انار کے صحت کے لحاظ سے بے شمار فوائد موجود ہیں۔ بہت سے مطالعات سے یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ انار ہمارے جسم کی بہت سے بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ ہم پھلوں اور سبزیوں کی مدد سے بہت سی بیماریوں کے اثرات کو کم کرسکتے ہیں۔ خون کی کمی سے لے کر کینسر جیسی مہلک بیماری کے خطرات کو بھی انار کی مدد سے کم کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ انار ہماری صحت کو کونسے فوائد فراہم کرتا ہے تو میرے ساتھ یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
۔1 انار کے صحت کے لحاظ سے فوائد
ہماری صحت کی بہتری میں انار جو کردار ادا کرتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں اس کے علاوہ اگر آپ کسی بھی قسم کی صحت کے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں تو آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
۔1 انار بلڈپریشر کنٹرول کرتا ہے
یہ ایک ایسی خاموش بیماری ہے جو انسان کی صحت کو کھا جاتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر ہمارے گردوں پر اثر کرسکتا ہے۔ انار کا استعمال اس بیماری کے اثر کو کم کرسکتا ہے۔ یہ بیماری فالج اور دل کے دورے کا باعث بنتی ہے۔ انار وٹامنز اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ آپ اپنے بلڈپریشر کو کم کرنے کے لئے اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
۔2 انار یاداشت کو اچھا کرتا ہے
ہم اکثر اپنی یاداشت کو اچھا کرنے کے لئے بادام کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن انار بھی ہماری دماغی صحت اور یاداشت کو اچھا کرنے کے لئے اہم ہے۔ ہم اس کی مدد سے اپنی دماغی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ ایک مطالعے کے مطابق وہ افراد جن کی یادداشت کمزور تھی ان کو روزانہ انار کا جوس پلایا گیا، چند دنوں بعد دیکھا گیا کہ ان کی یاداشت میں بہتری آئی تھی۔
۔3 ہاضمے کے لئے اچھا ہے
اچھے ہاضمے کے لئے ضروری ہے کہ ایسی غذا کا استعمال کیا جائے جو ہمارے معدے کے لئے صحت مند اور اچھی ہو۔ انار میں اچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو ہمارے ہاضمے کے لئے اچھا ہے۔ لیکن ہماری طرز زندگی کی وجہ سے ہم جنک فوڈ کی طرف مائل ہوتے ہیں تو سبزیوں اور پھلوں میں موجود فائبر سے محروم رہتے ہیں۔
اپنی روزمرہ خوراک میں انار کو شامل کرنا یہ فائبر کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایک درمیانے سائز کے انار میں آپ کی روزمرہ کی فائبر کی مقدار کا 45 فیصد حصہ ہوتا ہے۔
۔4 قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
انار میں اینٹی سوزش خصوصیات ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کے لئے انتہائی صحت مند ہے جو مدافعتی امراض سے متاثر ہوتے ہیں۔ جیسے آسٹروآتھررائٹس وغیرہ شامل ہیں۔ انار وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو اینٹی باڈی کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اور ہماری قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔
۔5 بالوں کی نشوونما بڑھاتا ہے
آجکل بالوں کا جھڑنا بہت عام ہے۔ بہت سے لوگ اس پریشانی میں مبتلا ہیں۔ لیکن اگر وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور خوراک کا استعمال کیا جائے تو ہم صحت کے کسی بھی مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ کیونکہ وٹامنز ہمارے بالوں، جلد اور کسی بھی قسم کے انفیکشن کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ہمیں فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔
انار میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہماری جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں اور خون کی گردش کو بہتر بناکر ہمارے بالوں کی نشوونما میں اضافہ کرتے ہیں اور بالوں میں چمک لاکر ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔
۔6 ہڈیوں کی صحت بڑھاتا ہے
اگر آپ ہڈیوں کی اچھی صحت چاہتے ہیں تو انار کا استعمال شروع کریں۔ یہ ہماری ہڈیوں کی صحت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو ہماری مجموعی صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی صحت کمزور ہونے لگتی ہے۔ اس لئے آپ کو انار کا اور پھلوں کا استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ لازمی کرنا چاہیئے۔
۔7 پانی کی کمی دور کرتا ہے
ہمارے جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے کوئی بھی بیماری ہوسکتی ہے۔ اس لئے وہ افراد جو پانی کی کمی کا شکار ہیں۔ وہ اس کا جوس کا استعمال کریں۔ ہم خود کو انار کی مدد سے ہائیڈریٹ رکھ سکتے ہیں۔