دل برداشتہ ہونا، یا تھکن محسوس کرنا ایک فطری عمل ہے۔ لیکن اس بات کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ بچے کہ ساتھ اپنی صحت کا خیال نہ رکھا جائے۔ حمل کے دوران بہت سے ایسے حالات آتے ہیں جب ماں کو زیادہ کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔ اس کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں۔ سب سے عام وجہ جسم میں وٹامن کی کمی ہوتی ہے۔
۔ 1 حمل میں وٹامن ڈی کی کمی سے ہونے والی پیچیدگیاں
وٹامن ڈی کی کمی حمل کے وقت اکثر خواتین میں پائی جاتی ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے ماں اور بچہ جن مسائل سے گزر سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
۔ 1 بچے کی پیدائش کے وقت پیچیدگی
۔ 2 ماں کی ہڈیوں میں شدید کمزوری
۔ 3 پیدائش کے وقت ماں اور بچے کی جان کو خطرہ
خواتین اس بات سے بخوبی واقف ہوں گی کہ حمل کے دوران بچہ ماں کے جسم سے غذا کی آدھی غذائیت استعمال کر رہا ہوتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ماں کو دوگنی غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ حمل کے ابتدائی مراحل میں وٹامن ڈی کی کمی ہونے کہ امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ غذا کے ذریعے یہ کمی پوری کی جا سکتی ہے۔ حمل کے دوران کسی بھی پیچیدگی کی صورت میں پاکستان کے بہترین گائناکولوجسٹ سے مرہم کے ذریعے اپائنٹمنٹ بک کروائیں۔
۔ 2 وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے والی غذائیں
درج ذیل غذا کے ذریعے حمل کے دوران وٹامن ڈی کی کمی سے بچا جا سکتا ہے۔
۔ 1 انڈے کی زردی
انڈے کی زردی وٹامن ڈی کے حصول کے لئے انتہائی مفید ذریعہ ہے۔ حمل کے دوران اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ کئی حالات میں ڈاکٹر انڈے کی زردی سے منع بھی کرتے ہیں مگر حمل کے آخری حصے میں اس کا استعمال مفید ہے۔ انڈے کی زردی وٹامن ڈی کے علاوہ جسمانی توانائی کے لئے بھی اچھا ذریعہ ہے۔
۔ 2 گائے کا دودھ
بکری اور گائے کا دودھ وٹامن ڈی کے حصول کے لئے نہایت ضروری ہے۔ بچے کے ساتھ ساتھ ماں کے لئے بھر پور غذا ہے۔حمل کے دوران دودھ کا استعمال دوگنا کرنا چاہیئے۔ بکری اور گائے کا دودھ ہڈیوں کے لئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
۔ 3 چکنائی والی مچھلی
سادی مچھلی حمل کے دوران اتنی فائدہ مند نہیں جتنی چکنائی والی مچھلی فائدہ مند ہے۔ اس کا کثرت سے استعمال ماں اور بچے کی صحت برقرار رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ چکنائی والی مچھلی جسم کو حرارت پہنچا کے خون کی گردش کو بہتر کرتی ہے۔
۔ 4 مشروم
مشروم وٹامن ڈی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ حمل کے دوران بچے اور ماں کے خون میں خلیوں کی مقدار بھی بڑھاتے ہیں۔
۔ 3 حمل کے دوران وٹامن ڈی کی وافر مقدار کیسے حاصل کی جائے؟
وٹامنز اور معدنیات حاملہ عورت کی خوراک کا لازمی حصہ ہیں۔ وٹامن ڈی کی کمی سے نمٹنے کے لیے غذا اور طرز زندگی میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔
۔ 1 روزانہ دھوپ میں کم از کم 10 منٹ سے 30 منٹ تک دوپہر کی سورج کی روشنی۔
۔ 2 غذا میں تیل والی مچھلیاں (سالمن، سارڈینز، میکریل، یا ہیرنگ)، انڈے، مشروم، یا گوشت شامل ہو سکتے ہیں۔
۔ 3 صحت بخش ناشتے میں اناج، روٹی، پنیر اور دودھ کی مصنوعات کھانا۔
۔ 4 ڈاکٹروں کی تجویز کے مطابق قبل از پیدائش کے لیے ضروری وٹامنز لینا شامل ہیں۔
۔ 4 وٹامن ڈی کا انسانی جسم میں کیا کردار ہے؟
وٹامن ڈی انسانی جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ صحت مند ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کو برقرار رکھنے اور سوزش اور جسم کی مدافعتی کو محفوظ رکھتا ہے۔ حمل کے دوران جب بچہ ماں کے اندر بڑھتا ہے تو وٹامنز اور منرلز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
اس لیے حاملہ ماں کو اپنی غذائیت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ایک حاملہ عورت کو ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ اپنے قبل از پیدائش کے وٹامنز اور سپلیمنٹس لینا چاہیے۔ وٹامن ڈی کی کمی بچے اور ماں دونوں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ آپ خوراک کے ذریعے وٹامن ڈی کی مناسب سطح کو برقرار رکھیں، روزانہ سورج کی روشنی حاصل کریں۔
حمل ایک انتہائی حساس مرحلہ ہے۔ ذرا سی غفلت ماں اور بچے دونوں کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس مرحلے میں ماں کے اوپر دوگنی ذمہ داری ہوتی ہے۔