گنڈیریوں کا استعمال آپ گرمیوں میں بھی کر سکتے ہیں اور سردیوں کے موسم میں بھی۔ جب گنے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے ان کو ہم گنڈیریاں بولتے ہیں۔ پاکستان میں گنے کے جوس کا استعمال بھی بہت عام ہے یہ زیادہ پیسوں میں بھی نہیں کم پیسوں میں ہی ملتا ہے۔
اسی طرح وہ لوگ جن کے دانت زیادہ مضبوط نہیں ہیں وہ گنڈیریوں کے استعمال کی بجائے گنے کے رس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ہم چینی کو بھی گنے کی مدد سے بناتے ہیں, یہ سفید چینی کو بنانے کے لئے کاشت کئے جاتے ہیں۔ یہ دنیا کے مختلف حصوں میں اگائے جاتے ہیں۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ گنڈیریوں کا استعمال آپ کی صحت پر کون سے اثرات مرتب کر سکتا ہے تو یہ جاننے کے لیے میرے ساتھ اس بلاگ پر رہیں اور اس کے بارے میں مزید آگاہی کے لیے مرہم کی سائٹ پہ ڈاکٹر سے رجوع کریں یا 03111222398 پہ رابطہ کریں۔
۔ 1 گنڈیریوں میں موجود غذائیت
گنے میں بہت سے ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس میں پوٹاشیم ، کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، زنک اور بہت سے امائنو ایسڈز موجود ہوتے ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو سوزش اور تناؤ سے محفوظ رکھتے ہیں۔
۔ 2 گنڈیریوں کا استعمال فائدہ مند یا نقصان دہ
گنے کا رس، گنڈیریوں کا استعمال آپ کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کو بھی مثبت اثرات فراہم کر سکتا ہے۔ گنے کے جوس میں چینی کے ساتھ ساتھ 75 فیصد پانی بھی موجود ہوتا ہے۔ جس وجہ سے یہ ہماری صحت کے لئے مفید ہوتا ہے۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے ممکنہ طور پر بھی خطرات ہو سکتے ہیں اس لئے اس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کرنا ہی آپ کو نقصان سے بچا سکتا ہے۔
۔ 1 بیماری کی روک تھام
ہمارے لئے کوئی بھی بیماری خطرناک ہو سکتی ہے، اگر ہم اس کا وقت پر علاج نہیں کرواتے۔ بیماری کی روک تھام کے لئے بہت سی غذائیں بھی ہماری مدد کرتی ہیں۔ گنڈیریوں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرمار ہوتی ہے, جو آزاد ریڈکلز کے نقصان سے ہمیں بچاتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھ کر ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ مدافعتی نظام کی مضبوطی کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور ان کی روک تھام کر سکتے ہیں۔
۔ 2 میٹابولزم کو فروغ
اکثر کہا جاتا ہے کہ شوگر کا زیادہ استعمال آپ کے وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے, لیکن گنے کے رس کا استعمال آپ کے میٹابولزم کو فروغ دے سکتا ہے اور آپ کے میٹابولزم کی صحت کو اچھا کر سکتا ہے۔ اس لئے ہمارے لئے گنڈیریوں کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
اگر آپ گنے کا رس میں ادرک کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے مدافعتی نظام کو صحت مند بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ حاملہ خواتین کے لئے بھی بہترین ہے اور ان کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
۔ 3 دل کی بیماری
مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ چینی کے استعمال سے دل کی بیماری کا خدشہ ہوتا ہے۔ جو افراد چینی سے اوسطا 20 فیصد تک چینی کا استعمال کرتے ہیں ان میں دوسرے لوگوں کی نسبت 38 فیصد زیادہ امکان ہوتا ہے کہ ان میں دل کی بیماری ہو۔
زیادہ چینی کے استعمال سے نہ صرف آپ کو ذیابیطس بلکہ بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی وجہ سے ہائی کولیسٹرول، اضافی وزن اور دل کی بیماری کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ لیکن گنڈیریوں میں چینی کے ساتھ ساتھ غذائیت بھی موجود ہوتی ہے۔ آپ کو اس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیئے تاکہ آپ اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے صحت کے مسائل سے دوچار نہ ہوں۔
۔ 4 گلے کی سوزش اور فلو سے نجات دلاتا ہے
ایک گلاس گنے کا رس باقاعدگی سے استعمال جسم کو نزلہ، گلے کی سوزش اور فلو جیسی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ ان مسائل میں مبتلا افراد گنڈیریوں کے رس سے صحت مند رہ سکتے ہیں۔ یہ جسم کو نمی بخشنے اور ذیابیطس، گردے کی پتھری، فلو، یرقان، کینسر اور گلے کی سوزش کے علاج میں بھی مدد کرتا ہے۔ مگر اس کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں۔
۔ 4 جلد کو موئسچرائز کریں
گرمیوں میں جب زیادہ پسینہ آنے اور جسم کی زیادہ گرمی کی وجہ سے گلا خشک ہو جاتا ہے تو گنا بہت اچھا ہے۔ جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کے لیے ایک گلاس گنے کے رس کا استعمال کریں۔ مزید یہ کہ یہ گنے سے نکالے جانے والے رس کا بھی ایک عام فائدہ ہے۔ گنے کے رس کا باقاعدگی سے استعمال جلد کی سوزش کے ساتھ ساتھ جلن کو بھی دور کرتا ہے اور جلد کی ظاہری شکل کو بھی بہتر بناتا ہے اور عمر بڑھنے کی علامات جیسے کہ رنگت، داغ دھبے، جھریوں اور نشانات کو بھی کم کرتا ہے۔
۔ 5 ذیابیطس کے لئے
گنڈیریوں اور گنے میں چینی کی مقدار اچھی خاصی ہوتی ہے۔ اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کو اس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے تاکہ وہ اس کے منفی اثرات سے محفوظ رہ سکیں اور اپنی شوگر کو کنٹرول کر سکیں۔ اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کو گلیسمک انڈیکس کو کنٹرول کرنا چاہیئے۔ گنے کا رس یا گنڈیریوں کا استعمال آپ کے جسم میں انسولین کی پیداوار کو روک سکتا ہے۔ اس لئے اس کا استعمال زیادہ نہیں کرنا چاہیئے۔
۔ 6 دیگر مسائل
گنڈیریوں کا استعمال نہ صرف آپ کو تروتازہ رکھتا ہے بلکہ یہ سردیوں میں بھی جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہماری جلد کو تروتازہ بناتا ہے اور پیشاب کی نالی کے مسائل کو بھی حل کرتا ہے۔ سوزش، یرقان جو جگر کے مسائل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں گرمی کو بھی دور کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو بھی کم کرنے میں معاون مدد گار ثابت ہوتا ہے۔