آنکھوں کا بھینگا پن زیادہ تر بچوں میں دیکھا جاتا ہے ، لیکن یہ زندگی کے کسی بھی حصے میں اپ کو میں متاثر کر سکتا ہے۔ بڑی عمر کے بچوں یا افراد مین بھینگا پن مختلف طبی حالتوں کی وجہ سے ہو سکتا ہےجیسے کہ دماغی فالج یا جسمانی فاجج وغیرہ۔
Table of Content
بھینگا پن یا کراس آنکھیں کیا ہیں؟
بھینگا پن یا کراس آنکھیں جنہیں سٹرابزم بھی کہا جاتا ہے ایک ایسی حالت ہے جس میں اپ کی انکھیں ایک لائن پر نہیں ہوتیں۔ اگر اپ کی یہ حالت ہے تو اپ کی آنکھیں مختلف سمتوں میں نظر آتی ہیں اور ہر آنکھ مختلف چیز پر مرکوز ہوگی۔ آنکھوں کا بھینگا پن عام طور پر اصلاحی لینز ، سرجری یا دونوں کے امتزاج سے صحیح کیا جا سکتا ہے
آنکھوں کے بھینگے پن کی علامات
اگر آپ کو آنکھوں کا بھینگا پن ہے تو آپ کی انکھیں اندر یا باہر کی طرف اشارہ کر سکتی ہیں یا مختلف سمتوں میں فوکس کر سکتی ہیں اس کے علاوہ بھینگے پن کی نشانیوں میں شامل ہیں
بصارت کی خرابی
دوہری بصارت
گہرائی کے ادراک میں کمی
آنکھوں میں درد یا سر درد
آپ کی یہ علامات مستقل بھی ہو سکتی ہیں یا پھر صرف اسوقت ظاہر ہو سکتی ہیں جب آپ تھکے ہوئے ہوں یا ٹھیک محسوس نہ کر رہے ہوں۔
بھینگے پن کی اقسام
آنکھوں کا بھینگا پن یا کراس آنکھیں مختلف اقسام کی ہو سکتی ہیں اور انہیں آنکھیں پھیرنے کے طریقے سے بیان کیا جا سکتا ہے۔
ہائپر ٹراپیا: یہ اس وقت ہوتا ہے جب انکھیں اوپر کی جانب مڑ جاتی ہیں
ہائپو ٹروپیا: یہ اس وقت ہوتا ہے جب آنکھیں نیچے کی جانب مڑ جاتی ہیں۔
ایسو ٹروپیا: یہ اس وقت ہوتا ہے جب آنکھیں اندر کی جانب مڑ جاتی ہیں
ایکسو ٹروپیا: یہ اس وقت ہوتا ہے جب آنکھیں باہر کی جانب مڑ جاتی ہیں۔
بھینگا پن کن وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے؟
بھینگا پن یا تو اعصابی نقصان کی وجہ سے ہوتا ہے یا جب اپ کی انکھوں کے اردگرد کے پٹھے ایک ساتھ کام نہیں کرتے ہیںکیونکہ کچھ پٹھے دوسروں سے کمزور ہو جاتے ہیں۔ جب آپ کے دماغ کو ہر ایک انکھ سے ایک مختلف بصری پیغام ملتا ہے تو وہ آپ کی کمزور آنکھ سے انے والے سگنلز کو نظر انداز کر دیتا ہے ۔ اگر اپ کی آنکھوں کی حالت صحیح نہیں ہے تو یہ آپ کو اندھے پن کی جانب دھکیل سکتا ہے۔
بھینگا پن بچوں میں:بچوں میں کراس انکھیں عام ہیں اکثر اس کی بنیادی وجہ معلوم نہیں ہوتی۔ انفینٹائل ایسوٹروپیا ایک خاص قسم کا بھینگا پن ہے جو بچوں میں ان کی زندگی کے پہلے سال کے دوران ظاہر ہوتا ہے۔
خاندانی تاریخ: بھینگا پن خاندانوں میں چلتا ہےاور اسے درست کرنے کے لئے عام طور پر سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔ حاصل شدہ بھینگا پن 2 سے 5 سال کی عمر کے بچوں میں ہوتا ہے اور یہ عام طور پر چشمہ کے استعمال سے صحیح ہو جاتا ہے
