  پوزیشن میں ہوں، یا ماں کے پاس دودھ زیادہ ہو اور بچہ دودھ کو تیزی سے نگل نہ سکے تب ان کا دم گھٹ سکتا ہے۔ یہ اس وقت بھی ہو سکتا ہے جب بچے کی خوراک کو اچھی طرح سے کچلا نہ گیا ہو اور اس میں بڑے ٹکڑے ہوں۔ اس طرح کے حالات میں آپ کے بچے کی جان بچانے کے لیے کئی طریقے ہیں

    بچے کو اپنے بازو پر رکھیں۔ اس کا پیٹ نیچے کی طرف ہو اور اس کے سر کو بھی نیچے کی طرف جھکائیں۔ اپنے دوسرے ہاتھ سے کندھے کے بلیڈ کے درمیان 5 بار ماریں۔ ایسا ماریں جیسے آپ کسی پھنسی ہوئی چیز کو منہ کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہوں۔  بچے کو اس کی پیٹھ پر رکھیں تاکہ سر پورے جسم کے نیچے ہو۔ اپنی درمیانی اور شہادت کی انگلیوں سے پسلی کے پنجرے کے نیچے 5 بار دبائیں۔

     1 سال سے زیادہ عمر کے بچے

      چھوٹے بچے کے حلق میں کچھ پھنس جانے کی صورت میں کیے جانے والے اقداماتبڑے بچوں کے لیے، آپ کو مختلف بچاؤ کے طریقہ کار کو انجام دینے کی ضرورت ہوگی۔

    اپنے ہاتھ کو سہارے کے طور پر استعمال کریں تاکہ بچہ آگے لٹک جائے۔ آزاد ہاتھ کی ایڑی سے اس کو کندھے کے بلیڈ کے درمیان ماریں۔ 5 بار سخت اور تیز ماریں۔  بچے کو اپنی طرف موڑیں، ایسے کہ اس کی پیٹھ آپ کی جانب ہو اور اگر بچہ چھوٹا ہو تو آپ اپنے گھٹنے ٹکا دیں۔  دونوں ہاتھوں سے اس کی کمر کو پکڑیں۔ ایک ہاتھ کی مٹھی دبائیں اور دوسرے کو اس کے اوپر رکھیں۔ سینے کے نیچے (پسلیوں اور ناف کے درمیان) کے مقام پر نیچے سے 5 بار تیزی سے دبائیں۔ جب تک کہ پھنسی ہوئی چیز باہر نہ آجائے تب تک دہرائیں ۔

    اگر بچہ لیٹا ہے اور اسے اٹھانے کا کوئی طریقہ  نہ ہو، تو آپ کو مختلف طریقے سے کام کرنا چاہیے۔ بچے کو اس کی  پیٹھ  پر رکھیں اور اپنے گھٹنوں کے بل اس کے کولہوں کے اوپر ایسے بیٹھیں کہ آپ کا منہ اس کے سر کی طرف ہو۔ اپنے ہاتھوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھیں اور سر کی طرف پھسلتے ہوئے نچلی ہتھیلی کی ایڑی کے ساتھ سینے کے نیچے تیزی سے دبائیں اس وقت تک دہرائیں جب تک کہ پھنسی ہوئی چیز حلق سے باہر نہ نکل جائے۔

    اگر بچے کی سانسیں ٹھیک نہیں ہوئی ہیں یا پھنسی ہوئی چیز کو ہٹانے کے بعد وہ ہوش کھو چکا ہے، تو آپ کو انہیں مصنوعی سانس اور بالواسطہ دل کا مساج کرنے کی ضرورت ہے۔ یاد رکھیں کہ یہ تکنیک بچوں اور بڑے بچوں کے لیے مختلف ہوتی ہیں۔

      تدارک

       چھوٹے بچے کے حلق میں کچھ پھنس جانے کی صورت میں کیے جانے والے اقداماتآپ کے بچے کے لیے دم گھٹنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے، آپ آسان اقدامات کر سکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ ہر قسم کی چھوٹی چیزیں اپنے منہ میں نہ ڈالیں.  انہیں ایسے کھلونوں سے کھیلنے نہ دیں جن میں چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوں۔ انہیں بغیر بیج کے پھل اور بیر دیں۔ کھانے کو اچھی طرح نرم کر لیں۔ بچوں کو سمجھائیں کہ کھانا کھاتے وقت اسے ہنسنا اور بات نہیں کرنی چاہیے۔ اپنےبچوں کو سکھائیں کہ وہ ایک وقت میں منہ کو کھانے سے بہت زیادہ نہ بھریں۔

    بچوں کو زبردستی نہ کھلائیں, وہ اپنے آپ کو چھڑائیں گے اور اس سے دم گھٹنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ اپنے بچوں کو چلتے پھرتے یا چلتی گاڑیوں میں کو کھانے پینے نہ دیں۔  بچے کی کھانے کے دوران توجہ نہ بھٹکائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ڈرائنگ کرتے وقت اپنے منہ میں مارکر اور پین کے ڈھکن نہ ڈالیں۔

    دم گھٹنے سے بالغ افراد بھی محفوظ نہیں ہیں۔ لیکن ان آسان اصولوں پرعمل کرنے سے، آپ اپنےبچوں کی مؤثر طریقے سے حفاظت کرسکیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ان بچاؤ کے طریقہ کار کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لیکن اس کے باوجود، ان کو جاننا بہت ضروری ہے۔

    Related

    urdu What to do if something gets stuck in a young child's throat
    Mobeen Aftab

      میں مبین آفتاب اردو کانٹنٹ رائٹر ، میں تعلیم کے شعبے سے منسلک ہوں۔ ویسے تو عمر کے لحاظ سے میں 32 سال کا ہوں پر تجربے کے اعتبار سے اپنی عمر سے کئی گنا بڑا ہوں میں ایک بچی کا باپ ہوں اور چاہتا ہوں کہ ہماری نئی نسل اردو کو وہ مقام دے جو بحیثیت ایک قومی زبان اس کا حق ہے۔

      Related Posts

      بواسیر آمیا کی علامات اور علاج کے طریقے

      July 2, 2022

      یورک ایسڈ: عید الاضحی پر گوشت ضرور کھائیں، لیکن کتنا؟جو نقصان دہ نہ ہو

      July 2, 2022

      What Foods to Avoid with Hemorrhoids| Worst Foods for Piles

      July 2, 2022

      Comments are closed.

      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health
      Read More
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      Facebook Twitter Instagram Pinterest
      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. - All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

       

      Loading Comments...
       

      You must be logged in to post a comment.