آپ بے حسی محسوس کر رہے ہیں؟ ہو سکتا ہے آپ افسردہ ہیں یا ڈپریشن میں مبتلا ہوں، ایسے منفی احساس طویل عرصے تک رہنے سے یہ آپ کو ذہنی مریض بناسکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ شدید ڈپریشن کا سامنا کر رہے ہیں۔
ڈپریشن کیا ہے؟
ڈپریشن ایک عام دماغی صحت کا مسئلہ ہے۔ جس کا آپ کے روزمرہ کے کام کاج پر سنگین اثر پڑسکتا ہے۔ یہ اداسی کا احساس آپ کو سکون کی زندگی گزارنے میں دشواری پیدا کرسکتا ہے کیونکہ اکثر لوگ مختصر وقت میں کسی بھی صورتحال کو بہتر طریقے سے ٹھیک نہیں کرپاتے ہیں۔ بہت سے ذہنی، جذباتی اور جسمانی علامات کے ساتھ، ڈپریشن تیزی سے خراب ہو سکتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ بہت سے قدرتی علاج اس مسئلے کو روکنے اور علاج کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
۔1 ڈپریشن فوری دور کرنے کے لیے گھریلو علاج
یہ تجاویز آپ کو بہتر محسوس کرانے میں مدد کر سکتی ہیں۔
۔ 1 ڈپریشن دور کرنے کے لیے روزانہ کی روٹین سیٹ کریں
ڈپریشن آپ کی زندگی سے چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو دور کر سکتا ہے۔ ایک ایک کرکے دن گزرتے جائیں گے، اور ہوسکتا ہے آپ کی دماغی حالت بگڑتی جائے۔ بس آپ روزانہ کی روٹین کا ایک آرام دہ، مصروف اور لطف اندوز شیڈول ترتیب دینا شروع کریں تاکہ آپ اپنے آپ کو خود ٹریک پر واپس لانے میں مدد کرسکیں گے۔
۔ 2 ڈپریشن دور کرنے کے لیے کام پورا کرنے کے ارادے کو پختہ کریں
جب آپ ڈپریشن میں ہوتے ہیں، تو آپ محسوس کر سکتے ہیں کہ آپ کچھ بھی نہیں کرپاتے ہیں۔ یہ آپ کو اپنے بارے میں برا محسوس کراتا ہے۔ اس احساس کو دور کرنے کے لیے آپ اپنے کسی بھی کام کو پورا کرنے کے لیے اپنے ارادے کو ہمیشہ پختہ رکھیں۔
۔ 3 ڈپریشن دور کرنے کے لیے ورزش کریں
ورزش عارضی طور پر آپ کو بہتر محسوس کرانے والے احساس کو بڑھاتا ہے، جسے اینڈورفنز کہتے ہیں۔ ڈپریشن کے شکار لوگوں کے لیے اس کے بہت کارآمد فوائد بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔ باقاعدگی سے ورزش دماغ کو خود کو مثبت سوچ اور طریقوں سے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت دیتی ہے۔ آپ کو کتنی ورزش کی ضرورت ہے؟ فائدہ حاصل کرنے کے لیے آپ کو میراتھن دوڑانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ ہفتے میں صرف چند بار چلنے سے بھی مدد مل سکتی ہے۔ چہل قدمی کو اپنا معمول بنائیں۔
۔ 4 ڈپریشن دور کرنے کے لیے صحت مند غذائیں کھائیں
ایسی کوئی جادوئی غذا نہیں ہے، جو ڈپریشن کو ٹھیک کرتی ہے۔ اگرچہ آپ جو کھاتے ہیں اسے دیکھنا کہ کیا اچھا ہے اور کیا درست نہیں ہے۔ اگر ڈپریشن آپ کو زیادہ کھانے پر مجبور کرتا ہے، تو اپنے کھانے پر قابو پانے سے آپ کو بہتر محسوس کرنے میں مدد ملے گی۔ اپنے آپ کو ڈپریشن سے دور کرنے کے لیے اعتدال میں رہ کر صحت بخش غذاؤں کا استعمال کریں، کیونکہ زیادہ کھانا بھی آپ کو وزن بڑھنے کے ڈپریشن میں ڈال سکتا ہے۔
