آلو بخارا گرمیوں کا پھل ہے۔ یہ تاثیر کے لحاظ سے ٹھنڈا ہوتا ہے۔ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں میں کیا جاتا ہے جیسے یرقان کی حالت میں اس کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ہم اس کو مختلف بیماریوں میں استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس پھل سے کون کون سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں اور یہ کس بیماری میں مفید ہے۔یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ پڑھیں۔
اگر آپ صحت کے کسی مسئلے سے پریشان ہیں تو آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے پہ ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ حاصل کریں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
۔1 آلو بخارا میں موجود غذائی اجزاء
یہ بہت سے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جن میں وٹامن اے، وٹامن سی، فولیٹ، وٹامن کے، وٹامن بی ون ،میگنیشیم، فاسفورس، زنک، کیلشیم، فلورائڈ اور پوٹاشیم شامل ہیں
یہ تمام وٹامنز اور منرلز ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔یہ غذائی ریشے سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اور بغیر کسی نقصان کے یہ کم کیلوری بھی فراہم کرتے ہیں۔
۔2 آلو بخارا کے فوائد
یہ پھل میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ کھٹا بھی ہوتا ہے۔ہماری صحت پر اس کے کیا فوائد ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۔1 ہاضمے کے لئے مفید
آلو بخار ہمارے مدافعتی نظام اور ہاضمے کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ اس میں غذائی ریشہ اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہماری آنتوں کو اچھی طرح صاف کرتا ہے۔ یہ قبض کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ قبض کی بیماری بواسیر میں بدلنے کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لئے ان پھلوں کو استعمال کیا جائے جن میں غذائی ریشہ اچھی مقدار میں موجود ہو۔
آنتوں اور قبض کے مسائل کے حل کے علاوہ یہ ہمارے نظام انہظام کو اچھا کرتا ہے۔ اس لئے ہمیں اس سے لازمی فوائد حاصل کرنے چاہیئے۔
۔2 آنکھوں کی صحت
ہمارے چہرے پر یہ بہت نازک سکن ہوتی ہے جن کی صحت ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔ آلو بخارا میں موجود وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔اس میں وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے۔ آلو بخارا موتیا کو روکنے کےلئے بہت مفید ہوتا ہے۔ہمیں اپنی آنکھوں کی صحت کے لئے ان کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے، کیونکہ آنکھیں ہمارے لئے کسی تحفے سے کم نہیں۔
۔3 خون کا بہاؤ
آلو بخارا ہماری شریانوں کی صحت کے لئے بہت اچھا پھل ہے۔ یہ ہماری شریانوں میں خون کی روانی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ دل کی بیماری سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمیں خون کا بہاؤ اچھا بنانے کے لئے اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔ آلو بخارا میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو جسم میں آئرن جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خون کے سرخ خلیوں کی تشکیل کے لئے آئرن بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے اس کی مدد سے ہم جسم میں خون کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔
۔4 اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
آلو بخارا اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمیں کسی بھی انفیکش سے بچاتا ہے۔ یہ ہمارے جسم میں فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ہمیں آکسیڈیٹو تناؤ سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ ہمیں اس کرشماتی پھل کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے تاکہ ہم بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
۔5 ہڈیوں کی صحت
آلو بخارا ہڈیوں کی صحت کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے اس میں بورون موجود ہوتا ہے جو ہماری ہڈیوں کی مضبوطی اور ان کی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی اور ڈی ہڈیوں کی کثافت اور مضبوطی کے لئے مفید ہے۔ اس میں فلانائڈز اور فینولک مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کو ہونے والے نقصان کو بڑھنے نہیں دیتے ہیں۔
۔ جلد کے لئے
ہمارے چہرے کی جلد کا خوبصورت ہونا بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ خشک اور داغ دھبوں والی جلد ہماری شخصیت کو متاثر کرتی ہے۔ آلو بخارا ہماری جلد سے جھریوں کو کم کرتا ہے۔ جلد کو جوان رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ نئے سیلز کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۔7 تناؤ سے محفوظ
یہ ہمیں تناؤ اور ڈپریشن سے بھی بچاتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے ہم تناؤ سے بچ سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں آلو بخارا کا استعمال دن میں لازمی کرنا چاہیئے کیونکہ اس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔
۔8 بلڈ شوگر کنٹرول
شوگر جان لیوا بیماری ثابت ہوسکتی ہے اگر اس کا علاج نہ کیا جائے۔ آلو بخارا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمیں بلڈ شوگر سے بچاتا ہے۔ یہ ہمارے جسم میں اینڈوپونیکٹین کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں جو ہمارے جسم میں شوگر کے لیول کو کنٹرول میں کرتا ہے۔
۔9 کولیسڑول میں کمی
آلوبخارا ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔ جو ہمارے جگر اور دل کی صحت کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ ہمیں اچھا کولیسٹرول قائم رکھنے کے لئےآلو بخارا کا استعمال کرنا چاہیئے۔