کروناوائرس جس بیماری کا آغاز دسمبر 2019 میں ہوا اس لئے اسے کوڈ19 کہاجاتا ہے۔اس وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا اور اس وجہ سے بہت سے لوگ موت کی بھینٹ چڑھیں۔اس بیماری کی روک تھام کے لئے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کا مرحلہ شروع ہوا۔کروناوائرس پر قابو پانے کے لئے بہت سے ممالک اس کی ویکسین بنانے کے لئے کوشش کرنے لگے،بلاآخراس بیماری کی ویکسین اب مارکیٹ میں آگئی ہے۔
پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی ویکسین کا آغاہوگیا ہے۔ایک ٹویٹ میں وزارت صحت کی پارلیمانی سیکرٹری نوشین حامد کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔
اگرچہ پاکستان نے ابھی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کو کوئی حتمی شکل نہیں دی۔لیکن اس کی خوراک کی خریداری پر بات چیت جاری ہے۔
اس ویکسین کو پہلے فرنٹ لائن لوگوں کو دیا جائے گا۔اس ویکسین کا آغاز طبی عملے سے کیاجائے گا۔
خبر رساں ادارےروئٹرز کے مطابق چین کی کمپنی سائنوفارم ویکسین کی تیارکردہ پانچ لاکھ خوراکیں پاکستان کو فراہم کرئے گا۔
پاکستان میں گزشتہ روز1563 کیسز سامنے آئےاور 74 اموات کی تصدیق کی گئی،اب تک5 لاکھ 37 ہزار 477 کیسزسامنے آچکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار 450 ہے۔
اگر آپ کو کسی قسم کا مشورہ چاہیے تو آپ مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر سے فون کال پر مشورہ لے سکتے ہیں ،اس کے علاوہ آپ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اور وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
Aisha Zafar
I developed writing as my hobby with the passing years. Now, I am working as a writer and a medical researcher, For me blogging is more of sharing my knowledge with the common audiences