ٹھنڈا پانی پینے کے عادی افراد سردی گرمی ہر موسم میں ٹھنڈا پانی پینا پسند کرتے ہیں اور ان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ٹھنڈے پانی کے بغیر ان کی پیاس بھی نہیں بجھتی ہے یاد رہے کہ ٹھنڈے پانی کو پینے والوں کےلیۓ ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ بہت زیادہ ٹھنڈا پانی صحت کا بہت بڑے نقصان کا باعث ہوتا ہے مگر عام نلکے کا پانی ٹھنڈے پانی بہتر ہوتا ہے اور بہت سارے فوائد کا بھی حامل ہوتا ہے۔
۔ 1 ٹھنڈا پانی پینے کے فوائد
ٹھنڈے پانی کے اہم ترین فوائد کچھ اس طرح ہیں۔
۔ 1 ٹھنڈے پانی سے چہرے کی جلد چمکدار ہوتی ہے
گرم پانی چہرے کی قدرتی چکنائی کو صاف کر دیتا ہے ۔جس سے چہرے کی جلد خشک ہو جاتی ہے ۔جب کہ ٹھنڈا پانی اس کے بر خلاف عمل کرتا ہے اور چہرے کے کھلے مساموں کو بند کر کے چہرے کی جلد کو چمک دار اور روشن بناتا ہے۔
۔ 2 بال چمکدار ہوتے ہیں
ٹھنڈے پانی سے نہانے والے اور ٹھنڈا پانی پینے والے افراد کے بالوں کے اوپر جو کیوٹیکل کی تہہ ہوتی ہے۔ وہ محفوظ رہتی ہے اور اس سے بال چمکدار اورخوبصورت ہوتے ہیں۔
۔ 3 قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے
ماہرین کی تحقیق کے مطابق جو انسان ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں۔ ان کے عام نزلہ زکام اور بیمار پڑنے کی شرح دوسرے افراد کے مقابلے میں تیس فی صد کم ہوتی ہے۔ جب کہ یہی حساب ٹھنڈے پانی کے پینے والوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ اور ان کے بیمار پڑنے کے امکانات میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
۔ 4 موڈ کو بہتر بناتا ہے
ماہرین کے مطابق آئس کریم کھانے سے دماغ کا ایک حصہ آربیٹو فینٹل ایکٹو ہو جاتا ہے۔ جس سے انسان کے موڈ میں بہتری آتی ہے۔ اور وہ خوشی محسوس کرتا ہے ۔ایسا ہی ٹھنڈا پانی پینے کے سبب بھی ہوتا ہے ۔اور اس کو پینے سے غصہ کم ہوتا ہے اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔
۔ 2 ٹھنڈا پانی پینے کے نقصانات
ٹھنڈے پانی کے فائدوں کے ساتھ کچھ نقصان بھی ہیں جو کہ اس طرح سے ہیں۔
۔ 1 ٹھنڈا پانی پینے سے ہاضمے کا عمل سست ہوجاتا ہے
ٹھنڈے پانی کے سبب معدے کی دیواریں سکڑ جاتی ہیں اور ان میں سے ہاضمے کے جوس کے مقدار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے کھانے کو ہضم ہونے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
۔ 2 جسم میں موجود چکنائی کا اضافہ کرتا ہے
کھانے کے دوران جب ساتھ میں سخت ٹھنڈا پانی پیا جاتا ہے تو اس وجہ سے کھانے کے اندر موجود چکنائی جم جاتی ہے اور ہضم ہونے کے بجاۓ جسم میں جمع ہو جاتی ہے، جو کہ صحت کے لیۓ بھی خطرناک ہوتی ہے اور وزن میں اضافے کا بھی باعث بن جاتی ہے۔
۔ 3 زہریلے مادوں کا جسم میں اضافہ کرتا ہے
انسانی جسم میں مستقل طور پر میٹا بولزم کا عمل جاری رہتا ہے۔ جس کے باعث ایک جانب تو توانائی اور نئے خلیات بنتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کچھ زہریلے مادے بھی بنتے ہیں جو کہ گردوں کے ذریعے جسم سے باہر خارج ہوتے ہیں، لیکن ٹھنڈے پانی کے سبب ان زہریلے مادوں کو جسم سے خارج ہونے میں مشکلات ہوتی ہیں۔
۔ 4 جسم کے پٹھوں اور جوڑوں میں درد کے باعث ہوتا ہے
ٹھنڈا پانی پینے کے سبب پٹھوں کی اکڑن میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان پٹھوں کو حرکت دیتے ہوۓ درد ہوتا ہے اس کے علاوہ ماہواری کی حالت میں بھی ٹھنڈا پانی درد کا باعث ہو سکتا ہے۔
۔ 5 جلد بڑھاپے کا باعث ہوتا ہے
چونکہ ٹھنڈا پانی پینے کے سبب گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے زہریلے مادے جسم سے خارج نہیں ہو سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی جلد بھی خراب ہوتی جاتی ہے اور ان کی موجودگی کے سبب انسان تیزی سے بڑھاپے کی جانب بڑھتا ہے۔
۔ 6 قبض کا باعث ہو سکتا ہے
ٹھنڈے پانی کو پینا ایک جانب تو ہاضمے کے عمل کو سست کرتا ہے اور دوسری جانب اس کے سبب قبض کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں اور پھر قبض کے ساتھ ساتھ دیگر دوسرے پیٹ کے مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔ ٹھنڈا پانی پیٹ پھولنے کا سبب بنتا ہے جو ہاضمہ کے عمل کو ڈسٹرب کردیتا ہے۔ بہت زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے پیٹ میں درد ہو سکتا ہے۔
زیادہ ٹھنڈا پانی پینا صحت کے حوالے سے بہت سے نقصانات کا باعث بن سکتا ہے ان نقصانات سے بچنے کے لیے آپ کوشش کریں کہ تازہ نارمل پانی کا استعمال کریں تاکہ جسم ان خرابیوں سے بچ سکے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|