منہ سے آنے والی بو درحقیقت کن خطرناک بیماریوں کی علامت ہو سکتی ہے جانیں 

Reading Time: 4 minutes

منہ سے آنے والی والی بو ایک جانب تو شرمندگی کا باعث ہوتی ہے ۔اکثر لوگ اس بدبو کو مسوڑھوں کی خرابی سمجھ کر طرح طرح کے ماوتھ واش استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ مگر یاد رکھیں کہ ہر بار منہ سے آنے والی بو کا سبب صرف مسوڑھوں کی خرابی نہیں ہوتا ہے

 منہ سے آنے والی  بو کی مختلف اقسام

منہ سے آنے والی بد بو الگ الگ طرح کی ہوتی ہے ۔ اور درحقیقت یہ بدبو جسم کے اندر محتلف اعضا کی خرابی کو ظاہر کرتی ہے۔منہ سے آنے والی بدبو مختلف ہو سکتی ہے۔ اس بو کے بارے میں جان کر کسی بھی مستند لیبارٹری سے اپنے ان اعضا کا ٹیسٹ کروا کر۔ ان میں ہونے والی بیماری یا خرابی کے بارے میں جانا جا سکتا ہے ۔ جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے

سڑے ہوۓ کھانے کی بو

منہ سے آنے والی بو

بعض اوقات سانسوں سے آنے والی بد بو ایسی ہوتی ہے۔ جس کو محسوس کر کے ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئي چیز سڑ گئی ہے۔ یا خراب ہو گئ ہے ۔یہ بدبو اتنی ناگوار ہوتی ہے کہ اس کو کوئی بھی سامنے بیٹھا انسان برداشت نہیں کر سکتا ہے ۔

یہ بد بو درحقیقت مسوڑوں کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اور یہ درحقیقت گنگویٹس یا پیروڈينٹس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کے علاج کے لیۓ کسی ماہر دندان سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ یہ ایک قابل علاج مرض ہے اور ماہر ڈاکٹر کے مشورے سے اس سے جان چھڑائی جا سکتی ہے

فنائل کی گولیوں جیسی بو

بعض اوقات انسان کی سانسوں میں سے ایسی بو آتی ہے ۔جیسی کہ فنائل کی گولیوں کی میٹھی میٹھی بو ہوتی ہے ۔ یہ بو عام طور پر عام نزلہ زکام یا کسی قسم کی ایسی الرجی کی صورت میں آتی ہے۔ جو کہ سانس کے نظام کو متاثر کرتے ہیں

اس بو کا سبب وہ بیکٹیریا ہوتے ہیں جو کہ انسان کے سانس لینے کی نالی میں گھر بنا لیتے ہیں۔  ان کی وجہ سے ایسی بو پیدا ہوتی ہے عام طور پر جب وقت کے ساتھ بیماری ختم ہو جاتی ہے۔ تو یہ بو بھی ختم ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر بیماری کی شدت زیادہ ہو توجب تک بیماری میں افاقہ نہ ہو یہ بو رہتی ہے۔ اس کے علاج کے لیۓ پھپھڑوں کے ماہر ڈاکٹر  سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ جو کہ ادویات کے ذریعےجلد صحت یاب ہونے میں مدد دے سکتے ہیں

سانسوں سے آنے والی کھٹی بو

منہ سے آنے والی بو

بعض اوقات انسان کی سانسوں میں سے آنے والی بو کھٹی کھٹی ہوتی ہے۔ یہ کھٹی بو درحقیقت معدے کے اندر بڑھی ہوئي تیزاب کی شرح کو ظاہر کرتی ہے ۔ یہ درحقیقت بدہضمی کے سبب یا پھر ایسے کھانوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے ۔جو کہ معدے میں تیزابیت کی شرح کو بڑھانے کا سبب بنیں ۔ اگر یہ بو مستقل طور پر رہے ۔تو اس صورت میں معدے کے ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ بہت ضروری ہوتا ہے

مچھلی جیسی بو

سانسوں سے مچھلی جیسی بو ککا آنا ایک خطرنا ک علامت ہو سکتی ہے ۔ اس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بے احتیاطی خطرناک بھی ہو سکتی ہے۔ کیوں کہ یہ بو درحقیقت اس بات کا اشارہ ہوتی ہے۔ کہ جسم کے زہریلے مادے جسم سے باہر خارج نہیں ہو پا رہے ہیں

 اس کی وجہ درحقیقت گردوں کی خرابی ہے۔ جو کہ جسم کا فلٹر پلانٹ بھی کہلاتے ہیں زہریلے مادوں کو خارج نہیں کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے فوری طور پر گردوں کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ ورنہ یہ صورتحال جان لیوا بھی ہو سکتی ہے

پھپھوندی کی سی میٹھی بو

منہ سے آنے والی بو

اگر آپ کی سانسوں سے ایسی بو آرہی ہے جیسی کہ ڈبل روٹی سے یا روٹی سے پھپھوندی لگنے کے بعد آتی ہے۔ تو اس صورتحال کو ہلکا نہ لیں۔ بلکہ اس صورتحال میں فوری طور پر جگر کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ کیوں کہ یہ علامت درحقیقت جگر کے فیل ہونے کا اشارہ ہوتی ہے ۔

اس صورت میں دیگر علامات میں جلد کی رنگت کا زرد ہو جانا ، آنکھوں کی سفیدی کا زرد ہو جانا اور بھوک کا ختم ہو جانا اور بار بار الٹی کا آنا بھی شامل ہے

یہ تمام علامات اور سانسوں سے آنے والی بو درحقیقت جسم کے الارم نظام کو ظاہر کرتی ہے۔ جو کہ کسی بھی بیماری کے حملہ آور ہونے سے قبل اطلاح دیتا ہے ۔ وقت پر ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے اس بیماری کے برے اثرات سے وقت سے پہلے بچا جا سکتا ہے ۔ اور قابل علاج حالت ہی میں اس کا علاج کیا جا سکتا ہے ۔

کسی بھی علامات کے ظاہر ہونے پر آن لائن ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کر کے ڈاکٹر سے مشورہ کیا جا سکتا ہے یا پھر ڈاکٹر سے اپائنٹمٹ کے لیۓ 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.