انڈے کی زردی انڈے کی سفیدی سے زیادہ طاقت ور ہوتی ہے۔ یہ بنیادی غذائیت سے بھرپور غذا ہے جس میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن کے، وٹامن بی اور بی 12، سلینئم ، میگنیشم، کیلشیم ، تانبے اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔ یہ تمام غذائی اجزاء ہماری اچھی صحت کے لیے ایک مکمل خزانہ ہیں۔
ان بیش بہا فوائد کے باوجود کچھ لوگ انڈے میں اس کی زردی نہیں کھاتے، اس کی وجہ زردی کی ناگوار بو ، ذائقہ ، رنگ ، اس سے الرجی ،کولیسٹرول بڑھنے کا خدشہ یا کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ بات مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے کہ اس کے غیر معمولی صحت بخش فوائد سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
انڈے کی زردی کے صحت بخش فوائد۔
انڈے کی زردی ہمارے کولیسٹرول کیلئے فائدے مند ہے۔ کیونکہ ہمارے جسم کو بہتر طور پر کام کرنے کیلئے صحت مند کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے جو زردی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔۔ اس کو کھانے سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جو ہمیں چست و توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
بہت سے صحت کے مسائل حل کرتی ہے۔
یہ ہڈیوں کو طاقت دیتی ہے۔ دھوپ میں کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتی ہے، اس کے استعمال سے بینائی تیز ہوتی ہے۔۔ اس میں موجود ٹریپٹوفن اور ٹائروسین، اور امینو ایسڈ دل کے امراض دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔۔ یہ غیر صحت بخش ایل ڈی ایل بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔۔ زردی بالوں کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد دیتی ہے،خشک جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں زردی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہی فوائد کو سامنے رکھتے ہوۓ آپ کے لۓ مختلف قسم کی تجاویز پیش کی جارہی ہیں تاکہ اس انڈے کی زردی کو پھینکنے کے بجائے، اسے ایک طرف رکھ دیں اور انڈے کی زردی کو کھانا پکانے سے لے کر خوبصورتی کے مقاصد تک مختلف چیزوں میں استعمال کرسکیں۔ ہمیں امید ہے کہ ان تجاویز پر عمل کر کے آپ اپنے بچے ہوۓ انڈے کی زردی کا بہتر استعمال کر سکیں گے۔
اگر آپ کو کوئی بیماری یا مسئلہ ہے تو مرہم ڈاٹ پی کے پر کلک کریں یا تو براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر 03111222398کال کریں۔
بچ جانے والی انڈے کی زردی کا کیا کریں؟
اگر آپ اپنے بچ جانے والے انڈے کی زردی کو فورا استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں، تو یاد رکھیں کہ وہ اس طرح سے جم جائے گی اور ایک دن کے بعد فریج میں رکھے ہوۓ سوکھ سکتی ہے ، اس کو سوکھنے سے بچانے کے لۓ زردی کو پہلے تھوڑا سا پانی کے ساتھ مکس کریں اور پھر اسے فریج میں ڈھکے ہوئے برتن میں رکھ دیں۔ اس طرح، وہ دو سے تین دن تک ٹھیک رہے گی۔
زردی کو مختلف طریقوں سےاستعمال کرنے کی تجاویز۔
بچ جانے والی زردی کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے لیےچند تجاویز کچھ یوں ہیں۔
ہیئر کنڈیشنر۔
