کیا آپ ایک ایسے وٹامن کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جو نہ صرف آپ کو ہڈیوں کے ٹوٹنے سے تحفظ دے بلکہ بہت سی بیماریوں جیسے کی ذیابیطس اور ڈپریشن سے بھی محفوظ رکھے۔ وٹامن ڈی ایک ایسا ہی غذائی عنصر ہے جو ہڈیوں کی صحت کے ساتھ بہت سے دیگر اہم فوائد سے بھرپور ہوتا ہے۔ ذیل میں اس وٹامن کے کچھ اہم فوائد کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
وٹامن ڈی ایک انتہائی اہم غذائی جزو ہے جو انسان کی ہڈیاں، دانتوں اور قوت مدافعت کی افزائش کیلئے بے حد ضروری ہوتا ہے۔ ان کے علاوہ بھی وٹامن ڈی کے بے حد فوائد ہیں لہذا اس کو اپنی غذا میں باقاعدگی سے استعمال کرنا لازمی ہونا چاہیئے۔ آئیے ان علاج پر نظر ڈالتے ہیں جو اس قیمتی وٹامن ڈی سے مالامال ہیں۔
وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے والے بہترین علاج
وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ سورج ہے، لیکن مصروف طرزِ زندگی کی وجہ سے دھوپ میں کچھ وقت کے لیے بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے، اس کے علاوہ برف باری والے علاقوں میں رہنے والوں کے لیے بھی سورج سے وٹامن ڈی حاصل کرنا نا ممکن ہوتا ہے۔ اس لیے وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے کے ایسی غذائیں استعمال کی جاتی ہیں جو وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ آپ اس وٹامن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف غذاؤں کے استعمال کو اپنے معمول کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
۔1 انڈے کی زردی
۔2 گائے کی کلیجی
۔3 دودھ
۔4 مالٹے
۔5 مچھلی
وٹامن ڈی کیا ہے؟
وٹامن ڈی کو سائنس کے سب سے زیادہ غلط فہمی والے وٹامنز میں سے ایک ہونا چاہئے۔یہ اصل میں ایک وٹامن نہیں ہے, لیکن ایک پروہارمون, جس کا مطلب ہے کہ یہ ہمارے جسم کی طرف سے ایک ہارمون میں تبدیل کردیا جاتا ہے. یہ صرف ایک مادہ نہیں بلکہ پانچ مختلف مادے ہیں جن میں سے دو کی شناخت انسانوں کے لئے سب سے اہم کے طور پر کی گئی ہے ،جن میں ڈی 2 اور ڈی 3 کے نام سے جانا جاتا ہے۔
وٹامن ڈی اور ذیابیطس
وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔کچھ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔ اگر آپ ذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں تو وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے دیں۔ یہ وٹامن دھوپ کے علاوہ کچھ غذاؤں سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یا آپ اس کو گولی یا کیپسول کی شکل میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
وٹامن ڈی اور وزن میں کمی
ایک تحقیقاتی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جن کا وزن زیادہ ہے اگر وہ وزن کی کمی کی دیگر کوششوں کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی لینا بھی شروع کر دیں تو ان کا وزن آسانی سے کم ہو سکتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لئے آپ مرہم کے آن لائن کلینک پہ ڈاکٹر سے بھی مدد لے سکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کے ذریعے کنسلٹیشن بک کرواسکتے ہیں۔
وٹامن ڈی اور دماغی صحت
یہ وٹامن دماغ کی صحت میں بھی بہت اہم ہوتا ہے۔ بہت سے ڈپریشن کے مریضوں میں اس وٹامن کی کمی دیکھنے میں آتی ہے۔ اگر آپ بھی ڈپریشن کا شکار ہیں تو اس سلسلے میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجیئے۔
ہڈیوں کی صحت
بچپن سے بڑھاپے تک مضبوط ہڈیوں کے لیے وٹامن ڈی اہم ترین ہے۔ اس کی مدد سے جسم میں کیلشیئم جذب ہوتا ہے جو کے ہڈیوں کا اہم جزو ہے۔ بچوں کو اس وٹامن کی مدد سے مضبوط ہڈیاں اور کئی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔ بڑی عمر کے افراد میں اس وٹامن کی کمی ہڈیوں کے بھر بھرے ہو کر ٹوٹنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ہڈیوں کی صحت کے سلسلے میں معائنے اور مشورے کے لئے آرتھوپیڈک ڈاکٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ وٹامن ڈی کو اپنی غذا کا حصہ بنائیے اور یہ تمام صحت بخش فوائد حاصل کریں۔