موسم گرما میں وزن کم کرنا ہر شخص کے لئے مشکل ہوتا ہے. سردیوں میں، جسم کا پتہ نہیں لگتا ہے کیونکہ کپڑوں نے بدن کو چھپانے میں مدد کی ہوتی ہے۔ لہذا، موسم گرما کچھ لوگوں کے لیے سب سے کم پسندیدہ موسم ہوتا ہے۔ لیکن، حقیقت یہ ہے کہ اس موسم میں اضافی وزن کم کرنے کا یہ بہترین وقت ہوتا ہے، کیونکہ گرم موسم میں چربی تیزی سے کم ہوتی ہے۔
بلاگ میں بتائے گئے ان آسان اقدامات پر عمل کرکے اپنے جسم کی اچھی شکل و صورت اور شخصیت حاصل کی جاسکتی ہے۔ لیکن، اگر آپ کی کوئی طبی تاریخ موجود ہے، تو مرہم کے ویٹ لوس کلینک پہ غذائی ماہرین سے رابطہ کریں۔
۔ 1 جسمانی ورزش
گرمیاں ورزش کے لیے بہترین وقت ہے کیونکہ گرمی میں کم ورزش کرنا زیادہ نتائج دے سکتی ہے۔ بعض اوقات، بہت گرم دن میں ورزش کے معمولات پر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن، یہ ٹھیک ہے۔ ہفتے میں کوئی بھی 3 دن کی ورزش جسم کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے، اور یہ جسم کے لیے کافی بھی ہے۔ اس کے علاوہ، ورزش سے پہلے یا بعد میں 15 منٹ کا کارڈیو کرنے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
۔ 2 ڈیٹوکسیفائی
ایک صحت مند جسم دو چیزوں پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ بیرونی اور اندرونی عوامل کے ذریعے ہوتے ہیں۔ بیرونی مطلب جسم کو ورزش کے ذریعے فٹ رکھا جائے۔ دوسرا جسم کی اندرونی صحت جو صرف صحت بخش غذاؤں سے ممکن ہے۔ جسم سے تمام نجاستوں کو باہر نکالنا ڈیٹوکسیفائی کہلاتا ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے، جس میں وقت لگتا ہے اور اس کا بنیادی مقصد بہتر صحت کے لیے گردے، بڑی آنت، جگر اور دیگر اعضاء کو صاف کرنا ہے۔
۔ 3 میٹابولزم
اپنی خوراک میں پروٹین اور فائبر کو بڑھا کر کیلوریز کو کم کرنے سے میٹابولزم میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ روٹین کی خوراک کو تبدیل کرنے سے میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے، اور یہ جسم میں صحت بخش کیلوریز لینے کی صلاحیت کو بھی بہتر بنائے گا۔ فائبر پیٹ بھرنے میں مدد کرے گا، جس کی وجہ سے آپ زیادہ کھانے سے بھی گریز کریں گے۔
۔ 4 کھانے کی روٹین
وزن کم کرنے کے لیے غذا کی قسم اور مقدار پر نظر رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ کبھی کبھی، ہر چیز پر نظر رکھنا مشکل ہوسکتا ہے لیکن معمول میں ایک چھوٹی سی تبدیلی چیزوں کو بہتر بنا سکتی ہے۔ خوراک کا طریقہ سادہ اور کارآمد بھی ہوسکتا ہے، مناسب اور صحت بخش ناشتہ کریں، پھر دوپہر کا کھانا تھوڑا کم لیکن زیادہ پروٹین والا ہو اور رات کے کھانے میں کم مقدار میں کھانا۔ رات کا کھانا دیر سے نہ کھائیں یا کھانے کے فوراً بعد سو جانا۔ یہ صحت کے لیے برا ہے۔ کھانے کی روٹین خراب نہ کریں بلکہ ابھی مرہم پہ ویٹ لوس کلینک پہ صحت بخش ڈائیٹ پلان حاصل کریں۔
۔ 5 سوپ آزمائیں
سوپ بھوک کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد کرتا ہے، یہ پیٹ بھرتا ہے اور کھانا کم کھانے میں مدد کرتا ہے۔ اگر کسی شخص کو زیادہ بھوک لگتی ہے تو سوپ کھانے سے پہلے فلر کا کام بھی کر سکتا ہے۔ پیٹ بھرنے اور چکنائی سے بچنے کے لیے صحیح خوراک کا انتخاب کرنا ہمیشہ ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ اس لیے کھانے سے پہلے سوپ پینے سے آپ کو اضافی کیلوریز کی مقدار کم کرنے میں مدد ملے گی، اور وزن کم کرنے میں مدد گار ہوگا۔
۔ 6 دن بھر پینا جاری رکھیں
۔ 1 برمنگھم یونیورسٹی کے محققین کے مطابق، کھانے سے پہلے پانی پینا وزن کم کرنے کا آسان طریقہ ہے۔ انہوں نے 84 موٹے بالغ افراد پہ تجربہ کیا اور انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا۔
۔ 2 پہلے گروپ میں 41 افراد شامل تھے جنہیں 16.9 اوز پانی پینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ 12 ہفتوں تک روزانہ کھانے سے 30 منٹ پہلے پانی پینا ہوتا تھا۔
۔ 3 دوسرے گروپ میں 43 افراد شامل تھے جنہیں ہر کھانے سے پہلے پانی پیئے بغیر کھانا کھانے کو کہا جاتا تھا۔
۔ 4 محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ پانی پینے والوں نے تین ماہ کے عرصے میں اوسطاً 9.48 پاؤنڈ کا وزن کم کیا جو کہ اس گروپ سے تقریباً 3 پاؤنڈ زیادہ ہے جنھیں پانی پینے کو منع کیا گیا تھا۔
۔ 7 فرائی کے بجائے، باربی کیو یا سٹیم کریں
باربی کیو موسم گرما کا اہم حصہ ہیں، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ گرل کرنے سے صحت مند کھانوں کو اور بھی صحت مند بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
باربی کیو یا سٹیم گوشت کا ذائقہ بڑھانے کے لیے میٹھی چٹنیوں کو شامل کریں، اور کچھ سبزیاں بھی گرل کریں تاکہ آپ پروٹین کے ساتھ فائبر اور دیگر غذائی اجزاء کی مقدار کو بھی بڑھا سکیں۔
۔ 8 چینی کی مقدار کم کریں
گرمیوں میں جسم کو غیر صحت بخش غذاؤں سے بچانا چاہیئے۔ ریفائنڈ شوگر اور ہائی شوگر ڈرنکس انسانی جسم میں چربی پیدا کرتے ہیں۔ چینی فریکٹوز پیدا کرتی ہے، جو جسم میں چربی کے طور پر جمع ہو جاتی ہے۔ اس کے بجائے، پیاس سے بچنے کے لیے دن میں 7 سے 8 گلاس پانی پئیں۔