طبی حالت:کراس آنکھیں زندگی کے کسی بھی حصے میں ہو سکتی ہیں یہ عام طور پر جسمانی عوارض کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جیسے آنکھ کی چوٹ، دماغی فالج، یا جسمانی فالج وغیرہ
بھینگے پن کی تشخیص
اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ اپ کو یا اپ کے بچے کو انکھون کا بھینگا پن ہے تو اس کی تشخیص لے لئے اپ کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے جو چند ٹیسٹوں کے ذریعے اس بات کی جانچ کریگا کہ آیا آپ کو آنکھوں کا بھینگا پن ہے یا نہیں ان ٹیسٹوں میں شامل ہیں۔ قرنیہ کی راشنی کا اضطراری ٹیسٹ، نظر کی جانچ،آنکھوں کی حرکا کا ٹیسٹ،اس کے علاوہ ریٹینا کی جانچ
بھینگے پن کا علاج
آنکھوں کے بھینگے پن کا علاج کرنے کے لئے آٌپ کی تکلیف کی وجہ اور اس کی شدت پر منحصر ہے ۔ اکر اپ کی آنکھیں پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں تو ڈاکٹر آپ کو ایک پیچ پہننے کو کہےگا تاکہ آپ کی آنکھوں کے پٹھوں کو زیادہ محنت کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ آپ کا ڈاکٹر آپ کی مضبوط آنکھ کی بینائی کو دھندلا کرنے کے لئے آنکھوں کے قطرے بھی تجویز کر سکتا ہےیاس کے علاوہ اس کے پٹھوں کو کمزور کرنے کے لئے بوٹوکس انجیکشن کا بھی استعمال کر سکتا ہے جو زیادہ تیزی سے کام کر رہی ہے اور آنکھ کے پھیرنا کا سبب بن رہی ہے۔
اس کے علاوہ دیگر ممکنہ علاج میں شامل ہیں،آنکھوں کی مشقیں، اصلاحی لینز، چشمہ، آنکھوں کے بعض پٹھوں کی سرجری،یا پھر اس طبی حالت کا علاج جو آنکھوں کے بھینگے پن کی وجہ بن رہا ہے۔
بھینگا پن دور کرنے کی مشقیں
آنکھوں کو سیدھ میں لانے کے نسخے میں چشمے سے لیکر سرجری تک شامل ہیں تاہم بہت سے وژن تھراپی پروگراموں میں آنکھوں کی مشقیں بھی شامل ہیں جو کوآرڈینیشن میں بہتری لانے میں مدد گار ہو سکتی ہیں۔
پنسل پش اپس
پنسل پش اپس سادہ آکولر ورزش ہیں جو آنکھوں کو ایک ہی مقررہ نقطہ پر مرکوز کرتی ہیں۔ بازو کی لمبائی جتنی دوری پر پنسل پکڑیں اپنی نظریں پنسل کی نوک پر مرکوز کریںاور پنسل کو آہستہ آہستہ اپنی ناک کی سیدھ میں اپنی طرف کھینچیں جب تک ممکن ہو اپنا فوکس بنائے رکھیں لیکن جز وژن دھندلا ہونے لگے تو رک جائیں۔
ہفتوں تک روزانہ 20 پنسل پش اپس کے 2 سیٹ کرنے والے 12 مریضوں کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ورزش آسان ، لاگت سے پاک اور ایک آسان علاج ثات ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پنڈولم کے گھنٹے کو گھورنا بھی اس کی مشقوں میں شامل ہے