مون سون کا موسم شروع ہے۔ اس موسم میں بارشوں کا زور ہوتا ہے۔ ہوا میں بہت نمی موجود ہوتی ہے۔ اگرچہ بارشیں حسین ہوتی ہیں لیکن اس موسم میں صحت کے مسائل بھی درپیش ہوتے ہیں۔ ان میں بال گرنا بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جلد کے مسائل معدے کے مسائل بھی مون سون کے موسم میں ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔
ہمیں مون سون کے موسم میں ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیئے جو ہمارے لئے فائدہ مند بھی ہو۔ اس موسم میں ہمیں اپنی صحت کا خیال زیادہ رکھنا چاہیئے۔ ہمیں اس موسم میں کس غذا کا استعمال کرنا چاہیئے کس کا نہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں اور مزید معلومات اور مشورے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار غذائی ماہرین سے اس نمبر 03111222398 پہ رابطہ کریں۔
۔1 مون سون میں استعمال کی جانے والی غذائیں
اس موسم میں کونسی غذا آپ کو صحت کے فوائد فراہم کرتی ہے وہ یہ ہوسکتی ہے۔
۔1 مشروبات
پانی دنیا کا سب سے اچھا مشروب ہے۔ اس مشروب کے بغیر چند دنوں کے بعد زندہ رہنا بھی ممکن نہیں ہے یہ ہماری بنیادی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اس موسم میں سوپ، پھلوں اور سبزیوں کے مشروبات جسم کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔ پانی کی کمی سے بچاتے ہیں۔ مشروبات الیکٹرولائیٹس کو بیلنس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مضبوط مدافعتی نظام کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
۔2 پھل
کوئی بھی پھل ہوگا وہ ہماری صحت کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ لیکن شرط یہ ہے کہ زیادہ میٹھا پھل شوگر کے مریض نہ استعمال کریں۔ اس موسم میں جامن، ناشپاتی، چیری، آڑو، پپیتا، سیب اور انار جیسے موسمی پھل آپ کے لئے فائدہ مند ہیں۔ ان میں وٹامن سی ،اینٹی آکسینڈنٹس اور فائبر موجود ہوتا ہے۔جو صحت کے لئے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مدافعتی نظام اور گٹ کی صحت میں اہم کردار اد کرتے ہیں۔یہ ہاضمے کی صحت کو اچھا کرنے میں ماہر ہیں۔
۔3 سبزیاں
پھلوں کے ساتھ ساتھ ہمیں سبزیاں بھی اپنی ڈائیٹ میں شامل کرنی چاہیئے۔ اس سے بھی ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔اس موسم میں کریلے، بھنڈی، کھیرے اور لوکی بازار میں عام دستیاب ہوتی ہے۔ یہ ہماری آنتوں کی صحت اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں۔ اس لئے ہمیں مون سون کے موسم میں بیماریوں سے لڑنے کے لئے مدافعتی نظام مضبوط بنانا چاہیئے۔
۔4 مصالحے
ادرک، لہسن، ہلدی، کالی مرچ، دار چینی، الائچی اور جائفل جیسے مصالحے اور جڑی بوٹیاں سوزش، اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹریل خصوصیات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ۔یہ مدافعتی نظام کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔یہ جسم کو پیتھوجنز سے بچانے میں مفید ہوتی ہیں۔ اس لئے اس موسم میں ان مصالحوں کو استعمال لازمی کریں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں۔
۔5 گری دار میوے
گری دار میوے ہر موسم میں ہی ہمارے لئے مفید ہوتے ہیں۔ ان کا سردیوں میں بھی استعمال قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔جو جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے مفید اور اہم ہیں۔ مون سون کے موسم میں مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لئے ان کا استعمال لازمی کریں۔
۔2 مون سون میں کن چیزوں سے پرہیز کریں
ہمیں مون سون کے موسم میں اپنی صحت کی بحالی کے لئے کچھ غذاؤں کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے یہ ہمارے لئے مسائل پیدا کرسکتی ہیں۔
۔1 تلی ہوئی اشیاء کا کم استعمال
مون سون کے موسم میں آپ کا پکوڑے اور سموسے کھانے کو دل کرسکتا ہے لیکن آپ ان چیزوں کا اعتدال کے ساتھ استعمال کریں۔ کیونکہ یہ چیزیں دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ بلڈپریشر کا بھی باعث بن سکتی ہیں۔ اس لئے یہ زیادہ کھانے سے پرہیز کریں۔
۔2 سبزیوں کو اچھی طرح دھونا
اس موسم میں بیکٹریا زیادہ پائے جاتے ہیں۔ اس لئے سبزیاں استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھولیں۔ خاص طور پر سبز پتوں والی سبزیوں کو دھوکر استعمال کریں۔
۔3 باہر کا کھانا
مون سون میں بیکٹریل اور فنگل نمو زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے باہر کے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے کیونکہ اس موسم میں پانی میں بھی وائرس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانا کھانے سے پہلے لازمی ہاتھ دھوئیں۔ ورنہ آپ کو صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
۔4 صاف پانی کا استعمال
برسات کے موسم میں خاص طور پہ پینے کے لیے صاف پانی کا استعمال کریں کیونکہ مون سون میں کھانے پینے کے علاوہ پانی کی وجہ سے بھی پیٹ کے بہت سے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