(Super healthy People Practice These 8 Habits)صحت مند لوگوں کی 8 عادات۔

Diet & Nutrition
Super healthy People Practice These 8 Habits
Reading Time: 3 minutes

ہم میں سے اکثر لوگ کسی نہ کسی کی صحت کو رشک کی نظروں سے دیکھتے ہیں اور حیران ہوتے ہیں کہ یہ لوگ ایسا کیا کرتے ہیں کہ ان کی صحت ایسی بہترین اور قابل رشک ہے۔ اچھی صحت کوئی راز اور معمہ نہیں ہے یہ دراصل اچھی عادات اور صحت مند طرز زندگی کا نام ہے۔ آئیےصحت مند لوگوں کی کچھ عادات کا جائزہ لیتے ہیں جن کو اپنانے سے آپ بھی اپنی صحت کی صورتحال میں بہتری لا سکتے ہیں۔

ناشتہ کرنا

دن کا بہترین آغاز ایک صحت مند ناشتے سے کرنا نہ صرف آپ کو دن بھر کے لیے توانائی فراہم کرنے کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ ایک اچھا ناشتہ کرنے سے آپ دن بھر بار بار کھانے کی خواہش سے بھی بچے رہتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہ لوگ جو دن کا آغاز صحت مند ناشتے سے کرتے ہیں وہ کام کے دوران اور پڑھائی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ڈیجیٹل مصروفیات سے فراغت

موجودہ دور میں باخبر رہنا یقیناً ایک ضرورت بن چکا ہے لیکن کیا آپ واقعی اپنے دوست کے رات کے کھانے کی تصویر دیکھنا چاہتے ہیں؟ ایسی غیر اہم چیزوں سے متعلق اپنی ڈیجیٹل مصروفیات کم کر دیجیے اور سوشل میڈیا استعمال کرنے کا ایک وقت مقرر کر لیجیے۔ ان مصروفیات سے بچنے والا وقت چہل قدمی یا ایک اچھی کتاب کو پڑھنے میں صرف کیجیے۔

healthy-life

کچھ نیا سیکھیں

نئی چیزیں سیکھتے رہنا دماغ کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ کوئی ساز بجانا سیکھیئے یا ایک نئی زبان سیکھنے کے لیے کورس میں داخلہ لیجیے۔ نئی چیزیں سیکھنے میں جو دماغی مشقت درکار ہوتی ہے وہ دماغ کو کمزور ہونے اور الزائمر کی بیماری سے بچائے رکھتی ہے۔

تمباکونوشی سے پرہیز

تمباکونوشی مضر صحت ہے۔ اس سے بچیں ۔ اگر آپ اس کے عادی ہیں تو اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں اور درست رہنمائی حاصل کریں۔ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بیس منٹ بعد ہی آپ کے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔تو دیر مت کیجیے اور آج ہی اس بری عادت کے تدارک کا بندوبست کیجیے۔

اچھی نیند

اچھی صحت کا حصول ایک بھرپور نیند کے بغیر ممکن نہیں۔ نیند کی کمی بہت سی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے۔ اگر آپ سلیپ ایپنیا یا نیند کے دوران دم گھٹنے اور خراٹے لینے کی وجہ سے نیند کی کمی کا شکار ہیں تو مرہم فورم پر موجود ماہرڈاکٹرز کی مدد اور رہنمائی سے اس مرض سے نجات حاصل کیجیے اور بھرپور نیند کے فوائد اٹھائیے۔ نیند پوری ہونے سے نہ صرف آپ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ یہ آپ کے مزاج اور دماغی کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

پانی کی کمی سے بچیے

پانی آپ کے جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے اس لیے دن بھر میں چھ سے آٹھ گلاس پانی پینا عادت بنا لیجیے۔ اس سے آپ بہت سی بیماریوں سے بچے رہیں گے۔

Read Also: What Initiatives Should Be Taken To Avoid Health Issues

پٹھوں کو مضبوط بنائیے

پٹھوں کی مضبوطی والی ورزشیں کرنا ضروری ہے۔ یہ آپ کے جسم میں موجود چربی کو کم کرتی ہیں اور پٹھوں کا حجم بڑھاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ زیادہ حرارے جلانے کے قابل ہوتے ہیں۔ وزن اٹھانے والی ورزشوں سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ ایسی ورزشیں ہفتے میں دوبار کرنا مناسب ہے۔

کھلی فضا میں وقت گزارئیے

کھلی فضا میں چہل قدمی اور ورزش صحت اور مزاج دونوں پر اچھا اثر ڈالتی ہیں۔ اس سے نہ صرف آپ جسمانی طور پر متحرک رہیں گے بلکہ یہ آپ کو کمپیوٹر اور ٹی وی سے بھی دور رکھے گا۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ قدرتی ماحول میں وقت گزاری کرنے والے افراد شور و غل میں رہنے والوں کی نسبت زیادہ پر سکون رہتے ہیں۔

 

Share This:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.

Comments are closed.