جلدی فارغ ہونا جسم سے منی کا اخراج ہے۔ قبل از وقت فارغ وہ ہوتا ہے جب اخراج اس وقت سے پہلے ہوتا ہے جب تک کہ مرد یا اس کا ساتھی جسی تعلقات کے دوران چاہتا ہے۔ اس کو جلدی فارغ ہونا ، قبل از وقت کلائمیکس یا جلد انزال ہونا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جلدی فارغ ہونا صرف پریشانی کا سبب ہی یہ مایوس کن بھی ہو سکتا ہے اگر یہ سیکس کو کم پر لطف بناتا ہے اور تعلقات کو متاثر کرتا ہے۔ اگر یہ اکثر ہوتا ہے اور مسائل کا سبب بنتا ہے، تو آپ کو ڈاکڑ کی مدد لینی چاہیے۔
اگرچہ جلدی فارغ ہونے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہے،تاہم سیروٹونن ایک کردار ادا کر سکتا ہے۔ سیروٹونن آپ کے جسم میں ایک قدرتی مادہ ہے جو اعصاب سے بنتا ہے۔ دماغ میں سیروٹونن کی زیادہ مقدار انزال کا وقت بڑھا دیتی ہے۔ کم مقدار انزال کے وقت کو کم کر سکتی ہے، اور جلدی فارغ ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔
نفسیاتی مسائل
ذہنی دباؤ کے شکار افراد جلد انزال کا شکار ہو سکتے ہیں ۔تناؤ، جلدی فارغ ہونے کا ڈر، جنسی کارکردگی کے بارے میں غیر حقیقی توقعات، جنسی جبر کی تاریخ، پراعتمادی کی کمی، تعلقات کے مسائل، جذباتی مسائل کا خیال رکھنا اکثر مدد کرتا ہے۔
جلدی فارغ ہونے کے گھریلو اور قدرتی علاج کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پڑھیں۔
گھریلو علاج
غذائی تبدیلیاں
تحقیق کے مطابق، زنک کے علاوہ، میگنیشیم آپ کی جنسی صحت میں بھی کردار ادا کرتا ہے اور جلدی فارغ ہونے کی کیفیت میں بہتری لانے میں ایک کردار ادا کر سکتا ہے۔زنک اور میگنیشیم سے بھرپور غذاؤں کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کو اپنے انزال کے وقت کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ان کھانوں میں شامل ہیں: سیب، کدو کے بیج، سویابین، دہی،پالک،گندم کے جراثیم کا اناج، بادام،لال لوبیہ، چنے، تل کے بیج،گائے کا گوشت اور بھیڑ، ڈارک چاکلیٹ،لہسن، مٹر شامل ہو سکتے ہیں۔
تؤقف اور زور سے پکڑنے کی تکنیک خارج ہونے سے پہلے جوش کے کم ہونے سے جلدی فارغ ہونے کے علاج میں مدد کر سکتی ہے۔ جب آپ محسوس کریں کہ آپ انزال کے لیے تیار ہیں، تو رکیں اور آپ یا آپ کا ساتھی آپ کے عضو تناسل کے سرے کو زور سے پکڑ لے۔ اس سے اخراج میں وقفہ بڑھ سکتا ہے۔اسےکئی سیکنڈ تک دبائے رکھیں جب تک کہ آپ اپنے عروج پر نہیں جانا چاہتے۔ اس عمل کے دوران اپنے ساتھی سے بات کرنا یقینی بنائیں کیونکہ وہ صحیح وقت نہیں جان پائیں گے۔جتنا ضروری ہو اس عمل کو دہرائیں۔ بالآخر، آپ مدد کے بغیر فارغ ہونے میں تاخیر کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
اسٹاپ اسٹارٹ تکنیک
سٹاپ سٹارٹ تکنیک، جسےاورگیزم کنڑول یا ایجنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،لطف کو نکال کر کلائمکس میں تاخیر میں مدد کر سکتی ہے۔جب آپ انزال کی خواہش محسوس کریں تو جنسی سرگرمی کو مکمل طور پر روک دیں۔ ایک بار جب آپ کم جوش محسوس کریں، آہستہ آہستہ دوبارہ جنسی سرگرمی شروع کریں۔ جلدی فارغ ہونے کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے اس عمل کو جتنا ضروری ہو دہرائیں۔
