سائیکلک وامٹ سنڈروم کے مریضوں کو شدید متلی، قے اور تھکاوٹ کے تکلیف دہ دور کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو چند گھنٹے، یا کچھ دن تک رہتا ہے۔ یہ علامات ہر روز نہیں ہوں گی، مگر سنڈروم خود زندگی بھر چل سکتا ہے۔ سائیکلک وامٹ سنڈروم تمام عمر کے لوگوں میں ہوتا ہے، یہ اکثر 3 سے 7 سال کے بچوں میں شروع ہوتا ہے۔ یہ بیماری بچوں میں زیادہ عام ہے، بالغوں میں اس کی تشخیص ہونے والے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس سنڈروم کی تشخیص کرنا مشکل ہے کیونکہ متلی اور قے بہت سی بیماریوں کی علامت ہے۔ اس کے علاج میں اکثر طرز زندگی میں تبدیلیاں شامل کرنی پڑتی ہیں تاکہ اس کے سنگین واقعات کو روکنے میں مدد مل سکے جو قے اور متلی کی بے زاری سے ہوسکتی ہے ۔ متلی اور مائیگرین کے بہترین علاج کے لیے ادویات علامات کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ اس بیماری کو لے کر آپ پریشان نہ ہوں بلکہ مرہم ڈاٹ پی کے پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے ممکن بنائیں یا 03111222398 پہ کال کرکے رابطہ کریں۔
اچانک شدید متلی ، قے اور تھکاوٹ کا ہونا کیا ہے؟
سائیکلک وامٹ سنڈروم (سی وی ایس) ایک ایسی حالت ہے جہاں آپ اچانک، شدید متلی، قے اور تھکاوٹ کے بار بار حملوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ علامات کسی ظاہری وجہ کے ساتھ نہیں آتی ہیں۔ ہر حالت چند گھنٹوں سے لے کر کئی دن تک رہتی ہے۔
اس کے حملے اتنے شدید ہو سکتے ہیں کہ آپ بستر پر پڑسکتے ہیں یا آپ کو ایمرجنسی روم یا اسپتال بھی جانا پڑسکتا ہے ۔اکثر، متلی کی علامات صبح سویرے شروع ہوتی ہیں۔ اور سارا دن چلتی رہتی ہیں اور معمول کی صحت پر واپس آتے آتے دیر لگتی ہے۔
متلی کی علامات کیا ہیں؟
سائیکلک وامٹ سنڈروم کی علامات اکثر صبح سے شروع ہوتی ہیں۔ ان علامات میں شامل ہیں۔
شدید متلی، ریچنگ (قے کی کوشش) اور قے کی بار بار آنا۔
بھاری پن محسوس ہونا یا گیگنگ۔
بھوک کی کمی۔
روشنی سے بے زاری۔
پیٹ میں درد۔
جلد کا پیلا پن۔
شدید تھکاوٹ۔
شدید سر درد۔
بات کرنے کو دل نہیں کرتا۔
ڈرولنگ یا تھوکنا۔
انتہائی پیاس کا لگنا۔
کم گریڈ کا بخار (101 ڈگری فارن ہائیٹ تک)
اسہال شامل ہیں۔
اچانک متلی اور قے کی وجوہات کیا ہیں؟
سی وی ایس کی اصل وجہ نامعلوم ہے۔ اس حالت کی وجوہات مندرجہ ذیل عوامل سے متعلق ہوسکتی ہیں۔
وراثیات۔
جن لوگوں کے رشتہ دار سی وی ایس یا مائیگرین کے مبتلا رہیں ہوں ان میں سی وی ایس ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وراثیات اس میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
مائیگرین۔
سی وی ایس مائیگرین کی ایک قسم ہوسکتی ہے۔ کیونکہ، سی وی ایس والے 80 فیصد سے زیادہ بچے مائیگرین کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں یا ان کی مائیگرین کی خاندانی تاریخ بھی موجود ہوتی ہے۔
دماغی حالت۔
دماغ میں موجود نیورونز یا اعصابی خلیات آنتوں میں موجود نیورونز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ سی وی ایس اس کے ساتھ مل کر شدید مسئلے کی وجہ سے بن سکتا ہے۔
اعصابی نظام کی خرابی۔
اے این ایس مثانے اور آنتوں کے منظم طریقے سے کام کرنے کا عمل ہے۔ اگر اے این ایس صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا ہے تو اس سے سی وی ایس ہوسکتا ہے۔
تناؤ والے ہارمونز میں اضافہ۔
سی وی ایس والے افراد میں کورٹیکوٹروفین جاری کرنے والے عناصر (سی آر ایف) کی سطح زیادہ ہوسکتی ہے جو ایک تناؤ کا ہارمون ہوتا ہے۔ سی آر ایف آپ کے پیٹ کے کام کو متاثر کر سکتا ہے۔
کیا آپ اچانک ہونے والی متلی اور قے کو روکنا چاہتے ہیں؟
اس کو روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے سی وی ایس کی علامات سے بچیں۔ عام سی وی ایس کی علامت میں شامل ہیں۔
جسمانی یا جذباتی تناؤ اور پریشانی۔
اپنی جسمانی حد سے زیادہ مشقت کرنا۔
جذباتی جوش میں آنا ۔
نیند میں کمی واقع ہونا۔
کچھ ایسی غذائیں جن کا استعمال نقصان پہنچاسکتا ہے۔
نشہ آور مشروبات۔
انتہائی درجہ حرارت کا ہونا۔
الرجیز۔
کھانے کے بغیر زیادہ دیر تک رہنا۔
کچھ عوامل ، جیسے حیض، دوا اور دیگر محرکات کو کم کرنے سے اس میں مدد مل سکتی ہے۔
سائیکلک وامٹ سنڈروم (سی وی ایس) کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟
نقصان دہ محرکات جیسے کچھ غذائیں یا غذائی اضافوں سے پرہیز کریں۔
نیند کی صحیح مقدار حاصل کریں۔
فورا ہی سائنس کے مسائل اور الرجی کا علاج کریں۔
تناؤ اور پریشانی کو کم کریں۔
ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق ادویات کا استعمال کریں۔
مسلسل متلی اور قے شدید پانی کی کمی کا سبب بن سکتی ہے جو جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ یا آپ کے بچے میں پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو ڈاکٹر کو کال کریں۔ اپائنٹمنٹ بک کروانے کے لیے مرہم پہ کلک کریں۔ آپ کے بچے میں یہ علامت نظر آرہی ہیں ۔۔۔۔
اضافی پیاس یا خشک منہ۔
کم پیشاب۔
خشک جلد۔
ڈوبی ہوئی آنکھیں یا گال۔
روتے وقت آنسو نہیں نکلنا۔
شدید تھکاوٹ محسوس ہونا۔
سی وی ایس میں قے اور متلی کی بار بار ہونا شامل ہیں۔ یہ علامات شدید ہوسکتی ہیں اور پانی کی کمی جیسی سنگین پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہیں۔اصل وجہ واضح نہیں ہوتی ہے، لیکن اس کا تعلق وراثیات ، مائگرین ، دماغی حالت کے اندرونی رابطے ، توانائی کے میٹابولزم، یا تناؤ کے ہارمون کی سطح کے ساتھ ہونے والے مسائل سے ہوسکتا ہے۔ ایک اور وجہ اے این ایس کی خرابی بھی ہے۔ اگر سی وی ایس کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، تو آپ ڈاکٹر سے مشورے کے ساتھ دوا کے ذریعے اور محرکات سے بچ کر اس کا علاج کرسکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |