اپنے بچے کو بریسز لگوانے سے پہلے کچھ باتوں کو جاننا بہتر ہے،ٹیڑھے دانت ہونا، بچوں اور بڑوں میں عام ہیں۔ اگر آپ کے بچے کے دانت ٹیڑھے ہیں تو یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے اور ضروری نہیں کہ کہ آپ انہیں سیدھا کریں۔اگر آپ کےبچے کے دانت اسے تکلیف نہیں دیتے یا اس کی مسکراہٹ بری نہیں لگتی تو کوئی ضرورت نہیں کہ آپ انہیں سیدھا کروائیں لیکن اگر یہ دانت آپ کےبچے کے لئے تکلیف کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ شرمندگی کی وجہ بنتے ہیں تو بریسز لگوانے سے قبل چند باتوں کو جان لینا ضروری ہے
ٹیڑھے دانت کی وجہ کیا ہے؟
دودھ کے دانت اور مستقل دانت ٹیڑھے ہو سکتے ہیں۔، اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے کہ پیسیفائر یا انگوٹھا چوسنا بچوں کے ٹیڑھے ہونے کی وجہ بن سکتا ہے بعض اوقات ٹیڑھے دانتوں کی وجہ وراثت یا جنیات بھی ہو سکتی ہے۔بچے کے ٹیڑھے دانت ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے دانت ہمیشہ ٹیڑھے رہیں گے
بعض اوقات بچے کے دودھ کے دانت کیڑے کی وجہ سے یا کسی چوٹ کی وجہ سے جلدی گر جاتے ہیں تو اس کی جگہ نکلنے والا دانت ٹیڑھا ہو سکتا ہےاس کے علاوہ دیگر مسائل جو دانتوں کو مستقل طور پر متاثر کر سکتے ہیں ان میں شامل ہیں
جبڑے کا سائز : آجکل لوگ نرم پروسیسڈ فوڈ بہت زیادہ کھاتے ہیں جس کی وجہ سے جبڑے کا استعمال کم ہوتا ہے اس قسم کی غذاؤں کے استعمال کی بدولت قدرتی طور پر ہمارے جبڑے کا سائز چھوٹا ہو گیا ہے، سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ چھوٹا جبڑا ٹیڑھے اور غلط طریقے سے بڑھنے والے دانتوں کی وجہ بن سکتا ہے
ناقص عادات: مایوفنکشنل عادات چہرے کے پٹھوں یا افعال کو متاثر کرتی ہیں ان میں شامل ہیں انگوٹھا چوسنا، پیسیفائر یا بوتل کا استعمال،زبان کا زور،منہ سے سانس لینا
غلظ جبڑے:قدرتی طور پر جبڑے کا غلط سائز : آپ کا اوپر والا جبڑا آپکے نچلے جبڑے میں تھوڑا سا فٹ ہوتا ہے،اگر ایسا نہ ہو تو یہ میلو کلوژن کی وجہ بنتا ہےاس کے علاوہ عام غلطیوں میں اوور بائٹ اور انڈر بائٹ شامل ہیں۔ اوپری دانت باہر ہوں تو اوور بائٹ ہے اور نچلے دانت باہر ہوں تو انڈر بائٹ ہے۔
جنیات اور وراثت: ٹیڑھے دانت ہونے کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اپ کے والدین میں سے کسی ایک کے دانت ٹیڑھے ہین تو ممکن ہے کہ اپ کو اوور بائٹ یا انڈر بائٹ وارثت میں ملے ہوں۔
ناقص غذائیت: بعض اوقات بچوں میں ٹیڑھے دانتوں کی وجہناقص غذائیت بھی ہو سکتی ہے
چہرے کی چوٹ:کسی بھی حادثے میں چہرے پر لگنے والی شدید چوٹ کی وجہ سے دانت اپنی جگہ سے ہٹ سکتے ہیں جس کے نتیجے میں ایک یا اس سے زیادہ ٹیڑھے دانت نکل سکتے ہیں۔
ٹیڑھے دانتوں کی وجہ سے مسائل
