جب بھی سردی کے موسم کا آغاز ہوتا ہے, ہوائیں خشک ہوتی ہیں، ساتھ ساتھ سردی کی دستک سے اور بھی بہت سے مسائل کا آغاز ہوتا ہے۔ جیسے جلد کی خشکی، نزلہ، زکام، کھانسی، گلہ خراب اور بخار وغیرہ۔ یہ سب وہ بیماریاں ہیں جو بدلتے موسم کے ساتھ آتی ہیں۔
گلے کی سوزش کے صحت پہ اثرات
کچھ لوگوں کی صحت پر بدلتا موسم بہت جلد اثر کرتا ہے اور وہ ان مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اگر موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو یہ علامات کرونا وائرس کی بھی ہوسکتی ہیں جس وجہ سے لوگوں کو بےاحتیاطی نہیں کرنی چاہیے اور فوری طور پر خیال کرنا چاہیے تاکہ سنگین صورتحال سے بچا جاسکے۔
گلے کی سوزش بعض اوقات زیادہ تکلیف کا باعث بنتی ہیں اگر آپ زیادہ درد اور تکلیف میں مبتلا ہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے معائنہ کی ضرورت ہے اس کے لئے آپ گھر بیٹھے مرہم کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیوکال پر یا اس نمبر پر03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
خراب گلے کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ اس میں ہمیں اپنی خوراک پر توجہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم مزید گلے کی سوزش سے بچ سکیں اور خوراک سے ہی اس کا علاج کرسکیں۔ ہمیں گلے کی سوزش میں کونسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے، اس بلاگ میں آپ تفصیل سے پڑھ سکتے ہیں۔
گلے کی سوزش میں کھائی جانے والی غذائیں
کچھ ایسی غذائیں ہیں جن سے کوئی شخص دور رہ سکتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وقت کے ساتھ ساتھ گلے کی سوزش خراب نہ ہو۔ کچھ غذاؤں میں شفا بخش خصوصیات بھی ہوتی ہیں، جو گلے کی سوزش کی صورت میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ یہ بلاگ آپ کو ان کھانوں کی کھوج میں مدد کرے گا جو آپ کو گلے میں خراش ہونے پر کھانی چاہیے اور نہیں کھانی چاہیے۔
لیموں کا رس اور شہد
لیموں اور شہد کا پانی آپ کے گلے کی خراش اور سوزش دور کرنے میں بہترین عمل ہے،اس میں اینٹی اکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو انفیکش کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو بھی فائدہ دیتا ہے۔ نکھار لانے میں مدد کرتے ہیں۔
گاجر کا استعمال
جب آپ بیمار ہوں تو گاجر کا استعمال بہت اچھا ہے، کچی گاجر کا استعمال آپ کےگلے کے لئے تکلیف کا باعث بن سکتا ہے اس لئے گلے کی سوزش میں گاجر کو ابال کر کھائیں۔ گاجر غذائی اجزاء سےبھرپور ہوتی ہے،گاجر میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے، فائبر اور پوٹاشیم پایا جاتا ہےجو صحت کے لئے بہت اچھے ہوتے ہیں۔
کیلےکا استعمال
کیلا نرم غذا ہےجو ہمارے گلے کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ اسے نگلنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن بی6 اور پوٹاشیم بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہماری صحت کے لئے بہت اہم ترین ہوتے ہیں اور یہ سوزش کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
چکن سوپ کااستعمال
چکن سوپ میں ہلکی سی اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ گلےکی سوزش کے اثرات کو کم کرتا ہے اور یہ انفیکشن کو بھی ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کو غذائیت سےبھرپور بنانے کے لئےاس میں سبزیوں کا بھی استعمال کریں۔
دلیا کا استعمال
دلیا کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہےاس میں پروٹین بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے،یہ بھی نرم غذا ہے اور نگلنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ گلےکی سوزش میں اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ آپ چاہے اسے نمکین یا میٹھا بھی بناکر کھاسکتے ہیں۔
ہلدی کا استعمال
ہلدی میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔اس میں اینٹی اکسیڈنٹ خصوصیات بھی پائی جاتیں ہیں جو جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہم ہلدی کے پانی کےغرارے بھی کرسکتے ہیں اس کے علاوہ کسی کھانے میں اس کا استعمال گلے کی سوزش کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