سرخ روشنی سورج کی روشنی ہے جو سردیوں میں ہمارے لئے اور بھی فائدہ مند ہے۔ ہمیں سورج کی روشنی میں لازمی بیٹھنا چاہیے۔ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے بہت سی قدرتی چیزیں ایسی ہیں جو ہماری صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
پھلوں اور سبزیوں میں وٹامنز اور منزلز موجود ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم سورج کی روشنی سے بھی وٹامن ڈی حاصل کرتے ہیں جو ہماری ہڈیوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔سرخ روشنی کیسے ہمارے لئے مفید ثابت ہوتی ہے ہم اس کے بارے میں اس بلاگ سے جان سکتے ہیں۔
سرخ روشنی کے فوائد
کیا آپ جانتے ہیں کہ سورج کی روشنی ہمارے جسم پر کونسے اثرات رکھتی ہے۔ وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
نیند کی بہتری
اگر آپ نیند کی کمی کا شکار ہیں تو نہ آپ دن بھر کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور نہ آپ کوئی کام اچھے طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں۔ کیونکہ نیند کی کمی ہمیں بہت سے مسائل میں مبتلا کر سکتی ہے۔ اگر آپ دن بھر سورج کی تھوڑی سی روشنی حاصل کرتے ہیں تو اچھی نیند لینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
ہمارا جسم میلانونن نامی ایک ہارمون بناتا ہے یہ آپ کو سونے میں مدد دینے کے لئے اہم ہے۔ جب اندھیرا ہونا شروع ہوتا ہے تو ہمارا جسم اس کو بنانا شروع کر دیتا ہے۔ اس کی وجہ سے سورج غروب ہونے کے دو گھنٹے بعد نیند آنا شروع ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صبح دو گھنٹے نیند لینے سے نیند میں بہتری آتی ہے۔
اس کے علاوہ دھوپ ہمارے سرکیڈین تال کو منظم کرتی ہے اور ہمارے میلانون کی مقدار کو کم کرنے اور بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔
تناؤ کو کم کرنا
آجکل بہت سے لوگ تناؤ کا شکار ہوتے ہیں لیکن ہمیں اس کے انتظام کے لئے بھی کچھ نہ کچھ کرنا چاہیےتاکہ ہماری مجموعی صحت برقرار رہ سکے۔ ہمارے جسم میں میلاٹونن تناؤ کی سطح کو کم کرتا ہے۔ جب آپ گھر سے باہر ہوتے ہیں تو کسی نہ کسی سرگرمی میں مبتلا رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ ورزش بھی ہمارے تناؤ کی سطح کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔
مضبوط ہڈیاں
اگر آپ ہڈیوں کی مضبوطی چاہتے ہیں تو اس کے لئے وٹامن ڈی انتہائی ضروری وٹامن ہے۔ سورج سے وٹامن ڈی ہم آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ سرخ روشنی ہماری ہڈیوں کی مضبوطی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کیلشیم کی مقدار کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
مدافعتی نظام کی صحت
کسی بھی وائرل بیماری سے بچنے کے لئے وٹامنز انتہائی ضروری ہیں۔ اگر آپ اومی کرون اور کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنا ہوگا۔ ہم وٹامن ڈی کی فراہمی کو سرخ روشنی سے بھی یقنی بنا سکتے ہیں۔ سرخ روشنی کی مدد سے ہم کسی بھی انفیکشن سے بچ سکتے ہیں۔
کووڈ کے دنوں میں ایک ایپ مرہم ڈاٹ پی کے نے آن لاین کنسلٹیشن کے ذریعے بھی لوگوں کی بہت مدد کی آپ بھی آن لائن مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈپریشن کو کم کرنا
دنیا میں بہت سےلوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں اور دن بدن اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہمارے ڈپریشن کو کم کرنے کے لئے بہت سی غذائیں بھی ہماری مدد کرتی ہیں لیکن سرخ روشنی بھی ہمارے ڈپریشن کو کم کرنے میں ہمارا ساتھ دیتی ہے۔ سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دھوپ ہمارے موڈ کو بہتر کرتی ہے۔
دھوپ ہمارے جسم میں سیروٹونن کی سطح کو بڑھاتی ہے جو ایک ایسا کیمکل ہے جو ہمارے جسم میں ہمارے موڈ کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کو پرسکون رکھنے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں اس بیماری کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور ڈاکٹر سے لازمی ملنا چاہیے۔
لمبی زندگی
ہماری لمبی یا مختصر زندگی تو اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے لیکن اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو آپ کو سرخ روشنی میں لازمی بیٹھنا ہوگا تاکہ آپ کی مجموعی صحت کو اچھا کرنے میں ہمیں مدد مل سکے۔
سویڈن میں ایک تحقیق ہوئی جس سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ جو لوگ زیادہ دھوپ میں زندگی گزارتے ہیں وہ چھ ماہ سے دو سال تک زیادہ زندہ رہتے ہیں۔ لیکن اس تحقیق میں مزید اور تحقیق کی ضرورت ہے۔تاکہ درست ثبوت سامنے آسکے۔
جلد کی حفاظت
ہر انسان کو اپنی جلد کی حفاظت کا شوق ہوتا ہے تاکہ وہ خوبصورت نظر آسکے ۔ ہم سرخ روشنی کی مدد سے اپنی جلد کی حالتوں کی حفاظت کر سکتے ہیں ۔
ورلڈ ہیلتھ کے مطابق ہم سرخ روشنی کی مدد سے
چنبل
ایکزیما
یرقان
مہاسوں کا علاج کر سکتے ہیں کیونکہ اس کی مدد سے ہمارے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری ہوتی ہے اس کے علاوپ ایک اچھا ڑمیٹالوجسٹ بھی آپ کو اچھا مشورہ دے سکتا ہے۔