نیم کا استعمال قدیم زمانے سے ہورہا ہے۔ اس کی مدد سے ہم بہت سے ایسے فوائد حاصل کر سکتے ہیں جو ہمارے لئے بہت مفید ہیں۔ خدا نے کسی بھی چیز کو بلاوجہ پیدا نہیں کیا۔ اپنی پیدا کردہ ہر چیز میں کوئی نہ کوئی خوبی رکھی ہے۔ ہر کام میں کوئی نہ کوئی حکمت ہوتی ہے۔درخت ہمیں بہت فائدہ دیتے ہیں لیکن ہم ان کی اہمیت سے ناواقف ہوتے ہیں جیسے کہ نیم کا درخت جو ہمیں بہت فائدہ دیتا ہے۔ قدیم زمانے سے اس سے بیماریوں کا علاج کیا جاتا رہا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت سے لوگ انجان ہوتے گئے۔ آنے والی نسل کو اس کے فوائد جاننے چاہیےتاکہ اس سے مستفید ہوا جاسکے۔ مزید معلومات کے لئے یہ پڑھیں۔
ہر بیماری کا علاج نیم سے ممکن نہیں اور اکثر حالات میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اسلئے اگر آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے ملیں اور مشورہ کریں۔ اب آپ باآسانی گھر بیٹھے مرہم ویب سائٹ کے ذریعے معالج سے رابطہ کرسکتے ہیں اور وڈیو کنسلٹیشن کے ذریعے مشورہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
۔1 نیم کے پتوں کے فوائد
اس کے پتوں سے ہم بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1 نیم سے جلد کی نمی اور نرمی
نیم کے پتوں سے ہم بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ہماری جلد کو نمی فراہم کرتا ہے اور خشکی کو دور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو نرم اور ملائم بھی بناتا ہے۔ اس کے پتے بالوں میں خشکی دور کرنے میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔نیم کے کچھ پتوں کو ابال دیں اور ٹھنڈا ہونے پہ اپنے بالوں کو اس پانی سے دھوئیں آپ کو خشکی سے نجات ملےگی۔
۔2 نیم سے کیل مہاسوں سے نجات
نیم میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ جراثیم کے خلاف لڑنے میں مددکرتا ہے۔ اس کے پیسٹ کو چہرے پر لگانے سے کیل،مہاسوں اور دانوں سے نجات ملتی ہے۔ اس کے علاوہ نیم کسی بھی جلدی امراض میں مبتلا افراد کی مدد کرتا ہے۔
۔3 نیم آنکھوں کے لئے
نیم کی وجہ سے ہماری آنکھوں کی پریشانی بھی دور ہوسکتی ہے۔ اگر آپ آنکھ کے کسی انفیکشن میں مبتلا ہیں تو نیم کے کچھ پتے ابالیں اور پانی کو ٹھنڈا کرکے اس پانی سے منہ دھوئیں تو آپ کی آنکھوں کی جلن، تھکاوٹ اور لالی دور ہوگی۔
۔4 نیم سے زخم بھرنے میں مدد
نیم میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو بغیر داغ ڈالے زخم کو بھرنے میں مدد کرتے ہیں اور کسی بھی الرجی کے مسائل کو بھی حل کرتے ہیں۔
۔5 نیم کے پتوں سے نہانا
ان کے پتوں سے اگر نہایا جائے تو ہم ہر بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے پتوں کو پانی میں ڈال کر ابال کر نہانے سے ہر قسم کے داغ، چنبل اور خارش کی بیماری دور ہوتی ہے۔
۔6 نیم سے دانتوں کی حفاظت
نیم کے پتے دانتوں کی حفاظت میں بھی مددکرتے ہیں۔ نیم ہماری دانتوں کی نشوونما اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دانتوں کی صفائی اور دیکھ بھال کے لئے نیم کی ٹہنیوں کو چبانا ایک قدیم روایت بھی ہے۔ اس میں میں اینٹی بیکٹریل، اینٹی فنگل اور سوزش کم کرنےکی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
۔7 جوؤں کا خاتمہ
نیم کے بیجوں کے عرق کے شیمپو سر کی جوؤں سے نجات دلانے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔2007 میں کی گئی ایک تحقیق میں ایسے بچے شامل تھے جنہوں نے شیمپو کا استعمال مختلف اوقات میں کرایا گیا۔ نتائج کے مطابق، نیم کے بیج کے عرق نے مؤثر طریقے سے (5 سے 30 منٹ) میں جوؤں کا خاتمہ کیا اور اس کے استعمال سے جلد میں کوئی جلن بھی نہیں دیکھی گئی۔
نیم میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے، السر کو ٹھیک کرنے، حمل کو روکنے، بیکٹیریا کو مارنے اور منہ میں تختی بننے سے روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