بہت سی غذائیں ہیں جو ان میں مدد کرسکتی ہیں، ان میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ (جیسے سالمن اور ٹونا) اور فولک ایسڈ (جیسے پالک اور ایوکاڈو) والی غذائیں ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
۔ 5 ڈپریشن دور کرنے کے لیے بھرپور نیند حاصل کریں
ڈپریشن اور افسردگی کافی حد تک آنکھیں بند کرنا مشکل بنا سکتا ہے، اور بہت کم نیند ڈپریشن کو مزید خراب کر سکتی ہے۔آپ کیا کر سکتے ہیں؟ اپنی طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں کرکے آپ اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ بستر پر جائیں اور ہر روز ایک ہی وقت پر اٹھیں۔ نیند لینے کی کوشش کریں۔ اپنے سونے کے کمرے سے تمام غیر ضوری اشیاء کو نکال دیں۔ کمرے میں نہ کمپیوٹر اور نہ ٹی وی کا استعمال کریں، یہ آپ کی نیند میں خلل ڈالتے ہیں، اس اقدام سے وقت گزرنے کے ساتھ، آپ کو اپنی نیند بہتر ہوتی نظر آئے گی۔
۔ 6 ڈپریشن دور کرنے کے لیے منفی خیالات کو دور کریں
ڈپریشن کے خلاف آپ کی لڑائی میں، بہت سارا کام ذہنی طور پہ ہوتا ہے۔ آپ کو اپنے سوچنے کے انداز کو تبدیل کرنا ہوگا۔ جب آپ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں، تو آپ کو انتہائی بدترین خیالات گھیر لیتے ہیں۔ جو آپ کو ذہنی مریض بناکر بیمار کردیتے ہیں۔
اگلی بار جب آپ اپنے بارے میں برا محسوس کریں گے، تو منطق کو قدرتی ڈپریشن کے علاج کے طور پر استعمال کریں۔ آپ محسوس کر سکتے ہیں کہ کوئی آپ کو پسند نہیں کرتا، لیکن کیا اس کا کوئی حقیقی ثبوت ہے؟
آپ زمین پہ سب سے بیکار شخص کی طرح محسوس کر سکتے ہیں، لیکن کیا واقعی ایسا ممکن ہے؟ اس میں سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ ان منفی خیالات پہ قابو پاکر ڈپریشن کو شکست دے سکتے ہیں۔
۔ 7 ڈپریشن دور کرنے کے لیے کچھ نیا کریں
جب آپ ڈپریشن میں ہوتے ہیں، تو آپ ایک جھنجلاہٹ میں ہوتے ہیں۔ اپنے آپ کو کچھ نیا اور مختلف کرنے پر مجبور کریں۔
۔ 1 کسی میوزیم میں جائیں۔
۔ 2 استعمال شدہ کتاب اٹھائیں اور اسے پارک کے بینچ پہ بیٹھ کر پڑھیں۔
۔ 3 کچن میں کھانے کے لیے کچھ نیا ٹرائی کریں۔
۔ 4 کوئی بھی دلچسپ ایکٹیوٹی کی کلاس لیں۔
۔ 5 موڈ اچھا کرنے کے لیے میوزک سنیں۔
جب ہم خود کو کچھ مختلف کرنے کے لیے چیلنج کرتے ہیں، تو دماغ میں کیمیائی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرنے سے ڈوپامائن کی سطح بدل جاتی ہے، جو خوشی، لطف اندوزی اور سیکھنے سے وابستہ ہوتی ہے
۔ 8 ڈپریشن دور کرنے کے لیے لطف اندوز ہونے کی کوشش کریں
اگر آپ ڈپریشن میں ہیں تو ان چیزوں کے لیے وقت نکالیں جن سے آپ لطف اندوز ہوتے ہوں۔ کیا ہوگا اگر اب کوئی آپ کے ساتھ لطف ہونے کے لیے نہیں ہے، تو آپ پرانی مووی اور ویڈیوز کو دیکھیں اور مسکرائیں، کیونکہ ڈپریشن صرف ایک علامت ہے۔ آپ کو بہرحال اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیئے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|