وزن بڑھانے اور کم کرنےکا ٹاسک آسان نہیں ہے۔ بہت سے لوگ وزن بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہیں اور بہت سے لوگ کم ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ وزن بڑھانے والے کھانوں کا استعمال کرکے بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ کچھ ایسے کھانے ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن وزن بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔
ہم میں سے کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہونگے جو وزن کو کم کرنے کے لئے ڈائیٹ پلان پر عمل کرتے ہونگے۔ ان کھانوں سے پرہیز کرتے ہیں جو وزن بڑھانے کا باعث بنتے ہیں لیکن آپ ان کھانوں کے ساتھ بھی وزن کو کم کرسکتے ہیں اور اپنا وزن کنٹرول میں کر سکتے ہیں۔
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ماہر غذائیت سے بھی آپ کو مشورہ کرنا چاہیے۔
وزن بڑھانے والے کھانوں کے استعمال سے وزن کیسے کنٹرول ہو
جیسے آپ کو معلوم ہوگا کہ موسم سرما میں بہت سے ایسے کھانے موجود ہوتے ہیں جن سے لطف اندوز ہوئے بنا نہیں رہا جاتا ۔ اس موسم میں سوپ اور گرم چیزوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہم ان چیزوں کو بھی استعمال کرتے ہیں جو وزن بڑھانے میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
موسم سرما کے موسم میں وزن کا بڑھنا بہت عام ہو جاتا ہے کیونکہ اس موسم میں جسمانی سرگرمی کی بھی کمی ہو جاتی ہے اور لوگ زیادہ تر اپنا وقت بستر پر گزارتے ہیں۔ اس موسم میں لوگ زیادہ ایکٹیو نہیں ہوتے جس وجہ سے وزن کا بڑھنا عام بات ہے۔
جسمانی سرگرمی کی جب کمی ہوتی تو ہمارا میٹابولزم بھی سست ہو جاتا ہے۔ یہ سب عوامل ہمارا وزن کو کم کرنا مشکل بنا دیتے ہیں۔ ہمیں اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کو بھی اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہیے اور اپنی صحت کا بھی خیال کرنا چاہیے۔
یہاں پر ہم ایسے کھانوں کا ذکر کرتے ہیں جو وزن بڑھانے کے ساتھ ساتھ غذائیت بھی مہیا کرتے ہیں لیکن ان کی مدد سے وزن کو کنٹرول بھی کیا جا سکتا ہے۔
کریمی سوپ کی بجائے سبزیوں کا سوپ
یہ بات تو یقینی ہے کہ کوئی بھی فرد سردیوں کے موسم میں سوپ سے لطف اندوز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا اگر آپ بھی سوپ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو ان چیزوں کے سوپ کا استعمال کرنا ہوگا جو ہمارے وزن کو کنڑول کرنے کے ساتھ ساتھ غذائیت بھی مہیا کرنے میں مدد کریں۔
کریمی سوپ وزن بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں لیکن سبزیوں میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو وزن کو کنٹرول بھی رکھ سکتے ہیں۔ سبزیوں کا سوپ نہ صرف آپ کی بھوک کو کنٹرول میں کرتے ہیں بلکہ یہ ہمیں سردیوں کے موسم میں گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ غذائی اجزا بھی مہیا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
میٹھے سے پرہیز
بہت سے ایسے افراد ہونگے جو میٹھے کے شوقین ہونگے لیکن آپ جانتے ہیں کہ میٹھے کے استعمال کی وجہ سے آپ اپنے وزن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ کیا آپ بھی میٹھے کے شوقین ہیں تو اس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کریں لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ جسمانی سرگرمی کو بھی لازمی اپنائیں۔
سردیوں کے موسم میں میٹھے حلوے بھی بنتے ہیں جیسے گاجر کا حلوہ، پنجیری ، پیٹھے کا حلوہ ان میں کیلوریز زیادہ ہوتیں ہیں جس کی وجہ سے ہمارے وزن میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ یہ وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لئے ہم سردیوں کے موسم میں میٹھے استعمال اعتدال کے ساتھ کر کے اپنا وزن کنٹرول کر سکتے ہیں۔
صحت مند کھانے
سردیوں کی صبح ہو اور پراٹھے سے لطف اندوز نہ ہوا جائے یہ تو کم ہی ہوتا ہے کیونکہ سردیوں کے موسم میں صبح کے ناشتے کی خوشبو ہی آپ کے منہ میں پانی لے آتی ہے۔ اس موسم میں دیسی گھی اور مکھن کا استعمال بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سردیوں میں آلو گوبھی اور مٹر بھی موجود ہوتے ہیں۔
ہم آلو گوبھی اور مٹروں میں مکھن کا استعمال کم کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنے وزن کو بھی کنٹرول میں رکھ سکیں اور اپنی صحت کو بھی بحال کر سکیں۔
روایتی چائے
سردیوں کے موسم بہت سے افراد روایتی چائے اور کافی کا استعمال کرتے ہیں۔ اس موسم میں ان کے استعمال میں اضافہ ہوتا ہے۔ چائے اور کافی دودھ سے بھرپور ہوتے ہیں جو وزن بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ چائے پینا چاہتے ہیں تو آپ چائے یا کافی کی بجائے ہربل ٹی کا استعمال کریں۔
آپ اس موسم میں لیمن ٹی، گراس ٹی، یا لونگ ٹی کا استعمال کرکے ان مشروبات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ان سے آپ کی گرم مشروب پینے کی خواہش بھی پوری ہوجائے گی اور وزن بھی کنٹرول میں رہے گا۔ ہربل ٹی نہ صرف کیلوریز کو کم کرتیں ہیں بلکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔
ان عوامل پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو جسمانی سرگرمی کو بھی اپنانا چاہیے تاکہ آپ کو وزن بڑھانے کی بجائے کم کرسکیں۔