گوشت پروٹین کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ یہ آپ کے جسم کو درکار بہت سے دوسرے غذائی اجزاء بھی فراہم کرتا ہے جیسے آیوڈین، آئرن، زنک، وٹامنز (خاص طور پر بی 12 اور ضروری فیٹی ایسڈ۔ اس لیۓ یہ بہتر ہے کہ آپ اپنی متوازن غذا کے لیۓ ہر ہفتے گوشت کھائیں، لیکن بہت سے سبزی خور، گوشت سے پرہیز کرتے ہیں لوگ کئی وجوہات کی بناء پر سبزی خور ہوتے ہیں۔ کچھ اپنی صحت کے لیے ایسا کرتے ہیں، جب کہ کچھ اخلاقی وجوہات کی بناء پر گوشت کھانا بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
اگرچہ سبزی خور غذا کے بہت سے فوائد ہیں، لیکن اچانک گوشت کا استعمال بند کرنے کے نتیجے میں کچھ غیر متوقع اور ناخوشگوار اثرات ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی غذائی تبدیلی کی طرح، گوشت چھوڑنا آپ کے جسم کے لیے بہت دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ اس بلاگ میں آپ سے شیئر کریں گے کہ اگر آپ اچانک گوشت کھانا بند کر دیتے ہیں تو آپ کا جسم کیا رد عمل ظاہر کر سکتا ہے۔
گوشت کا استعمال ترک کرنے کے نتیجے میں جسم پرہونے والے اثرات
لوگ بہت ساری وجوہات کی بناء پر گوشت کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔ ان میں وزن کم کرنا، دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے جیسی درجنوں بڑی وجوہات ہیں۔ لیکن گوشت کا اعتدال میں استعمال آپ کی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہے۔ گوشت نہ کھانے کی وجہ سے آپ کے جسم پر اس کے کیا اثرات ہوں گے جانتے ہیں۔
توانائی کا نقصان
اگر آپ اپنی خوراک سے گوشت نکال دیں تو آپ تھکاوٹ اور کمزوری محسوس کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ پروٹین اور آئرن کا ایک اہم ذریعہ کھو رہے ہیں، یہ دونوں آپ کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ جسم دوسرے کھانوں کے مقابلے میں گوشت سے زیادہ آئرن جذب کرتا ہے، لیکن یہ آپ کا واحد انتخاب نہیں ہے۔ آپ اسے سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک کے ساتھ ساتھ آئرن سے بھرپور اناج، روٹی اور پاستا میں بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
انڈے، پھلیاں، مٹر، دال، گری دار میوے، بیج اور سویا کی مصنوعات میں پروٹین کثرت سے پایا جاتا ہے۔ اگر آپ خود میں توانائی کی کمی یا تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو ماہرین سے رابطے کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ پہ رجوع کریں یا 03111222398 پہ کال کریں۔
مزید کھانے کی خواہش محسوس ہو سکتی ہے
گوشت پروٹین کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے جب آپ اچانک گوشت کھانا بند کر دیتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کا پیٹ کسی بھی چیز سے نہ بھرے آپ جتنا بھی کھا لیں لیکن سیر محسوس نہیں کریں گے اور اگر آپ سبزی خور بننے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو چپس یا جنک اسنیکس سے بچنے کے لیے کچھ صحت بخش اسنیکس، جیسے گری دار میوے یا پھل، استعمال میں رکھیں۔
موڈ بدلنے کا شکار ہو سکتے ہیں
جب آپ ایک نئی خوراک کا آغاز کرتے ہیں تو آپ پہلے جذباتی تناؤ سے گزر سکتے ہیں۔ آپ جو بھی کھاتے ہیں اس کا آپ کے تناؤ پر اثر پڑتا ہے کیونکہ آپ کے معدے میں مائکرو بایوم نیورو ٹرانسمیٹر جاری کرتا ہے جو آپ کے دماغ کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ ناخوشگوار اثر عارضی ہے اور ایک بار جب آپ کا جسم ان تبدیلیوں کے مطابق ہو جائے گا تو یہ ختم ہو جائے گا، لیکن کچھ نئے سبزی خوروں کو اپنی اس عادت سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بال زیادہ گر سکتے ہیں
پودوں سے تیار کردہ زنک کے یہ کافی اچھے ذرائع ہیں، جیسے کہ پھلیاں، گری دار میوے اور بیج، یہ وہ پروٹین ہے جو جسم کو زنک جذب کرنے میں مدد کرتا ہے، اور سبزی خوروں کو اس ضروری غذائیت کی کافی مقدار نہ ملنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ جب آپ کو باقاعدگی سے زنک حاصل نہیں ہوتا ہے، تو یہ آپ کے بالوں کو متاثر کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ طویل مدت میں بالوں کے گرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ گوشت کھانا بند کرتے ہیں، تو آپ تجویز کردہ مقدار سے پچاس فیصد زیادہ زنک کا استعمال کریں۔
پیٹ میں درد ہو سکتا ہے
سبزیاں کھانے سے آپ کی آنتیں ٹھیک رہتی ہیں، اچانک خوراک کا گوشت سے کسی اور چیز میں تبدیل ہو جانا آپ کے پیٹ میں موجود بیکٹیریا کے نظام کو پریشان کر سکتا ہے۔ جب آپ اپنی خوراک میں تبدیلی کرتے ہیں اور ایسی غذائیں کھانا شروع کر دیتے ہیں جو آپ کی عادت سے مختلف ہوتی ہیں، تو یہ پیٹ میں درد اور بدہضمی کا سبب بن سکتا ہے۔ پیٹ میں درد ، بد ہضمی، گیس اور معدے سے متعلق مسائل کی صورت میں معدے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں. آپ ہفتے میں کتنی بار گوشت کھاتے ہیں؟ کیا آپ نے کبھی سبزی خور بننے کی کوشش کی ہے؟ ہمیں اپنی راۓ سے آگاہ ضرور کریں۔