پیاس کی شدت کو کم کرنے اور جسم میں نمکیات کی مقدار کو برقرار رکھنے کیلئے گھر میں بنے مشروبات فرحت بخش اور مفید ہوتے ہیں۔ جس سے جسم میں طاقت کے ساتھ ساتھ پانی کی کمی بھی پوری ہوجاتی ہے، پیاس کی شدت کا اثر کم کرنے اور ترو تازہ رہنے کیلئے فرحت بخش مشروبات جو آپ گھر پر باآسانی بناسکتے ہیں۔
۔1 طبی ماہرین کے مطابق۔۔۔
جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ہر انسان کو خواہ بچہ ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت گرمیوں کے آغاز سے ہی سادہ پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے، اس دوران زیادہ میٹھے اور پروسیسڈ، ڈبے کے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
گرمیوں کے موسم میں درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے ہم گرمی سے نجات کے لیے پانی اور مشروبات کا استعمال کرتے ہیں۔ گرمیوں کا موسم ہمارے لیۓ مشروبات کی طلب کو بڑھاتا ہے۔ کیونکہ اس کی اہم وجہ جسم سے پسینے کی صورت میں پانی کا خارج ہونا ہے۔ جو کہ کبھی کبھی خطرناک صورتحال بھی اختیار کرسکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ پانی کے ساتھ ترو تازہ رکھنے والے مشروبات کا استعمال جاری رکھیں۔ صحت بخش مشروبات کے بارے میں معلومات ماہر غذائیت سے حاصل کرنے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ اس نمبر 03111222398 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
سادہ پانی پینا بھی اچھا ہے، لیکن غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے چند ایسے مشروبات مندرجہ ذیل ہیں جو پیاس کی شدت کو کم کرتے ہیں اور جن کے استعمال سے شدید گرمی کے دوران بھی خود کو تروتازہ اور توانا رکھا جا سکتا ہے۔
۔2 قدرتی مشروبات کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟
قدرتی مشروبات میں غذائی اجزاء ہوتے ہیں جبکہ فیکٹری میں بنائے گئے سافٹ ڈرنکس جو صرف میٹھا کاربونیٹیڈ پانی ہوتے ہیں۔ قدرتی مشروبات میں موجود اجزاء اکثر قدرتی پھل یا سبزیاں ہوتی ہیں جنہیں پانی میں ڈالنے پر ان کے فعال مواد اس میں مل جاتے ہیں۔ اس لیۓ قدرتی مشروبات پینے کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہم نہ صرف جسم کو ہائیڈریٹ کرتے ہیں بلکہ ساتھ ہی طاقت بھی فراہم کرتے ہیں۔
۔3 پیاس کی شدت کو کم کرنے والے قدرتی مشروبات
پیاس کی شدت کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ گھریلو قدرتی مشروبات میں کوئی مصنوعی اجزاء شامل نہیں کیے جائیں۔
۔1 لیموں پانی
لیمونیڈ وہ پرانا مشروب ہے جو ہر گھر میں بنایا جاتا ہے۔ جب کسی بھی پیاس کی شدت کو کم کرنے والے موسم گرما کے مشروبات کا ذکر ہو تو لیموں پانی سرفہرست آتا ہے۔اس میں پانی میں لیموں کا رس، چینی، نمک اور پودینے کے پتے ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ آپ اسے مزیدار بنانے کے لیے زیرہ پاؤڈر، کالی مرچ وغیرہ بھی ڈال سکتے ہیں۔ جسم میں ہونے والی نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ گرمی کے اثر کم کم کرتا ہے۔
۔2 آم کا مشروب
گرمیوں کے لیے ایک لذت اور صحت بخش مشروب، جو پیاس کی شدت کو کم کرنے والا پھلوں کے بادشاہ آم کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ اسے آم کے گودے کے ساتھ زیرہ، کالا نمک، چینی، پودینے کے پتے ڈال کر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ گرمی کا اثر کم کر کے آپ کو تروتازہ کرتا ہے اور باقی دن کے لیے آپ کو توانائی بخشتا ہے۔ اگر آپ کسی بھی قسم کی علامات خود میں محسوس کرتے ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے۔
۔ 3 تربوز کا مشروب
اگر گرمیوں کے لیے کوئی بہترین پھل ہے تو وہ ہے تربوز۔ مختلف فوائد کے ساتھ اس میں پانی کثرت سے موجود ہوتا ہے۔ آپ گرمیوں کی تازگی کے لیے اس کا جوس آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ آپ فوری طور پر ہائیڈریٹ محسوس کریں گے کیونکہ یہ ایک میٹھا ذائقہ دیتا ہے۔ بلینڈر میں کچھ ٹکڑے تربوز کے حسب ضرورت کالا نمک اورپسی کالی مرچ اور آئس کیوب کے ساتھ ڈال کربلینڈ کریں پیاس کی شدت کو کم کرنے کے لیۓ بہترین مشروب ہے۔
۔ 4 دودھ دہی کی لسی
جسم میں نمکیات کے ساتھ اگر توانائی کو بحال کرنا ہو تو ایک گلاس تازہ تیار لسی سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔ یہ مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ تازگی بخش بھی ہے۔ یہ دودھ اور دہی کے ساتھ بنائی جاتی ہے، اور آپ پودینہ، آم، کیلا وغیرہ شامل کرکے آسانی سے اس کی مختلف قسمیں بنا سکتے ہیں۔
۔5 ناریل کا پانی
ناریل کے پانی کا ایک ٹھنڈا گلاس حیرت انگیز طور پہ کام کر سکتا ہے۔ اس کا تازہ ذائقہ اور لطیف مٹھاس تازگی بخش ہوتا ہے۔ جس کی آپ کو گرمی کی تیز چھبتی ہوئی دھوپ میں ضرورت ہوتی ہے۔ یہ الیکٹرولائٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے، آپ کو پانی کی کمی سے بچاتا ہے۔ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔ اس لیۓ گرمی میں آپ باہر چلتے پھرتے ناریل کا پانی پیتے رہیں۔
۔ 6 جو کا پانی
یہ مشروب اچھی صحت کے لیے قدیم ترین علاج میں سے ایک ہے۔ جو کا پانی مشروبات کا بادشاہ ہے اور اس میں صحت کے لیے بے شمار فائدے ہیں کیونکہ یہ نیوٹریشنز سے بھرپور ڈرنک ہے، خاص طور پر اس میں سلوبل اور نان سلوبل فائبر کی ایک بڑی مقدار کے علاوہ بیشمار منرلز ہوتے ہیں اس مشروب کو بنانے کے لیے جو کو پانی میں ملا دیں۔ اسے ابلنے اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ نمک، لیموں، اور شہد شامل کریں، اور پیاس کی شدت کو کم کرنے کے لیۓ اسے دن بھر پانی کی جگہ پیتے رہیں۔