بال ہماری خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا کی زیادہ تر خواتین بالوں کے جھڑنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ بعض اوقات کسی بیماری کی وجہ سے بال جھڑتے ہیں یا موسم کا اثر بھی ہوتا ہے۔ لیکن بالوں کے گرنے میں غذا کا بھی کردار ہوتا ہے۔ ہم متوازن غذا کا استعمال کرکے اپنے بالوں کو صحت مند اور لمبے بنا سکتے ہیں۔
ہم ایسے پھل اور سبزیوں کا استعمال کرسکتے ہیں جن کی مدد سے بال کو جھڑنے سے روکا جاسکے۔ کچھ خواتین کو حمل کے دوران بال جھڑنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تناؤ بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم بالوں کے گرنے کی صورت میں کیا کریں تو میرے ساتھ اس بلاگ کا حصہ بنیں اور اس کو پڑھیں۔ آپ کو اس سے فائدہ حاصل ہوگا۔
بال بہت زیادہ جھڑرہے، تو کیا کریں؟
ہمیں بالوں کے جھڑنے کی وجہ سے اپنی غذا میں کن چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1 پالک
یہ ایک بہترین سبزی ہے۔ یہ وٹامن اے، آئرن، وٹامن سی اور پروٹین کا اہم ذریعہ ہے۔ آئرن کی کمی بالوں کے گرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ پالک نہ صرف آئرن سے مالامال ہے بلکہ اس میں سیبرم بھی موجود ہوتا ہے جو بالوں کے لئے کنڈیشنر کا کام کرتا ہے۔ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، اور میگنیشیم موجود ہوتا ہے۔
یہ تمام وٹامنز بالوں کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ ہم اس کو کھانے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں اس کے علاوہ اس کے ماسک بنا کربھی اپنے بالوں پر لگا سکتے ہیں۔
۔ 2 انڈے اور دودھ کی مصنوعات
دودھ اور انڈے بھی بالوں کی نشوونما اور لمبائی کے لئے مفید ہوتے ہیں۔دہی. دودھ اور انڈوں میں ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ ان میں پروٹین ،وٹامن بی 12آئرن، زنک اور اومیگا فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ڈیری مصنوعات بائیوٹن کا بہت اچھا ذرائع بھی ہیں۔جو بالوں کو جھڑنے سے روکتا ہے. اس لئے ہمیں اپنی غذا میں ان کا استعمال کرنا چاہیے۔
۔ 3 دالیں
دالوں میں پروٹین اچھی مقدار میں موجود ہوتی ہے۔جو اس مسئلے کے لئے مفید ہوتی ہے۔یہ آئرن، زنک اور بائیوٹن سے بھری ہوئی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فولک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتی ہیں، جو خون کے سرخ خلیوں کی صحت کی بحالی کے لئے مفید ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سر کی جلد کو اور جڑوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ان سے مضبوطی بھی ملتی ہے اور بالوں کو ٹوٹنے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔
۔ 4 جو
جو میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے۔ جو ہمارے بالوں کو پتلا ہونے سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود آئرن خون کے سرخ خلیوں کی تیاری میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جڑوں کو بھی مضبوطی دیتا ہے۔ ہمیں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے،جو کا دلیہ بھی ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔
۔ 5 گری دار میوے
یہ ہماری صحت کے لئے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ ان میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ،زنک،وٹامن ای اور سیلینیم پایا جاتا ہے۔ اگر آپ اپنے ہیر فال سے پریشان ہیں تو آپ کو ان کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ آپ بادام، اخروٹ اور کلونجی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جو ہمیں ہیر فال سے بچاسکتے ہیں۔
۔ 6 پھلوں کا استعمال
پھل وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ان میں۔۔۔
۔ 1 کینو
۔ 2 لیموں
۔ 3 ایواکاڈو
۔ 4 خوبانی
۔ 5 انگور
یہ پھل وٹامن سی سمیت اینٹی آکسینڈنٹ سے بھرے ہوتے ہیں، جو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔ وٹامن سی آپ کے جسم سے آئرن جذب کرنے اور کولیجن کو بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس لئے پھلوں کا استعمال بھی آپ کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔
۔ 7 شکر قندی
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ موٹاپا کرتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس میں وہ تمام غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں آئرن، پوٹاشیم، میگنیشیم اور بیٹا کیروٹن موجود ہوتا ہے۔ ہم بال جھڑنے کو روکنے کے لئے اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ کیونکہ یہ اس مسئلے کے لئے بہت مفید ہے۔
بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے دیگر اقدامات جو کئے جاسکتے ہیں
۔ 1 گاجر بھی بہت اچھی ہے۔ اس میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لئے بھی مفید ہوتی ہے۔
۔ 2 مچھلی کا استعمال بھی ہمیں بہت سے مسئلوں سے بچاتا ہے۔
۔ 3 پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے ہمیں ایک اچھی صحت ملتی ہے ان کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیئے۔
۔ 4 فاسٹ فوڈ اور سافٹ ڈرنک کا استعمال کو ترک کردینا چاہیے تاکہ ہم کسی بھی قسم کے نقصان سے بچ سکیں۔
۔ 5 ڈپریشن کی وجہ سے بھی ہم ہیر فال کے مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں۔اس لئے ہمیں تناؤ سے بھی بچنا چاہیئے۔
۔ 6 سورج کی روشنی بھیبال جھڑنے کا سبب بنتی ہے اس سے بھی بچنا چاہیئے۔
ہم تمام مندرجہ ذیل چیزوں کا استعمال کرکے بال جھڑنے کے مسئلے کو حل کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ گنج پن کے مسئلے سے دوچار ہیں تو اس کے لئےآپ کو ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیے۔