ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری ہے جوانسان کو اندر ہی اندر دیمک کی طرح ختم کرتی ہے۔شوگراور بلڈ پریشر ایسی بیماریاں ہیں جو انسان کے کسی حصے پر حملہ کرنے میں دیرنہیں کرتیں۔شوگر کی بیماری کی طرح یہ بیماری بھی جسم کے کسی بھی حصے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔یہ جسم کے اندر بہت سی پچیدگیاں پیدا کرتیں ہیں۔
بہت سی غذائیں اور گھریلوطریقے بھی ایسے ہیں جن کے استعمال سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔کیونکہ صحت کی بخالی کے لئے ضروری ہے کہ ہم ایسی چیزوں کا استعمال کریں جو ہمیں فائدہ پہچائےاورصحت کے لئے اچھی ہوں۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ کونسی چیزیں ہمارے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھ سکتیں ہیں تو یہ بلاگ آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ہائپرٹینشن کی وجوہات-
اس کی کوئی ممکنہ وجوہات نہیں ہیںلیکن ماہرین صحت کےذریعہ سےاس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ بلڈ پریشر کی بیماری ان وجوہات ی بنا پر بھی ہوسکتی ہے۔جن میں
نمک کا زیادہ استعمال-
ورزش کی کمی-
غیرصحت بخش غذا-
تمباکو نوشی-
موٹاپا-
تناؤ-
ایک تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ ڈبے میں بند چیزوں کی وجہ سے بھی یہ بیماری ہو سکتی ہے۔
نمک کم کھائیں-
سوڈیم کی زیادہ مقدار جسم میں بلڈ پریشر زیادہ کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔اس لئے ہمیں نمک کا استعمال کھانے میں کم کرنا چاہیے اس سے انسان دل کی بیماری سے بھی محفوظ رہتا ہےاوربلڈ پریشر کی بیماری سے بھی۔
تناؤ کم رکھیں-
تناؤ اور پریشانی ایسی چیز ہے جو شوگر اور بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔زیادہ پریشانی لینےسےاس کے صحت پر منفی اثرات مرتب پوتے ہیں۔اس لئے تناؤاور پریشانی سے پرہیز کرناچاہیے۔
بھرپور نیند-
اچھی جسمانی اور دماغی صحت کے لئےبھرپور نیند لینا بہت ضروری ہے۔انسا ن کو 6سے 7 گھنٹے سونا چاہیے تاکہ وہ اچھی صحت کو بحال رکھ سکے۔مطالعات سے معلوم ہوتا ہے کہ نیند کی کم مقدار بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
سگریٹ نوشی-
ہمارے جسم میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں موجود نیکوٹین بلڈ پریشر میں اضافےکاباعث بنتا ہے۔
اگرآپ اس کے نقصانات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
کیفین-
میوکلینک کے مطابق کیفین کا زیادہ استعمال بھی بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔اس لئے اس کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں۔
بلڈپریشر کو کنڑول میں رکھنے والی غذائیں-
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس بیماری کےانسان کی صحت پر خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔لہذا ہم ان پر کیسے قابو پاسکتے ہیں وہ جانتے ہیں؛
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والی غذائیں مندرجہ ذیل ہیں؛
کیلا کا استعمال-
یہ نرم پھل نہ صرف کھانے میں میٹھا ہے بلکہ اس میں سوڈیم کی کم مقدار پائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو ہمارے بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس لئے اس کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں تاکہ آپ اپنی اچھی صحت کے بارے میں سوچ سکیں۔
پالک کا استعمال-
یہ ہمیں تمام غذائی اجزا فراہم کرتی ہے۔اس میں کیلوریز کی کم مقدارپائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہےاور اس میں پوٹاشیم،فولیٹ،میگنیشیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو متوازن رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ہماری کیلشیم کی ضرورت کو بھی پورا کرتی ہے۔اس کا استعمال بھی یقنی بنائیں۔
دلیا-
یہ خوراک فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔جو ہمارے بی۔پی کو متوازن رکھتی ہے۔اس کے علاوہ سسٹولک اورڈیاسٹولک پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔اکثر شوگر کے مریضوں کو بھی یہ کھانے کا مشورہ دیاجاتا ہے۔اس میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے۔ہم دلیا پر فروٹ شامل کرکے بھی اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
تربوز-
اس میں امائینوایسڈ موجود ہوتے ہیں جیسے ایل سٹرولاین کہتے ہیں یہ بی پی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن اے اور پوٹاشیم خون کے فشار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس لئے ہمیں گرمیوں کے موسم میں اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔
سورج مکھی کے بیج-
ان کے بیج وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ان میں فولک ایسڈ،پروٹین اور فائبر موجودہوتا ہے۔یہ ہمارے دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے اور ہمارے خون کے فشارکوکم کرنے کے لئے بھی اہم ہے۔ان میں میگنیشیم بھی پایاجاتا ہے جوسوڈیم کی مقدار کوکم کرنے کے لئے اہم ہے۔
اس کے علاوہ جو اللہ نے پھل اور سبزیاں پیدا کیں ہیں جیسے کہ
گاجر-
کینو-
ایووکاڈو
چقندر وغیرہ
یہ بھی ہمارے خون کے فشار کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہم اپنے گھریلو طریقوں کی مدد سے اپنی صحت بھی اچھی کرسکتے ہیں اور کسی بیماری پر کنٹرول بھی لیکن علاج کے لئے ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر آپ بھی ایک مستند ڈاکٹر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ اپنے موبائل میں مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور وہاں سے اچھے ڈاکٹر سے اپائینمنٹ حاصل کریں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 وڈیو کنسلٹیشن بھی حاصل کریں۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |