کوما کیا ہے؟
کوما میں جانے والا شخص بے ہوشی کی حالت میں ہوتا ہے، اور اس کی دماغی سرگرمی کم ہوتی ہے۔ بظاہر وہ زندہ ہوتے ہیں لیکن بیدار نہیں ہوسکتے اور بظاہران میں بیداری کی کوئی علامت بھی نظر نہیں آتی ۔
اگر آپکاکوئی عز یز کوما میں ہے تو اس کے لیےوزٹ کریں marham.pk .
یا کسی بھی ڈاکٹر سے رابطے کے لئے ابھی ملایئں03111222398
ایسےشخص کی آنکھیں بند ہو جاتی ہیں اور وہ اپنےارےد گرد کے ماحول کی طرف سے یکسر بیگانہ دکھائی دیتا ہے۔ وہ عام طور پر آواز یا درد کا جواب نہیں دیتا، بات چیت کرنے یا خود بخود حرکت کرنے کے قابل نہیں رہتا، اور بنیادی ریفلیکسز، جیسے کھانسی اور خوراک نگلنا، بہت کم ہو جاتا ہے۔

کوما میں بعض افراد خود سانس لینے کے قابل ہو سکتے ہیں، جبکہ بیشتر لوگوں کو سانس لینے میں مدد کے لیے مشین کی ضرورت ہوتی ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ، کوما والا شخص آہستہ آہستہ ہوش میں آنا شروع کر سکتا ہے اورپہلے کی نسبت زیادہ ہوشمند دکھائی دے سکتا ہے۔ کچھ لوگ چند ہفتوں کے بعد بیدار ہو سکتے ہیں ، جبکہ دوسرے ویجیٹیٹو حالت میں آ سکتے ہیں یاہوشمندی کی ادنٰی حالت میں داخل ہو جاتے ہیں ۔
کوما سے بیداری کے بعد
کوما ہمارے ٹی وی ڈراموں اور فلم کے محبوب موضوعات میں سے ایک ہے۔ ہم نے تجسس سے بے شمار لوگوں کو ٹی وی پر کوما سے بیدار ہوتے دیکھا ہے لیکن ماہرین نے کوما سے بخیر و عافیت نکلنے والوں کے تاثرات جاننے کی کوشش کی تاکہ ان کے احساسات معلوم کئے جا سکیں۔کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ٹی وی ڈرامے اور حقیقت کی دنیا میں فرق ہے ۔ ایک انگریزی خبر رساں ایجنسی ‘ریڈیٹ’نے اپنے قارئین سے اس بارے میں سوال پو چھا :
“ریڈیٹرز جو ایک طویل عرصہ کوما میں رہے (> 1 سال) آپ کے لئے دوبارہ “جاگنا” کیسا تھا؟ اور آپ نے لفظی طور پر ایک طویل فاسٹ فارورڈ کو کیسے ایڈجسٹ کیا؟

“
ہم یقیناًجانتے ہیں کہ جسمانی بحالی کے علاوہ طویل کوما کے بعد بیدار ہونے کے منفرد تجربے میں اور بھی بہت آزمائشیں ہیں۔
یک نہ شد دو شد؛ جسمانی اور مالی الجھنیں ساتھ ساتھ
ایک شخص، جس نے ہوش میں آنے کے بعد بہت جدوجہد کی،بتایاکہ :
“مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کہاں ہوں۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے، بیداری کے کئی مہینوں بعد میں ابھی بھی اس بارے میں جان رہا ہوں کہ احباب میں سے کس کس نے میری خیریت دریافت کی، کس نے نہیں کی۔ کس نے میری صحتیابی کے لئے دعا کی، فون کال کی، حال پوچھا”۔
“جاگنے کے بعد معلوم ہوا کہ میرے مالی حالات ابتر تھے (مجھ پر بھروسہ کریں، کمپنیاں پرواہ نہیں کرتی ہیں)۔ مجھ پر بڑے پیمانے پر قرض چڑھ چکا تھا اورکمپنیوں کی جانب سے مالی جرمانےالگ عائد کئےگئےتھے۔ مجھے نوکری حاصل کرنے میں 18 ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگا بار باریہ بتانے کے بعد کہ میں کام سے قصداًغیر حاضر نہیں تھا بلکہ کوما میں تھا۔ تکلیف دہ جسمانی بحالی اس کے علاوہ تھی”۔

مذکورہ بالا تبصرے کا جواب دیتے ہوئے، ایک اورریڈیٹر نے کہا:
“میں آپ کا درد محسوس کرسکتا ہوں۔ کوما سے بیداری میرے لیے بھی مالی طورپر ایک ڈراؤنا خواب رہی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ میں اس سے کبھی سنبھل پاؤں گا۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی بھی ہمیں معاف کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ حال ہی میں، میں ایک ڈیٹ کلکٹر (قرض جمع کرنے والا ) سے بات کرتے ہوئے اپنے حواس کھو بیٹھا۔ میں نے فون پر بات کرتے ہوئے اس سے چیخ کر پوچھا ‘کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں نےخود کوما میں جانے کا منصوبہ بنایا تھا؟!!‘‘
خوش قسمتی سے مجھے سوشل سیکیورٹی ڈس ایبلٹی دی گئی تھی اس لیے نوکری نہ ملنے کی پریشانی کسی حد تک کم ہو گئی ہے تاہم یہ امدا دکوما میں جانے سے پہلے کی میری کمائی کے مقابلے میں نہایت قلیل ہے ۔
ہالی وڈ حقیقت سے دور
بہت سے قارئین نے کوما سے بیدار ہونے کے بعد اپنی ذاتی جدوجہد کی کہانی شیئرکی ، ایک قاری نے کوما سے بیدار ہونے کےتجربے کی “ہالی ووڈ کی تصویر کشی” پر تنقید کرتے ہوئے کہا:
“ہالی ووڈ کی کوما سے بیدار ہونے کی تصویر حیران کن حد تک غلط ہے۔ میں واقعی دنگ رہ گیا تھا جب میرا دوست تقریباً ایک مہینے سے کوما میں تھا اور بیداری کے بعد اسکو عملی طور پر ہر بنیادی فنکشن/ فعل کو دوبارہ سیکھنا پڑا”۔
اس قاری کے بیان سے اتفاق کرنے والے بہت سے لوگوں میں سے ایک نے کہا:
“میں اس کی تصدیق کر سکتا ہوں۔ میں 6 ہفتوں سے کوما میں تھا۔ مجھےمکمل طور پر حواس میں آنے میں تقریباً 3 دن لگے اور طاقت بحال کرنے اور صحیح طریقے سے چلنے وغیرہ میں تقریباً 3 مہینے لگے”۔ کوما یادداشت متاثر کرتی ہے دوسروں نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کوما نے ان کی یادداشت کو بری طرح متاثر کیاہے ۔
ایک ریڈیٹر اپنے تجربے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھتا ہے : ” اگر آپ 6-8 ہفتوں تک ایک بھی چیز یاد نہیں رکھ سکتے ہیں تو کیا آپ کے نزدیک یہ بات کوئی معنی رکھتی ہے؟ تکنیکی طور پر میں ‘آؤٹ’ تھا، لیکن میری بیوی کہتی ہے کہ وہ ہر روز مجھ سے بات چیت کرتی تھی۔مجھے کچھ یاد نہیں سوائے اس کے کہ میں ایک کار سائیکلنگ کی زد میں آنے کے بعد تقریباً 2 ماہ تک طبی طورپر(دواؤں کے زیر اثر) بے ہوش رہا”۔

صحتیاب ہونے والے ایک اور قاری نے بتایا:
“میں 2 سے 3 ہفتوں تک دواؤں کی وجہ سے کوما میں تھا۔ یہ مت پوچھئے کہ کب تک بے ہوش رہا ،کیونکہ میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا۔ یہ برسوں پہلے کی بات ہے اور میں اب بھی اس کی ٹائم لائن نہیں بتا سکتا۔ میں ایک یا دو دن کے لیے ‘جاگا تھا’ تب مجھے احساس ہوا کہ میری بصارت واقعی مبہم تھی۔ آخر کار مجھے یاد آیا کہ میں نے عینک پہنی تھی۔ میں عینک لگانے یا اتارنے کے قابل نہیں تھا۔اس دوران میں اس قدر کمزوری محسوس کر رہا تھا کہ میرےلئے محض اپنے چہرے کو چھونا بھی ایک مکمل طور پر تھکا دینے والا فعل تھا”۔