مصالہ جات میں زعفران دنیا بھر میں مہنگا ترین ہے۔ اس کی وجہ اس کی محنت طلب کاشت بھی ہے۔ یہ جامنی رنگ کے پھولوں کے بیج میں گل کی صورت میں پایا جاتا ہے۔ قیمتی ہونے کے ساتھ ساتھ زعفران بہت سے متاثر کن فوائد کا حامل ہے۔
دنیا بھر میں اسے مہنگے ترین کھانوں اور ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آئیے اس بلاگ میں پڑھتے ہیں کہ قدرت کے اس شاہکار میں خوبصورتی اور ذائقے کے علاوہ اور کیا کیا فوائد موجود ہیں۔
زعفران میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی کینسر فوائد ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں کو اس کی زیادہ خوراک لینے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے ہر خوراک کو اعتدال میں رہ کر کھائیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے رجوع کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ اپائنٹمنٹ بک کرواسکتے ہیں۔
۔ 1 جگر کے لیے بہترین
جگر انسانی جسم میں کئی اہم ترین کام سرانجام دیتا ہے۔ اس کی معمولی سی خرابی صحت کا بہت بڑا نقصان ہے۔ زعفران جگر کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے اجزاء خصوصاٗ کروسین جگر کو صحت مند رکھتا ہے۔
۔ 2 کینسر سے حفاظت
زعفران میں پائے جانے والے اجزاء ایسے ہیں کہ جو کینسر سے حفاظت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہی اجزاء کینسر کے مریضوں میں کینسر کو پھیلنے سے بھی روکتے ہیں۔ انہی وجوہات کہ بناء پر اسے کینسر کی ادویات میں استعمال کیا جانے کا امکان ہے۔
۔ 3 بےخوابی کا علاج
وہ لوگ جو رات کی نیند کے سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں، ان کے لیے زعفران کا استعمال ایک بہترین نسخہ ہے۔ زعفران ملا دودھ پینے سے بے خوابی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا مینگینیز پرسکون نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۔ 4 خوبصورت جلد اور نکھری رنگت کے لیے
روکھی اور بے رونق جلد ہو یا کیل مہاسوں کی پریشانی زعفران کا استعمال جلد کو ایک نئی زندگی بخشتا ہے۔ رنگت نکھارنے میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اس کو غذا میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ جلد پر لگانا آپ کی جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنا دے گا۔
۔ 5 آنکھوں کی صحت کا محافظ
سائنسدانوں کے مطابق زعفران کا استعمال بڑھاپے میں آنکھوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس کو استعمال کرتے رہنے سے بینائی محفوظ رہتی ہے۔ یہاں تک کہ سورج سے متاثرہ بینائی اور آنکھوں کی موروثی بیماریاں بھی اس کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
۔ 6 زعفران اور صحت قلب
زعفران میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹ دل کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور شریانوں کی تنگی کو دور کرتے ہیں۔ زعفران کا استعمال بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔
۔ 7 جوڑوں کا درد، موسمی الرجی اور دمہ
زعفران کے استعمال سے جوڑوں کے درد میں بہت زیادہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ زعفران ملا دودھ بھی بہت سی بیماریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر دمہ، اور موسمی الرجی کے لیے اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
۔ 8 زعفران کو اپنی غذا میں شامل کرنا بہت آسان ہے
زعفران کی چھوٹی سی مقدار کا ذائقہ اور مہک بہت اچھی ہوتی ہے اور اسے لذیذ پکوانوں، جیسے پیلا، رسوٹوس اور چاول کے دیگر پکوانوں میں شامل کیا جاتا ہے۔
زعفران کا منفرد ذائقہ نکالنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ دھاگوں کو گرم ،لیکن ابلتے ہوئے پانی میں بھگو دیں۔ گہرا، بھرپور ذائقہ حاصل کرنے کے لیے دھاگوں اور مائع کو اپنی ترکیب میں شامل کریں۔
زعفران زیادہ تر خاص بازاروں میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے اور اسے دھاگوں کے طور پر یا پاؤڈر کی شکل میں خریدا جا سکتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو دھاگوں کو خریدنا بہتر ہے، کیونکہ ان کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے اور ان میں ملاوٹ کا امکان کم ہوتا ہے۔