اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے جسم کے کسی حصے میں اگر درد ہورہا ہو تو ہم درد دور کرنے والی ٹیبلٹ کھاتے ہیں ہم ان وجوہات پر توجہ نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم اس درد کا شکار ہورہے ہوتے ہیں۔
جیسے ہمارے جوڑوں اور ہڈیوں میں درد کسی وٹامن کی کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ اگر ہم تھکاوٹ یا سستی محسوس کرتے ہیں تو یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ کام کی زیادتی یا موسم کی وجہ سے ایسا ہے ۔ہم کبھی اس مسئلے کو سیریس نہیں لیتےکہ یہ خون کی کمی کی طرف بھی اشارہ ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کو غذا سے بھی بہتری محسوس نہیں ہورہی تو آپ کو کسی مستند ڈاکٹر کی ضرورت ہے اس کے لئے آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ بک کرواسکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
جسم میں خون کی کمی کیا ہے؟
خون کی کمی ایک طبی حالت ہے۔ جس میں جسم میں صحت مند خون کے خلیوں کی کمی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں خون میں کم ہمیوگلوبن کی تعداد ہوتی ہے۔ خون کے سرخ خلیوں میں ہیموگلوبن بنیادی پروٹین ہونے کی وجہ سے جسم کے مختلف حصوں میں خون کے بہاؤ میں آکسیجن لے جانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
جسم میں ہیموگلوبن کی کمی کا مطلب یہ ہے کہ ہمارا خون جسم کے تمام اعضاء کو آکسیجن فراہم نہیں کر سکتا۔ اس کے نتیجے میں ہمارے اعضاء مناسب طریقے سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ آخر میں خون کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ خون کی کمی دور کرنے کے مختلف طبی علاج بھی ہیں لیکن ہم گھر میں بھی اینیما کا علاج کرسکتے ہیں، یہ جاننے کے لئے بلاگ پڑھیں۔
خون کی کمی کی علامات کیا ہیں؟
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم خون کی کمی پر دھیان نہیں دیتے، لیکن یہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔ انیمیا کی علامات مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1 تھکاوٹ یا ضرورت سے زیادہ کمزوری
۔2 پیلی رنگت
۔3 بالوں کا گرنا
۔4 سانس لینے میں دشواری
۔5 آنکھوں کے نیچے سیاہ ہلکے
۔6 بھوک کی کمی
خون کی کمی دور کرنے کے لئے گھریلو مؤثر علاج
خون کی کمی کو ہم طبی علاج کے علاوہ گھر میں بھی دور کرسکتے ہیں، ہم سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرکے اس کا علاج کرسکتے ہیں، انیمیا کے علاج کے لئے ہمیں کونسے پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
چقندر
بی1، بی2، بی6 اور بی12 کی خصوصیات سے بھرپور چقندر بہت صحت بخش سبزی ہے۔اس کے علاوہ اس میں آئرن، میگنیشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔ یہ خون کے سرخ خلیوں کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
کجھوریں اور کشمش
کجھوریں ارو کشمش عمدہ اور خشک سپر پھل ہیں ان میں آئرن، میگنیشم، کاپر، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے، اگر ہم اسے اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں تو یہ ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے علاوہ خوراک کو ہضم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
سبزپتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں قدرتی طور پر وٹامنز، معدنیات جیسے فولیٹ اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہیں، جو انیمیا اور آئرن کی کمی کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔
انار کا استعمال
انار اینٹی آکسیڈنٹ پھل ہے اس کی مدد سے جسم سے فاسد مادوں کا بھی اخراج ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ آئرن کی کمی کو بھی دور کرتا ہے، اس میں میگنیشیم اور آئرن بہت اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ معدے کی گرمی کو بھی دور کرتا ہے۔
ہم گھر میں خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے کلیجی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں جو فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ گر دار میوے، دالیں اور چنے بھی انیمیا سے بچاتی ہیں، خون کی کمی کسی بیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ اس لیے فوری ٹیسٹ اور ڈاکٹر سے چیک اپ بعد کی پریشانیوں سے بچائے گا۔