اچھی صحت تناؤ سے نمٹنے اور زیادہ بہتر زندگی گزارنے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے اچھی صحت کے کیا معنی ہیں؟انسان کو کس قسم کی صحت پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور اچھی صحت کو کیسے محفوظ رکھنا ہے کیا آپ کو سوانا بہت آرام دہ لگتا ہے ؟کیا آپ اس کے مثبت اور منفی اثرات سے واقف ہیں ؟
اہم بات یہ ہے کہ ہوسکتا آپ سوانا کو استعمال کرنا صحت مند محسوس کریں خاص طور پر جب موسم سرد ہو تو آپ کو پسینہ بہانا اچھا لگتا ہے آپ نے سنا ہوگا کہ جم میں ایک سیشن کے بعد گرم سوانا میں قدم رکھنا آپ کے جسم کے لئے آرام دہ لگتا ہے اور آپ کو یہ ڈی ٹاکسیفائی بھی کر سکتا ہے
سینکڑوں سالوں سے اسکینڈینیویا کے لوگ صفائی آرام اور وزن میں کمی کے اپنے فوائد کے لئے سوانا کا استعمال کر رہے ہیں اسکینڈینیویا کے ممالک میں سوانا کا استعمال ابتدائی بچپن میں سے ہی شروع ہوتا ہے
مرہم پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے ابھی رجوع کریں یا پھر 03111222398 پہ کال کریں
سوانا کے فوائد
جب آپ سوانا میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کی جلد کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے آپ کی نبض کی شرح بڑھ جاتی ہے اور آپ کی خون کی شریانیں زیادہ پھیل جاتی ہیں ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ کا دل زیادہ خون پمپ کرنا شروع کرتا ہے یقینا آپ کو بھی پسینہ آنے لگتا ہے اس تجربے کے چند فوائد ہیں
آرام دہ
سوانا روایتی طور پر آرام کا احساس پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جیسے جیسے آپ کے دل کی دھڑکن بڑھتی جاتی ہے اور آپ کی خون کی شریانیں بڑھتی جاتی ہیں جلد میں خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے سوانا خون کی گردش کو بھی بہتر بنا سکتا ہے
درد سے نجات
سوانا کا استعمال لوگوں کو اچھا محسوس کرا سکتا ہے کیونکہ اس عمل سے خون کی نالیوں کو آرام ملتا ہے اور سوانا خون کے بہاؤ میں اضافہ کرتا ہے اور جوڑوں میں تناؤ کو کم کرنے اور شدید پٹھوں کے دردکو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے شدید درد اور گٹھیا کے شکار افراد کی بھی مدد کر سکتا ہے
سوانا استعمال کرنے کے خطرات
پانی کی کمی
سوانا استعمال کرنے سے پہلے اور بعد میں کافی پانی پینا چاہیئے اور سوانا میں زیادہ وقت نہ گزاریں کیونکہ زیادہ دیر تک آپ کو پانی کی کمی کی وجہ سے خطرہ بڑھ سکتا ہے شدید پانی کی کمی سنگین صورتحال پیدا کرسکتی ہے اگر آپ کو چکر آتے ہیں یا ہلکا سا سر میں درد ہوتا ہے یا بہت زیادہ پیاس لگتی ہے تو آپ کو فوری طور پر سوانا چھوڑ دیں اور اپنے سوانا سیشن کے بعد اپنے جسم کو ری ہائیڈریٹ کرنے کے لئے کافی پانی پئیں یہاں شدید پانی کی کمی کی پیچیدگیوں میں شامل ہیں
بلڈ پریشر کا کم ہونا
گرمی کی تھکاوٹ یا ہیٹ اسٹروک
گردے کا کام نہ کرنا ہا ئپوولیمک جھٹکا
بے ہوشی اور کوما شامل ہیں
غذائی ماہرین سے رابطے کے لیے ابھی مرہم پہ کلک کریں
وزن میں کمی
سوانا وزن میں کمی کے لئے مؤثر نہیں ہیں کیونکہ اس سے صرف وزن میں کمی جسم سے پانی کا وزن کم ہونا ہے اس لیے آپ اگر جو کچھ کھاتے یا پیتے ہیں تو پسینے کے ذریعے جسم سے کافی پانی نکل جاتا ہے اور جیسے ہی آپ دوبارہ پانی پییں گے تو آپ کا وزن واپس بڑھ جائے گا متوازن غذا اور باقاعدہ جسمانی سرگرمی کے ساتھ مستقل وزن برقرار رکھنا ممکن ہوسکتا ہے
ٹاکسن
جگر اور گردے جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے والے بنیادی اعضاء ہیں لیکن کچھ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سوانا سیشن کے دوران پسینہ آنا جسم یا جلد سے زہریلے مادے نکال سکتا ہے پسینہ جسم سے کچھ مقدار میں آرسینک سیسہ کیڈمیئم اور پارہ ہٹانے میں کردار ادا کرتا ہے
جگر کے ڈاکٹر سے بات کرنے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے پہ رابطہ کریں
مناسب ہائیڈریشن آپ کے جگر اور گردوں کے لئے مناسب طریقے سے کام کرنے کے لئے ضروری ہے اور صحت کے لیے بھی بہت ضروری ہے سوانا استعمال کرنے کے بعد جسم سے نکلنے والے فلوئیڈ کو بھرنے کے لئے کافی پانی پینا چاہیئے تاکہ جگر اور گردے صحیح طریقے سے کام کریں
سوانا کب نہیں جانا چاہیئے؟
صحت کے کچھ حالات میں سوانا نہیں جانا چاہیئے اگر آپ کوان میں سے کوئی بیماری یا حالت ہے تو سوانا استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں
دمہ یا سانس لینے کی دیگر حالتیں
دل کی بیماری
حمل
مرگی
بہت زیادہ یا بہت کم بلڈ پریشر
نشہ آور مشروبات کا استغمال
وہ لوگ جو سکون کے لیے ادویات یا دیگر دوائیں لے رہے ہوں
سوانا استعمال کرنے کے فوائد اور خطرات دونوں ہیں سوانا عام طور پر صحت مند افراد کے لئے محفوظ ہے مگر بدقسمتی سے اس بات کے بہت کم شواہد موجود ہیں بہت سے لوگ سوانا کو صحت مند طرز زندگی کے حصے کے طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن آپ کے لئے جو بہتر ہے وہ کسی اور کے لئے بہترین نہیں ہوسکتا ہے جب اسے متوازن غذا باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور کافی پانی کے ساتھ مل کر استعمال کیا جائے تو سوانا آپ کی مدد کر سکتا ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |