کافی کا استعمال بہت سے طالبات اور جاب کرنے والے افراد کرتے ہیں۔ یہ دنیا میں بہت مشہور مشروب ہے اور اسکا استعمال سردیوں میں بہت کیا جاتا ہے۔ رات کی ڈیوٹی کرنے والے افراد کی یہ مدد کرسکتی ہے۔ کیونکہ یہ آپ کو ایکٹو رکھتی ہے۔ لوگ خود کو ایکٹو رکھنے کے لئے بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔
جہاں کسی چیز کے فائدے ہوتے ہیں وہاں اس کے نقصان بھی ہوسکتے ہیں۔کسی بھی چیز کا زیادہ استعمال آپ کو مسائل سے دوچار کرسکتا ہے۔ اگرہم زیادہ کافی کا استعمال کرتے ہیں تو ہم اس کا نقصان بھی اٹھا سکتے ہیں۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کافی کی مدد سے کونسے فائدے حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے زیادہ استعمال سے کونسے نقصان اٹھا سکتے ہیں تو آپ اس بلاگ میں ساتھ رہیں۔
کافی کے فائدے۔
یہ دنیا کے مقبول ترین مشروبات میں سے ایک ہے۔ اس کے اندر کونسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں اور ہماری صحت سے متعلق اس کے کیا فائدے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
توانائی۔
ہم کافی کی مدد سے اپنی توانائی کی سطح کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم تھکاوٹ کو کم محسوس کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کیفین ہوتا ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مادہ ہے۔ اس کے استعمال کے بعد یہ آپ کے خون میں جذب ہوکر دماغ تک جاتی ہے۔یہ آپ کے دماغ میں نیوروٹرانسمیٹر کو روکتا ہے جس وجہ سے توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔
جسمانی کارکردگی۔
کیفین آپ کے اعصابی نظام کو ایکٹو کرتی ہے۔ جسم کی چربی توڑنے کے لئے چربی کے خلیوں کو اشارہ کرتی ہے۔ اس میں فائٹ ہارمون ہوتے ہیں، جو آپ کو مشقت کے لئے تیار کرتا ہے۔ یہ ہمارے جسم کی چربی کو توڑتی ہے۔اس کے علاوہ یہ جسم کی کارگردگی کو بھی بہتر بناتی ہے۔
ٹائپ 2 ذیابیطس۔
یہ ایک ایسا مسئلہ ہے، جو دنیا بھر کے بہت سے لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔ وہ افراد جو کافی کا استعمال کرتے ان میں ٹایپ 2 ذیابیطس میں نمایاں کمی آتی ہے۔ ایک مطالعے کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں ان میں 23 سے 50 فیصد تک شوگر میں کمی آتی ہے۔
جگر کی حفاظت۔
یہ ہمارے جسم میں بہت اہم عضو ہے۔یہ سینکڑوں کام کرتا ہے۔ کئی عام بیماریاں جگر کو متاثر کرتی ہیں۔ جس میں ہیپاٹائٹس اور فیٹی لیور بھی شامل ہیں۔جگر کے لئے کافی اچھی ہے۔اس کا استعمال آپ کے لئے اچھا ثابت ہوسکتا ہے
وزن۔
کافی میں میگیشیم اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔ جو انسانی جسم میں انسولین کے استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ خون میں شوگر کی مقدار کو منظم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ میٹھا کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے۔ آپ اس کی مدد سے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔
اگر آپ پرہیز کے باوجود بھی اپنا وزن کم نہیں کر پارہے تو آپ گھر بیٹھے مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
کافی کے نقصانات۔
جہاں کیفین کے فائدے ہیں وہاں اس کے نقصانات بھی ہیں۔ اس کا زیادہ استعمال آپ کو کن مسائل سے دوچار کرسکتا ہے وہ جانتے ہیں؛
بے چینی۔
کیفین کو ایکٹو رہنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہ دماغی کیمیکل ایڈیلوسین کے اثرات کو روک کر کام کرتا ہے، جو آپ کو تھکاوٹ کا احساس دلاتا ہے۔اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے آپ اضطراب یا بے چینی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔آپ کو گھبراہٹ کا بھی احساس ہوسکتا ہے۔کیفین کا کم مقدار میں استعمال آپ کو ایکٹو رکھ سکتا ہے لیکن زیادہ مقدار میں اس کا استعمال آپ کو بے چین کر سکتا ہے۔
ہاضمے کے مسائل
بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ صبح کو ایک کپ کافی کا استعمال ان کی آنتوں کی حرکت میں مدد دیتا ہے۔ اس کا اعتدال کے ساتھ استعمال آپ کے ہاضمے کے مسائل کو اچھا کرتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال آپ کو پریشان بھی کرسکتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر۔
مجموعی طور پر کیفین دل کی بیماری یا فالج کا سبب نہیں بنتی لیکن اس کا زیادہ استعمال آپ کے بلڈ پریشرکو بڑھا سکتا ہے۔ بلند فشار خون ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ یہ شریانوں کا نقصان دے سکتا ہے۔خوش قسمتی سے کیفین کا اثر بلڈ پریشر پر عارضی ہوتا ہے۔اس کا اثر زیادہ ان لوگوں زیادہ ہوتا ہے جو کیفین استعمال کرنے کے عادی نہیں ہوتے۔ جو لوگ معمولی بلڈپریشر کا شکار ہوتے ہیں وہ زیادہ ورزش سے بھی بلڈ پریشر ہائی کرسکتے ہیں۔
تیز دھڑکن۔
کیفین کا زیادہ استعمال آپ کے دل کی دھڑکن کو تیز کرسکتا ہے۔ مطالعات سے یہ بات سا،منے آئی اس کا زیادہ استعمال آپ کو دل کے مسائل میں مبتلا کرسکتا ہے۔ اس لیے کافی کو ہمیشہ اعتدال میں رہ کر استعمال کریں۔
تھکاوٹ۔
چائے،کافی اور دیگر انرجی ڈرنک توانائی کو بڑھانے والے مشروبات کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اگر آپ دن بھر زیادہ کیفین کا استعمال کرتے ہیں تو آپ تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔کسی بھی چیز کا زیادہ استعمال پریشانیوں میں مبتلا کرتا ہے لیکن اعتدل کے ساتھ استعمال آپ کو فوائد فراہم کرتا ہے۔
کافی ایک مقبول مشروب ہے, اس کے بہت سے صحت کے فوائد ہیں، جس میں توانائی کی سطح کو بڑھانے، وزن کم کرنے، ایتھلیٹک کارکردگی کو بڑھانے اور شدید قسم کی بیماری سے بچانے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔
اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کچھ لوگوں کو اپنی خوراک کو محدود کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، بشمول وہ لوگ جو حاملہ ہیں یا دودھ پلا رہی ہیں، بچے اور نوعمر افراد شامل ہیں۔
پھر بھی، فی دن تقریبا تین سے چار کپ – صحت کے کئی فوائد دیتی ہے اور عام طور پر زیادہ تر بالغوں کے لئے محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ مگر اعتدال میں رہ کر کافی پینا زیادہ بہتر ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|