وزن میں کمی لانا ہر موٹاپے کے شکار شخص کا خواب ہوتا ہے۔ وہ افراد جو موٹاپے کا شکار ہیں وہ اپنی غذا میں کمی کریں نہ کریں لیکن ان چیزوں کا استعمال لازمی کرتے ہیں جو وزن میں کمی لانےکا باعث بنتی ہیں۔ موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو بہت سی اور بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے اس پر قابو پانا چاہیئے تاکہ ہم مزید کسی بیماری سے بچ سکیں۔
اگر آپ بھی اپنے موٹاپے سے پریشان ہیں اور اس پر قابو پانا چاہتے ہیں تو موٹاپا کو کیسے کم کریں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں اور مزید معلومات اور مشورے کے لیے مرہم پہ ویٹ لوس کلینک پہ رابطہ کریں۔
۔ 1 موٹاپا کیا ہے؟
یہ عام طور پر بہت زیادہ کھانے اور بہت کم جسمانی سرگرمی کے ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر آپ زیادہ مقدار میں چکنائی یا شکر والے کھانوں کا استعمال کرتے ہیں اور اگر ورزش یا کوئی بھی جسمانی سرگرمی نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی توانائی استعمال میں نہیں آتی تو اس کی وجہ سے اضافی چربی جسم میں ذخیرہ ہوجاتی ہے۔ جس وجہ سے انسان موٹاپے کا شکار ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگوں پر خاندانی موٹاپا ہوتا ہے۔ اس لئے وہ پیدائشی طور پر موٹے ہوتے ہیں۔ اس میں کئی وجوہات شامل ہیں۔۔۔
۔ 2 وزن بڑھنے کی وجوہات
اضافی وزن کی کئی وجوہات ہوسکتی جو مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 ناقص غذا کا استعمال
۔ 2 اضافی کیلوریز کا استعمال
۔ 3 جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا
۔ 4 خاندانی موٹاپا
۔ 5 زیادہ کھانا
۔ 6 سادہ کاربوہائیڈریٹ کی زیادہ مقدار
۔ 7 تناؤ کا شکار ہونا
۔ 8 نیند کی کم مقدار لینا
۔ 9 چینی کا زیادہ استعمال
۔ 3 وزن کم کرنے والے مشروبات
ہم اضافی وزن کو کم کرنے کے لئے مندرجہ ذیل مشروبات کا استعمال کرسکتے ہیں؛
۔ 1 ہلدی والی چائے
۔ 1 ہلدی غذائی اجزا کا ایک اہم ذخیرہ ہے۔
۔ 2 ہلدی مجموعی صحت کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔
۔ 3 ہلدی والی چائے نہ صرف ہمارے نظام ہضم کی صحت کو اچھا کرتی ہے، بلکہ یہ وزن کو کم کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔
۔ 4 ہم اس چائے کی مدد سے اپنا مدافعتی نظام مضبوط بنا کر اپنے موٹاپے میں کمی لاسکتے ہیں۔
۔ 2 شہد، لیموں اور ادرک کی چائے
۔ 1 ادرک کی چائے میں شہد کی مٹھاس تازگی کا احساس دلاتی ہے۔
۔ 2 اس سے نہ صرف ہمارا موٹاپا کم ہوتا ہے بلکہ اس سے ہمارا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔
۔ 3 نزلہ ،زکام اور گلے کی سوزش کو بھی کم کرنے کے لئے مفید ہے۔
۔ 4 لیموں میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے، جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہوتی ہے۔ اس لئے ہمیں اس کو اپنی غذا کا حصہ لازمی بنانا چاہیئے۔
۔ 3 سونف کا پانی
۔ 1 سونف کا پانی نہ صرف ہمارے منہ کی بدبو کو خوشبو میں بدلتی ہے بلکہ یہ تازگی بھی دیتی ہے۔
۔ 2 سونف کا پانی ہمارے جسم سے ٹاکسن کو نکال دیتی ہے۔
۔ 3 اس کے علاوہ یہ ہمارے میٹابولزم کو بھی بہتر بناتی ہے۔
۔ 4 جگر پر چربی جمع ہونے سے روکتی ہے۔
۔ 5 یہ خون کو صاف کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
۔ 6 اگر آپ اپنے دن کی شروعات سونف کے نیم گرم پانی سے کرتے ہیں تو آپ اپنا موٹاپا کم کرسکتے ہیں۔
۔ 4 چیا کے بیج، لیموں اور شہد
اگر آپ موٹاپا کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو آپ کو اپنی غذا میں پروٹین لازمی شامل کرنی چاہیئے، کیونکہ پروٹین وزن میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم غذاؤں کی مدد سے پروٹین حاصل کرسکتے ہیں۔ چیا کے بیج پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں جو موٹاپے میں کمی لانے کا باعث بنتے ہیں۔
ہم لیموں اور شہد میں چیا کے بیجوں کو شامل کرکے یہ مشروب بناسکتے ہیں۔یہ نظام ہضم کو بہتر بنا کر وزن میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔یہ ہمارے میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے۔اس میں فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت اچھی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ یہ آنتوں کی صحت کو بھی فروغ دیتی ہے۔
۔ 5 گرین ٹی
۔ 1 اس میں موجود کیفین چربی کو جلانے میں اہم کردار اد کرتی ہے۔
۔ 2 گرین ٹی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے۔یہ جسم میں چربی کو کم کرنے کے لئے اہم ہوتی ہے۔
۔ 3 یہ ورزش کی کارگردگی کو بہتر بناتی ہے۔
۔ 4 یہ بدہضمی سے بھی بچاتی ہے اس کے علاوہ یہ میٹابولزم کو بہتر بنا کر وزن میں کمی لانے کا باعث بنتی ہے۔
۔ 5 جو لوگ اپنا موٹاپا کم کرنا چاہتے ہیں وہ اس کا استعمال کھانے کے بعد کرلیا کریں۔
۔ 6 ایپل سائڈر سرکہ کا مشروب بنانے کے اجزاء
۔ 1 پانی : ایک گلاس
۔ 2 ایپل : سائڈرسرکہ ایک چمچ
۔ 3 شہد : ایک چمچ
۔ 4 ہلدی : چٹکی بھر
۔ 5 ادرک : چھوٹا ٹکڑا
بنانے کا طریقہ
۔ 1 ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ایک چمچ سرکہ، تھوڑی سی ہلدی اور ادرک ملا کر بوائل کریں۔
۔ 2 جب آدھا گلاس رہ جائے تو اسے ٹھنڈا ہونے پر اس کا استعمال کریں۔
۔ 3 یہ موٹاپا کم کرنے کے لئے ایک اہم مشروب ہے۔
۔ 4 یہ تمام چیزیں ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔
۔ 5 ہلدی ہمارے شوگر لیول کو متوازن رکھتی ہے اس کے علاوہ ادرک اور شہد وزن کم کرنے کے لیے مفید ہیں۔
ہم ان مندرجہ بالا مشروبات کی مدد سے اپنے نظام ہضم کو مضبوط بنا کر وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔ کیونکہ ہم موٹاپا کی وجہ سے بہت سی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اگر ہم کوشش کریں تو موٹاپے کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔ ان مشروبات کے ساتھ آپ کی روٹین میں جسمانی سرگرمی کا ہونا بھی ضروری ہے۔جس کے لیے مزید معلومات اور مشورے کے لیے آپ ویٹ لوس کلینک پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|