پیلوک فلور کی مشقیں
آپ کے پیلوک فلور کے پٹھوں کو مضبوط کرنا اس بات پر بڑا اثر ڈال سکتا ہے کہ آپ کے اخراج میں کتنا وقت لگتا ہے۔ 2014میں یورولوجی کے مطالعہ سے پتہ چلایا ہے کہ پیلوک فلور کی مشقیں عمر بھر قبل از وقت انزال سے نمٹنے والے مردوں کو ان کے انزال کے اضطراب کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتی ہیں، جس سے ان کے اخراج پر لگنے والے وقت میں اضافہ ہوتا ہے۔
پیلوک فلور کی مشقیں کرنے کے لیے، پیشاب کرتے وقت دھارے کو روک کر یا ان پٹھوں کو سخت کرنے کی کوشش کریں جو آپ کو گیس پاس کرنے سے روکتی ہے۔لیٹتے وقت، اپنے پیلوک فلور کے مسلز کو 3 سیکنڈ کے لیے سکیڑیں،اور پھر 3 سیکنڈ کے لیے آرام کریں۔ ایسا لگاتار کم از کم 10 بار کریں۔ دن میں کم از کم 3 بار دہرائیں۔
آہستہ آہستہ سیکنڈ کی تعداد میں اضافہ کریں کیونکہ آپ کے پٹھے مضبوط ہوتے جائیں گے۔ نئی پوزیشنیں آزمائیں، جیسے کھڑے ہونا، چلنا، یا بیٹھنا۔تیز سانس لینا نہ بھولیں، اور صرف اپنے پیلوک فلور کے مسلز پر توجہ مرکوز کرنا یاد رکھیں۔ اپنے ایبس، رانوں، یا کولہوں کو سخت نہ کریں۔
مشت زنی
جنسی سرگرمی سے ایک یا دو گھنٹے قبل مشت زنی کرنے سے دخول کے دوران فارغ ہونے میں تاخیر میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ جنسی ریلیز آپ کی جلدی فارغ ہونے کے مسئلے کو کم کر سکتا ہے۔
کچھ وقت تک ہمبستری سے پرہیز کریں
ہمبستری کے بجائے دوسری قسم کی جنسی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے سے آپ کے جنسی دباؤ کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔سیکس، جنسی تسکین تک پہنچنے کا واحد راستہ نہیں ہے، اس لیے ان دیگر طریقوں کے بارے میں سوچیں جن سے آپ اور آپ کا ساتھی خوشی محسوس کر سکتے ہیں جو آپ میں سے کسی کو بھی پریشانی یا مایوسی کا باعث نہیں بناتا ہے۔
قبل از وقت انزال ایک مکمل طور پر عام قسم کی جنسی تشویش ہے جو کہ امریکہ میں 40 فیصد مردوں کو متاثر کرتی ہے۔ان میں سے کوئی بھی گھریلو علاج اور قدرتی علاج آپ کی علامات کو سنبھالنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ لیکن اگر آپکی جلدی فارغ ہونے کی کیفیت برقرار رہتی ہے، تو آپ کو اپنے ڈاکٹر سے ملنا چاہیے تاکہ کسی بھی بنیادی وجوہات کو جان سکے اور علاج کے دیگر طریقے تلاش کرسکیں۔اوپر دیئے گئے تمام علاج سائنس اور ریسرچ کے بعد دئیے گئے ہیں ۔ان میں سے کوئی بھی علاج خود سے تخلیق کردہ نہیں ہے۔
میں مبین آفتاب اردو کانٹنٹ رائٹر ، میں تعلیم کے شعبے سے منسلک ہوں۔ ویسے تو عمر کے لحاظ سے میں 32 سال کا ہوں پر تجربے کے اعتبار سے اپنی عمر سے کئی گنا بڑا ہوں میں ایک بچی کا باپ ہوں اور چاہتا ہوں کہ ہماری نئی نسل اردو کو وہ مقام دے جو بحیثیت ایک قومی زبان اس کا حق ہے۔