ٹیڑھے دانتوں کی وجہ سے سب سے بڑا مسئلہ جو بچوں کو پیش اتا ہے وہ ان میں خود اعتمادی کی کمی ہے کیونکہ انہیں اپنا آپ برا لگتا ہے اس کے علاوہ چبانے میں تکلیف اور درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پیریڈونل بیماری،ہاضمہ کے مسائل، تقریر کی مشکلات وغیرہ
دانتوں کو سیدھا کرنے کے اختیارات
اگر آپ نے اپنے بچے کے ٹیڑھے دانتوں کو سیدھا کروانے کا فیسلہ کیا ہے تو بریسز اس کے لئے بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔ بریسز کسی بھی عمر میں لگائے جا سکتے ہیں بشرطیکہ ان کے دانت اور مسوڑھے بریسز پکڑنے کے لئے کافی مضبوط ہوں۔ لیکن یہ فیصلہ کرنے سے قبل آپ کو بریسز کی اقسام سے متعلق جاننا ضروری ہے۔
دھاتی بریسز
فکسڈ دھاتی بریسز بریکٹ، بینڈ اور لچکدارتار کے ساتھ دانتوں سے منسلک کیا جاتا ہے اس قسم کے بریسز زیادہ پیچیدہ دانتوں کو سیدھا کرنے کے لئے ایک بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں
سرامک بریسز
سرامک بریسز اور آرک وائر جو ان کو جوڑتے ہیں وہ دانتوں کے رنگ کے ہوتے ہیں اس وجہ سے یہ لگوانے کے بعد دھاتی بریسز کی طرح زیادہ نمایاں نہیں ہوتے ہیں۔ اگرچہ یہ کام دھاتی بریسز کی طرح ہی کرتے ہیں لیکن ان میں کریک پڑنے یا داغ پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
غیر مرئی بریسز
غیر مرئی بریسز صرف نو عمروں اور بالغ افراد کو ہی پہنائے جاتے ہیں، واضح پلاسٹک کے الائنرز آپ کے منہ میںفت ہونے کے لئے آپ کے جبڑوں کے سائز کے مطابق بنائے جاتے ہیں، وہ ہر دانت پر ماؤتھ گارڈ کی طرح فٹ ہوتے ہیں انہیں مہینے میں ایک یا دو مرتبہ تبدیل کیا جاتا ہےلیکن یہ بہت زیادہ ٹیڑھے دانتوں کو سیدھا کرنے کے لئے استعمال نہیں ہوتے ہیں۔
لینگول بریسز
لینگول سطح آپ کے دانتوں کا وہ حصہ ہے جو زبان کا سامنا کرتا ہے،لینگول بریسز غیر مرئی بریسز کی ہی ایک قسم ہےاور دھاتی بریسز سے ملتی جلتی شکل ہے سوائے اس کے کہ انہیں دانتوں کے پچھلے حصے میں لگایا جاتا ہےاور یہ بھی بہت زیادہ ٹیڑھے دانتوں کو سیدھا کرنے کے لئے استعمال نہیں ہوتے
دانتوں کو سیدھا کرنے کی سرجری
دانتوں کو سیدھا کرنے کے لئے سرجیکل طریقہ کار ایک اور اپشن ہو سکتا ہے یہ آپ کے بچے کے بریسز بہننے کے لئے درکار وقت کو کم کرنے کا بھی ایک طریقہ ہو سکتا ہے آپ کا ارتھوڈونٹسٹ ہڈیوں اور مسوڑھوں کو دوبارہ جگہ دینے کے لئے ایک معمولی جراحی کر سکتا ہے جو دانتوں کہ جگہ پر رکھنے میں مدد دیگا۔
ٹیڑھے دانت ایک عام مسئلہ ہے جسکا سامنا بہت سے بچوں کو کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہ ٹیڑھے دانت اپ کے بچے کی صحت کے لئے یا ان کی خود اعتمادی کے لئے مسئلہ نہیں بنتے تو ان کے علاج کی کائی خاص ضرورت نہیں ہے۔