انڈے کی زردی بالوں کا بہترین کنڈیشنر بناتی ہے۔ یہ آپ کے بالوں کی پرورش کرتی ہے اور انہیں نمی بخشتی ہے، جس سے یہ ریشمی، ہموار ہوجاتے ہیں اور ٹوٹنے کا کم خطرہ ہوتا ہے۔ اپنے بالوں کو ایسے اجزاء سے کنڈشنر کرنے کے لیے جو چکنائی اور پروٹین سے بھرپور ہو۔
استعمال کا طریقہ۔
آپ کو بس ایک پیالے میں 1 زردی کو پھینٹنا ہے۔
اس میں 1 کھانے کا چمچ زیتون کا تیل خوشبو کے لۓ چنبیلی کے تیل کے 4 قطرے اور 1 کپ پانی ملائیں۔
اسے اپنے بالوں پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ تک چھوڑنے کے بعد دھو لیں۔ قدرتی طور پر آپ کے بال نرم ملائم اور سلکی ہوجائیں گے۔
چہرے کے ماسک کے طور پر لگائیں۔
ایک سستا اور ایک موثر فیس ماسک گھر میں بچ جانے والی زردی اور آپ کے کچن کے شیلف سے کچھ اجزاء کے ساتھ بنایا جا سکتا ہے۔
ماسک کے لیے۔
صرف انڈے کی زردی کو پھینٹیں خشک جلد کے لۓ فریش کریم اور چکنی کے لۓ 6 لیموں کے قطرے ملائیں، لگائیں، خشک کریں اور ٹھنڈے پانی سے اپنا چہرہ دھو لیں۔ آپ کی جلد فریش اور چمکدار نظر آۓ گی۔
اپنی مرضی کا پینٹ کلر بنائیں۔
پینٹ، وہ بھی انڈے کی زردی سےجی ہاں، یہ ممکن ہے۔ درحقیقت، یہ تکنیک قدیم مصر اور اطالوی دور سلطنت کے دوران استعمال کی گئی تھی۔ انڈے کی زردی جلد سوکھ جاتی ہے اسی لیے ان سے بنائی گئی پینٹنگ زیادہ دیر تک رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ آسان ہے۔
بنانے کا طریقہ۔
صرف ایک زردی کو تین چائے کے چمچ پانی میں مکس کریں، پھر پاؤڈر رنگ کے روغن یا رنگ کے شیونگ شامل کریں اور اس وقت تک ہلائیں جب تک کہ آپ کو ہموار پینٹ نہ بن جائے۔
پیلے رنگ کے کیک کی ترکیبیں۔
کیک کے آمیزے کو تھوڑا سا زیادہ زرد رنگ دینے کے لیے اس میں ایک یا دو انڈے کی زردی ڈالیں۔ آپ درحقیقت اپنے کیک میں اس اضافی زرد رنگ کو حاصل کرنے کے لیے ایک پورے انڈے کی جگہ دو انڈے کی زردی استعمال کر سکتے ہیں۔
سوس بنائیں۔
بہترین سوسز کے پیچھے بنیادی اجزاء میں سے ایک انڈے کی زردی ہے۔ یہاں تک کہ پاستا کی سوس میں بھی ان کے اہم جزو کے طور پر زردی ہوتی ہے۔ آپ گھر پر مزیدار سوس بنا سکتے ہیں
بنانے کا طریقہ۔
ایک درمیانے پیالے میں انڈے کی زردی اور لیموں کے رس کو لکڑی کے چمچ سے پھینٹ لیں۔
سبزیوں کے تیل کے چند قطرے ڈال کرپھینٹیں، اس وقت تک پھینٹیں جب تک کہ آمیزہ نکلنا شروع نہ ہوجائے، نمک، سفید مرچ اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈالیں سوس تیار ہے۔
چاکلیٹ موس۔
یہ موس آپ کےدانتوں کو اطمینان بخشنے کے لئے مزیدار اور بہترین میٹھا ہوتا ہے۔
بنانے کا طریقہ۔
آپ کو صرف چاکلیٹ چپس، پانی، ایک بڑی انڈے کی زردی، ونیلا ایکسٹریکٹ، وہپنگ کریم اور چینی کی ضرورت ہوگی۔
اگر آپ چاہیں تو پھل بھی ڈال سکتے ہیں۔ اسکو فرج میں ٹھنڈا ہونے دیں۔ مزیدار موس تیار ہے۔
گھریلو مایونیز۔
بازار سے مایونیز خریدنے کے بجائے، انڈے کی زردی استعمال کر کےاپنے گھر کا میو بنائیں۔
بنانے کا طریقہ۔
آپ کو صرف نمک، کالی مرچ، زیتون کا تیل، لیموں کا رس، پانی اور دو بڑے انڈوں کی زردی کی ضرورت ہوگی۔
بیٹر کی مدد سے 5 منٹ بنا رکے بیٹ کریں ۔ صحت مند مایونیز تیار ہے۔
آپ بھی یہ سوچیں کہ بچے ہوئے انڈے کی زردی کے ساتھ کیا کیا جا سکتا ہے؟ ان غیر معمولی طریقوں کو آزمائیں اور صحت مند فائدوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|