لونگ ایک جڑی بوٹی ہے، لونگ کے فوائد بے شمار ہوتے ہيں۔لونگ ایک سدابہار درخت کی پھولوں کی کلیوں سے بنی ہوئی بوٹی ہے. لونگ کے درخت کو سائزیجیئم ارومیٹیکم کہا جاتا ہے۔ یہ انڈونیشیا کا ایک درخت ہے۔ لونگ کے پھولوں کی کلیوں کو ان کی کچی حالت میں کاٹا جاتا ہے اور پھر خشک کیا جاتا ہے۔ لونگ کی شکل ایک چھوٹی، سرخ رنگ کی ایک سینٹی میٹر کی لمبائی والی کیل کی طرح ہوتی ہے۔
لونگ کو چینی اوریونانی ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کل لونگ ایک اہم مصالحہ ہے جو بہت سے پکوانوں کو خصوصی ذائقہ دیتی ہے ۔ لونگ میں بہت تیز ذائقہ اور خوشبو ہوتی ہے اور لونگ کو ثابت یا پیس کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صحت کے حوالے سے لونگ کے فوائد جانتے ہیں۔
۔ 1 لونگ کے استعمال
لونگ کا تیل، خشک پھولوں کی کلیاں، پتے اور تنوں کو دوا بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لونگ کے تیل میں یوجینول نامی کیمیکل ہوتا ہے جو درد کو کم کرنے اور انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ لوگ عام طور پر دانتوں کے درد، بدہضمی اور دوسری بہت سی بیماریوں کے لیے لونگ کا استعمال کرتے ہیں۔ لونگ ایک تیز مصالحہ ہے جو لذیذ پکوانوں، میٹھوں میں ڈالا جاتا ہے۔ پسی ہوئی یا ثابت لونگ گوشت، چٹنی اور چاول کےکھانوں ، سالن، اور ساس اور سوپ کو مزیدار بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
۔ 2 لونگ کے فوائد
کھانوں میں استعمال سے لے کر ادویات تک لونگ کے فوائد بے شمار ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں۔ان کے فوائد کے بارے میں اگر آپ کو مزید جاننے کی ضرورت ہےتو ڈاکٹر سےمشاورت کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ پہ رابطہ کریں۔
۔1 جنسی صحت کے عام مسائل کا علاج
حکیمی اور یونانی طب جنسی حوالے سے لونگ کے فوائد سب کو معلوم ہوں گے اور اس طرح لونگ کا استعمال ایک طویل عرصے سے مردانہ جنسی امراض کے علاج کے لیے کیا جاتا رہا ہے کھانے میں لونگ کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے تیل کے اہم فوائد میں سے ایک لونگ ہے کہ چند مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ لونگ کا تیل مردوں میں قبل از وقت فارغ ہوجانے کی کیفیت کو بھی روکتا ہے۔
۔ 1 لونگ مینگنیز کا ایک بھرپور ذریعہ ہوتے ہیں۔
۔ 2 لونگ جنسی ہارمون کی پیداوار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۔ 3 لونگ سپرم کی گنتی، سپرم کی حرکت اور مجموعی جنسی صحت کو کافی بہتر بناتی ہے۔
۔ 4 لونگ ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو بڑھا کر جنسی رغبت کو بڑھا سکتی ہے۔
۔ 5 اس کے علاوہ لونگ خون کی گردش کو بہتر بنا کر اپنی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیت کی وجہ سے عضو تناسل کی نشوونما کو سست کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
۔ 6 یہ مردوں کے لیۓ لونگ کے فوائد میں سے سب سے اہم فائدہ ہے۔ مردانہ جنسی کمزوری یا تولیدی مسائل سے پریشان افراد اپنی پریشانی کوچھپانے کے بجاۓ قابل بھروسہ ماہرین سے رجوع کریں۔
۔2 عورتوں کے لیۓ لونگ کے فوائد
مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیۓ بھی لونگ کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ خواتین میں اووریز کی بہترکارکردگی میں مدد کر سکتی ہے، جس سے وہ بانجھ پن کے مسائل پر قابو پا سکتی ہیں۔ لونگ خواتین کی توانائی کو بھی بڑھاتی ہے، اور لونگ کی چائے آپ کو وزن کم کرنے اور جوان نظر آنے میں مدد دے سکتی ہے۔
لونگ خواتین میں وجائنا کو ٹائٹ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے،
لونگ وجائنا کی بدبو کے علاج میں بہت اچھی ہے، یہ ایک خوشگوار خوشبو دیتی ہے۔ وجائنا میں پرفیوم کی جگہ لونگ کے پانی کا استعمال زیادہ محفوظ اور بہتر ہے۔
کسی بھی قدرتی علاج کی طرح، لونگ استعمال کرنے کی کوشش کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کرنا بہتر ہے۔ اور اگر آپ حاملہ ہیں تو لونگ کا تیل استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس سلسلے میں گائناکولوجسٹ سے رجوع کریں۔
۔ 3 دانت کے درد میں لونگ کے فوائد
لونگ کے فوائد یوں بھی زیادہ ہیں کیونکہ لونگ میں قدرتی درد کم کرنے والی اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں۔ دانت کے درد کے علاج کے لیے لونگ کو خاص طور پر موثر سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ دانت کے درد میں مبتلا ہیں، تو آپ خشک لونگ استعمال کر سکتے ہیں دانت کے درد کو ختم کرنے کے لیے خشک لونگ کو متاثرہ دانت اور گال کے درمیان رکھا جا سکتا ہے۔
کھانے میں لونگ کے فوائد کے ساتھ ساتھ جب ایک روئی کی گیند کو لونگ کے تیل کے چند قطرے اور تھوڑی مقدار میں زیتون کے تیل کے میں ڈبو کر اپنے دردناک دانت کے ساتھ لگانے سے درد کم ہوجائے گا۔ لونگ کے تیل کا ذائقہ زیادہ اچھا نہیں ہوتا ہے، اس لیے آپ ثابت لونگ بھی رکھ سکتے ہیں۔ سے یہاں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
۔ 4 خشک کھانسی کے لیۓ لونگ کے فوائد
لونگ میں فینولک مرکبات جیسے یوجینول اور گیلک ایسڈ ہوتے ہیں، جو کہ اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل ہوتے ہیں۔ دواؤں کی خصوصیات سے بھری لونگ نہ صرف گلے کی خراش کو دور کرتی ہے بلکہ مسلسل کھانسی کی وجہ سے ہونے والے درد کو بھی دور کرتی ہے۔ اس میں ضروری تیل بھی ہوتا ہے، جو کہ قدرتی طور پر کام کرتا ہے، سانس کے راستے کو صاف کرتا ہے۔
مزید یہ کہ یہ آپ کو خشک کھانسی کی وجہ سے گلے میں خارش کے احساس سے نجات دلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ لونگ کے فوائد یوں بھی زیادہ ہیں کیونکہ لونگ کی اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات جسم سے زہریلے مادوں کو صاف کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔
۔ 5 لونگ کے طبی فوائد
لونگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ مرکبات آپ کے جسم کو فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں، جو آپ کے خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔لونگ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے جسم سے فری ریڈیکلز کو ہٹا کر، آپ کے دل کی بیماری، ذیابیطس اور بعض کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جگر کی صحت کو بہتر بنانے، شوگر کو کنٹرول رکھنے،اور پیٹ کے السر میں بھی مفید ہے۔