ہڈیوں کی مضبوطی سے مراد یہ ہے کہ ہڈیوں کے بنیادی اجزاء جن میں کیلشیم اور دیگر معدنیات شامل ہیں مقررہ مقدار میں موجود ہوں ۔کیونکہ انسان کے جسم کی بنیادی ساخت اور افعال کی انجام دہی, کے لیۓ صحت مند ہڈیاں ڈھانچے کی صورت میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
یہ ہڈیاں ہمارے دماغ، دل، پھپھڑوں اور دیگر اعضاء کو نہ صرف محفوظ رکھتی ہیں. بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو کام کرنے میں بھی مدد دیتی ہیں ۔ ہڈیوں کی مضبوطی میں کسی قسم کی خرابی نہ صرف انسان کو شدید درد میں مبتلا کر دیتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل میں بھی مبتلا کر دیتی ہے۔ مزید معلومات اور مشورے کے لیے ماہر ڈاکٹروں سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
ہڈیوں کی مضبوطی ، صحت مند زندگی کے لیۓ کیوں ضروری ہے؟
ہڈیاں انسانی جسم میں مستقل طور پر تبدیل ہوتی رہتی ہیں ۔نئی ہڈیاں بن رہی ہوتی ہیں اور پرانی ہڈیاں ختم ہو رہی ہوتی ہیں ۔ جوانی میں ہڈیوں کی مضبوطی کا عمل تیز جب کہ ٹوٹنے کا عمل سست ہوتا ہے .یہی وجہ ہے کہ ہڈیوں کے بڑھنے کا عمل ماہرین کے مطابق تیس سال تک جاری رہتا ہے ۔ جب کہ اس عمر کے بعد نئی ہڈیوں کے بننے کا عمل سست اور پرانی ہڈيوں کے ٹوٹنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے. اور انسان آسٹیو پوروسیز کے مرض میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے ۔ اس بیماری میں ہڈیاں تیزی سے کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں
ہڈیوں کی صحت پر اثر انداز ہونے والے عناصر
ہڈیوں کو ہماری طرز زندگی کے بہت سارے عناصر کمزور کرنے کا باعث بن سکتے ہیں. ان میں سے کچھ اس طرح ہیں۔
کھانے میں کیلشیم کی مقدار
کیلشیم ہڈیوں کے بنیادی اجزا میں سے ایک ہے ۔ اگر کھانے میں کیلشیم کم استعمال کیا جاۓ تو اس سے ہڈیوں کی بنیادی طاقت میں کمی واقع ہوتی ہے اور اس سے ہڈيوں کے کمزور ہونے اور جلد فریکچر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
جسمانی سستی
جو لوگ جسمانی طور پر سست ہوتے ہیں. ان کی ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور ان کے آسٹیو پوروسس میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔
تمباکو نوشی اور شراب نوشی
ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی ہڈیوں کو کمزور کرنے کا باعث ہوتی ہے. اسی طرح دن میں عورتوں کے لیۓ شراب کی ایک ڈرنک اور مردوں کے لیۓ دن میں شراب کی دو ڈرنکس پینے سے آسٹیو پوروسس کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
آسٹیو پوروسس کی بیماری
مردوں کے مقابلے میں خواتین میں آسٹیو پوروسس کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ خواتین میں مردوں کے مقابلے میں ہڈيوں کے ٹشو کم ہوتے ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی اور بڑھتی عمر کے اثرات
جیسے جیسے انسان کی عمر تیس سال سے بڑھتی جاتی ہے. اسی کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیاں وقت کے ساتھ کمزور ہوتی جاتی ہیں۔
خاندانی ہسٹری
وہ تمام افراد جن کے خاندان میں ہڈیوں کی کمزوری کے مبتلا ہونے والے افراد موجود ہوں. ان میں آسٹیو پوروسس کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ہارمون کی بے قاعدگی
تھائیرائیڈ ہارمون کی بہت زیادہ مقدار ہڈيوں کو کمزور کرنے کا باعث ہو سکتی ہیں. اسی طرح خواتین میں عمر کے بڑھنے پر بھی ماہواری کا آنا بند ہونا ان کے خون میں ایسٹروجن نامی ہارمون کی مقدار کو بڑھانے کا باعث ہو سکتی ہے .اسی طرح مردوں میں ٹیسٹروجن ہارمون کا کم ہو جانا بھی ہڈیوں کو متاثر کرنے کا باعث ہو سکتا ہے۔
کھانے پینے میں بے اعتدالی
کھانے پینے کی بے اعتدالی میں مبتلا افراد ، موٹاپے میں کمی کے لیۓ معدے کا آپریشن کروانے والے افراد ، بہت زیادہ کھانے یا بہت کم کھانے والے افراد ہڈیوں کے امراض اور انکی کمزوری میں مبتلا ہونے کے خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔
ہڈيوں کی مضبوطی برقرار رکھنے کا طریقہ
ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیۓ ان نکات پر لازمی عمل کرنا چاہیے
۔1 مردوں کے لیۓ 1000 ملی گرام اور خواتین کے لیۓ 1200 ملی گرام کیلشیم کا دن بھر میں استعمال لازم ہے۔
۔2 وٹامن ڈی کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اس وجہ سے اس کا استعمال ضروری ہے یہ مچھلی ،گوشت انڈے ،دودھ اور اناج میں موجود ہوتا ہے۔
۔3 صحت مند طرز زندگی اپنائیں ، صحت مند کھائیں ، تمباکو نوشی اور شراب نوشی سے پرہیز کریں اور روزانہ ورزش کریں۔