عمر کی طوالت کے لئے جاپان دنیا کے تمام ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ اگر سوئٹزرلینڈ میں اوسط عمر تقریباً 83.4 ہے تو جاپان میں یہ 84.3 ہے۔ تاہم، اہم چیز صرف طویل عرصے تک زندہ رہنا نہیں ہے، بلکہ خوشی اور صحت مند طریقے سے جینا ہے۔ جاپانی لوگوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی سے لطف اندوز ہونے کا انداز قابل ستائش ہے۔ آج ہم کچھ ایسے راز شئیر کریں گے جنہیں وہ جسم کو جوان رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
تھوڑا تھوڑا کر کے کھانا
زیادہ دیر تک جوان رہنے کے لئے اور لمبی عمر پانے کے لئے جاپانی بھوک رکھ کر کھاتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ جب ہم تھوڑا تھوڑا کر کے کھاتے ہیں تو اس سے ہمارے کھانے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔ چاہے آپ کو بھوک ہو یا نہیں، جاپانی ایک بڑی پلیٹ بھر کر کھانے کی بجائے کئی چھوٹی پلیٹوں میں کھانا تقسیم کر نے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس سے آپ کو ضرورت سے زیادہ نہ کھانے اور اس کے نتیجے میں صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
بھوک رکھ کر کھانا
جاپانیوں کی جوانی اور لمبی عمر کا راز ان کے کھانا کھانے میں ہے۔ وہ جلدی جلدی کھانا کھانے سے احتراز کرتے ہیں۔ چونکہ کھانا کھانے کے دوران پیٹ بھر جانے کا سگنل دینے میں ہمارے دماغ کو تقریباً بیس منٹ لگتے ہیں۔ اس لئے جاپانیوں کے اصول کے مطابق کھانا 80% پیٹ بھرنے تک کھانا چاہئے۔ یعنی اپنے کھانے کے دس حصوں میں سے آٹھ حصے کھا لیں، باقی چھوڑ دیں۔ بچ جانے والا کھانا ضائع مت کریں بلکہ اگلے استعمال کے لئے اپنے ریفریجریٹر میں محفوظ کر لیں۔
ایک چائے کا چمچ تیل اور 0.9 گرام نمک
ناگانو کا شمار جاپان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں کے باسی انتہائی صحت مند ہیں۔ یہاں کی اوسط عمر تقریباً 80-87 سال ہے۔ ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ ابتداء میں ناگانو کے رہائشی اوسطاً 15.1 گرام نمک روزانہ کھاتے تھے اور اتنی مقدار میں نمک کے استعمال سے ان کی صحت پر برا اثر پڑتا تھا۔
اس کے بجائے، نمک کا استعمال 0.9 گرام تک کم کر نے اور صرف ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل استعمال کرنے سے نہ صرف ان کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے بلکہ اس علاقے کے لوگوں میں سے اکثریت نے لمبی عمر پائی۔
ورزش پر چلنے کو ترجیح دینا
جاپانیوں کی لمبی عمر کی ایک وجہ کے طور پر ان کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ ساری زندگی متحرک رہنا پسند کرتے ہیں۔ ان کے پسندیدہ کھیلوں میں سے ایک چہل قدمی ہے۔ چہل قدمی کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اس دوران بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔ لہذا اس سے دوگنا فائدہ ہوتا ہے، ورزش بھی ہو جاتی ہے اور گپ شپ بھی۔ چہل قدمی کے دوران ساتھی بدلتے رہتے ہیں جو ایک خوشی کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ آپس میں ایک دوسرے کے لئے ہمدردی اور احساس کے جذبات پیدا کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
ٹوفو کھائیں
ٹوفو سویابین سے تیار کی جانے والی صحت بخش اور لذیذ غذا ہے۔ ٹوفو جاپانی غذاؤوں میں نمایاں اور انتہائی پسندیدہ خوراک ہے۔ اسکی خصوصیت صرف ویجن ہونا ہی نہیں ہے بلکہ اس کی افادیت جلد کے لئے بھی مسلم ہے۔ ٹوفو آپ کی جلد کو لچکدار رکھتا ہے، یوں آپ طویل عمر کے ساتھ ساتھ دیر تک جوان نظر آتے ہیں۔ علاوہ ازیں ، ٹوفو دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اگر آپ ٹوفو کا استعمال دوسرے کھانوں کے ساتھ ملا زیادہ نہ کریں تو یہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
صحت بخش غذائی چارٹ کے حصول کیلئے ہمارے ڈائیٹیشن سے رابطے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
گرم پانی سے غسل کریں
گرم پانی سے غسل کرنے کی روایت نہ صرف آرام پہنچاتی ہے بلکہ یہ ہماری صحت کے لیے بھی اچھی ہے۔ گرم پانی سے غسل کے بعد بہتر ہو گا اگر آپ ایسنشئل تیل استعمال کریں کیونکہ یہ آپ کی جلد کو موئسچرائز رکھتے ہیں۔
اگر آپ کو جلد سے متعلق کوئی شکایت ہے تو ہمارے ماہر ڈرماٹولوجسٹ سے ابھی مشورہ کریں۔
غسل کے دوران احتیاط کریں، زیادہ دیر گرم پانی میں رہنے سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت حد سے زیادہ بڑھ سکتا ہے اور یہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے جسم کے اشارے کو سمجھیں اور تب تک پانی میں رہیں جب تک آپ کا جسم برداشت کر سکے اور آپ لطف اندوز ہو رہے ہوں ۔