آپ نے اپنے کھانے پینے میں بے احتیاطی بھی چھوڑ دی اور ورزش کو بھی اپنا معمول بنا لیا لیکن وزن ہے کہ کم ہی نہیں ہو رہا ہے! یہ صورتحال یقیناً پریشان کن ہے لیکن اس کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں جن کو جاننا نہ صرف آپ کی تشویش کم کر سکتا ہے بلکہ آپ وزن کم کرنے کے سلسلے میں مزید ایکٹو بھی ہو سکتے ہیں۔
۔ 1 نیند کی بے قاعدگیاں
نیند کی کمی یا ذیادتی دونوں ہی آپ کے وزن پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ دراصل جسم میں بھوک کنٹرول کرنے والے ہارمون نیند کی بے قاعدگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ نیند کی کمی سے آپ دن بھر خود کو تھکا ہوا اور سست محسوس کرتے ہیں اور ممکن ہے کہ اسی وجہ سے آپ ورزش بھی کرنا چھوڑدیں جو کہ آپ کے وزن میں کمی کو متاثر کر سکتی ہے۔ اسی طرح بہت زیادہ سونے یا کھانے کے فوراً بعد سونے سے بھی آپ کا جسم متاثر ہوتا ہے۔
۔ 2 پانی کا کم استعمال
چھ سے آٹھ گلاس پانی کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ پانی پینے سے آپ کی پیاس تو بجھتی ہی ہے اس سے آپ غیر ضروری اور میٹھے کولا مشروبات پینے سے بھی بچ جاتے ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ پانی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس میں اضافی کیلوریز بھی نہیں ہوتی۔
۔ 3 کھانوں کا درمیانی وقفہ
جب آپ بہت دیر سے کھانا کھاتے ہیں تو آپ کا نظام ہضم و جذب سست پڑ جاتا ہے اور وہ کھانے سے حاصل ہونے والی تمام کیلوریز کو ختم نہیں کرتے ہیں۔ دو کھانوں کا درمیانی وقفہ زیادہ ہو جانے سے آپ زیادہ کھانا کھاتے ہیں اور ہضم نہ ہونے والی کیلوریز وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ اس لیے کم مقدار میں دن میں چار سے چھ مرتبہ کھانا مناسب ہے۔ کھانے کو کتنی بار اور کتنا کھانا ہے اس کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ مرہم ویٹ لوس کلینک پہ رابطہ کریں۔
۔ 4 طرز زندگی کا ایکٹو نہ ہونا
اگر آپ تمام دن بیٹھے رہتے ہیں تو آپ کے وزن میں کمی ایک مشکل کام ہے۔ ہر وقت بیٹھے رہنے سے آپ کا نظام انہضام سست پڑ جاتا ہے اور آپ زیادہ کھانے کی طرف بھی مائل ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کے کام کے نوعیت ایسی ہے کے آپ کو زیادہ دیر بیٹھنا پڑتا ہے تو ہر تھوڑی دیر بعد کچھ منٹ کے لیے اٹھ کر چہل قدمی کیجیے، کھڑے ہو جائیے یا کرسی پر بیٹھ کر کی جانے والی ورزشیں کیجیئے۔
۔ 5 ورزش کے بعد کھانا
ورزش صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے لیکن اگر آپ ہر بار ورزش کے بعد بھاری غذائیں کھائیں گے تو آپ کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ اسی طرح سپورٹس ڈرنکس اور پروٹین ڈرنکس میں شامل چینی کی اضافی مقدار آپ کے وزن کم کرنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔گھر پہ ورزش کب اور کس طرح کرنی ہے اس کے مشورے کے لیے آپ مرہم ویٹ لوس کلینک پہ رجوع کریں۔
۔ 6 ذہنی دباؤ
جسمانی صحت کی طرح ذہنی صحت بھی بہت اہم ہے۔ جب آپ ذہنی دباؤ اور افسردگی کا شکار ہوتے ہیں تو آپ غیر ضروری طور پر جنک فوڈ اور سنیکس کھانے کی طرف مائل ہو جاتے ہیں جو آپ کے وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
۔ 7 تھائیرائڈ ہارمون کی بے قاعدگیاں
تھائیرائڈ آپ کے گلے میں موجود ایک چھوٹا سا گلینڈ ہے اور اس سے نکلنے والے ہارمون کی بےقاعدگی سے آپ 5 سے 10 اضافی پاؤنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ تھائیرائڈ ہارمونز آپ کے جسم میں توانائی کی سطح اور خوراک کے ہضم ہونے کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو تھائیرائڈ کی بیماری کا شکار ہیں تو اس سلسلے میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