جو افراد شوگر یعنی ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہیں وہ ہی اس دکھ کا اندازہ کرسکتے ہیں جب ان کو کوئی بھی میٹھی چیز کھانے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کیونکہ جب یہ حملہ کرتی ہے تو بہت بری طرح کرتی ہے۔ یہ انسان کو اندر ہی اندر ختم کردیتی ہے جو لوگ شوگر کے مریض ہیں ان کو اپنی متوازن غذا کا بہت خیال رکھنا چاہیئے۔
اس کا مریض دوا کے بارے میں بے احتیاطی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے، لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائيں گے جن کے ذریعے نہ صرف اس کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے بلکہ دوا پر انحصار بھی کم سے کم ہو جاتا ہے۔
یاد رکھیں ! شوگر کی بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیۓ ڈاکٹر کا مشورہ سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈاکٹر سے اس حوالے سے کسی بھی قسم کے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں۔
۔ 1 شوگر کے لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے طریقے
ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا افراد کے خون میں شوگر کا لیول بڑھ جاتا ہے۔ اس لیول کو کنٹرول کرنے کے لیۓ ادویات یا پھر انسولین کا سہارا لیا جاتا ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ اقدامات کے ذریعے ڈاکٹر کی ہدایات کی روشنی میں دوا کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے .جن میں سے کچھ اس طرح سے ہیں۔
۔ 1 باقاعدگی سے ورزش کرنا
ذیابیطس کے مریضوں کے لیۓ روزانہ ورزش یا واک کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس سے خون میں موجود شوگر کی انسولین سے حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح خون میں موجود شوگر جسم اور عضلات کو توانائی فراہم کرنے میں خرچ ہوتی ہے۔جس کے سبب خون میں شوگر کے لیول میں کمی واقع ہوتی ہے۔
۔ 2 میٹھا کھانے سے پرہیز
کھانے کی ہر چیز میں گلوکوز کی کچھ نہ کچھ مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ کچھ پھل اور سبزیوں میں بھی گلوکوز موجود ہوتا ہے۔ اس وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کے استعمال میں ذیابیطس کے مریض کو خاص طور پر احتیاط کرنی ضروری ہے۔
۔ 3 غذا میں فائبر کا زیادہ سے زیادہ استعمال
فائبر کا شمار ان اجزاء میں ہوتا ہے جو کہ جسم کے ہاضمے کو بہتر بناتا ہے .اس سے قبض کا خاتمہ ہوتا ہے اور اس سے جسم کا میٹا بولزم بھی تیز ہوتا ہے .جس سے شوگر لیول بھی کم ہوتا ہے۔
۔ 4 شوگر کے مریض کا پانی زیادہ پینا
پانی کا زیادہ پینا بھی شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ زیادہ پانی پینے کے سبب گردے خون میں موجود شوگر کو جسم سے خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے خون میں شوگر کا لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔
۔ 5 ایک ہی بار میں پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں
ڈاکٹر شوگر کے مریضوں کو ایک ہی بار میں پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے منع کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ہی بار پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بجاۓ تھوڑا تھوڑا کر کے چھ ٹائم کھانا خون کے اندر شوگر کے لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیۓ بہتر ہوتا ہے۔
۔ 6 ذہنی دباؤ سے بچنا
جس وقت انسان ذہنی دباؤ میں ہوتا ہے۔ اس وقت میں جسم میں کارٹی سول اور گلوکاگون نامی خامروں کا وجود ہوتا ہے جو کہ خون میں شوگر کے لیول کو بڑھا دیتے ہیں ۔ اس وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کو اس بات کی کوشش کرنی چاہیئے کہ وہ خود کو زیادہ سے زیادہ ذہنی دباؤ سے بچائیں۔
۔ 7 شوگر لیول پر نظر رکھنا
خون کے اندر شوگر لیول پر مستقل طور پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے ۔ اس کے بغیر اس کو درست نہیں کیا جا سکتا ہے اس وجہ سے ہر روز اس کو چیک کریں اور اس کے مطابق اپنی دوا کی ڈوز اور خوراک لینے کا ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق فیصلہ کریں اس سے اس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
۔ 8 بھر پور نیند لینا
جب انسان پر سکون نیند لیتا ہے تو اس سے اس کے شوگر لیول میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس وجہ سے شوگر کے مریضوں کے لیۓ کم از کم سات سے آٹھ گھنٹوں کی نیند ضروری ہوتی ہے اور یہ شوگر کے لیول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
اپنے خون میں شکر کی سطح کو قدرتی طور پر کم کرنے کا طریقہ جاننا پری ذیابیطس یا ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کا آزمودہ طریقہ ہے۔ آپ کو ایسے اقدامات کرنے چاہیئے جیسے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا، زیادہ فائبر والی غذائیں کھانا، زیادہ نمکین کھانے شامل کرنا، اور اپنے پروبائیوٹک کی مقدار میں اضافہ کرنا شامل ہے۔