پیدائش کا مہینہ لوگوں کے خیال کے مطابق قسمت کے اوپر اثر انداز ہو سکتا ہے اور جو افراد ستاروں کی چالوں پر یقین رکھتے ہیں وہ اپنے پیدائش کا مہینہ اس وجہ سے بھی یاد رکھتے ہیں کہ اس کی مدد سے اپنا ہارراسکوپ دیکھ سکیں
مگر اس حوالے سے کولمبیا یونی ورسٹی کے سائنسدانوں نے نیویارک میں ڈیٹا بیس کی بنیاد پر ایک تحقیق کی جس کے مطابق پیدائش کا مہینہ اور مختلف بیماریوں کا آپس میں کیا تعلق ہوتا ہے اس کو جاننے کی کوشش کی گئي ۔ اور ان کی یہ تحقیق جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں چھپی ہے
پیدائش کا مہینہ اور بیماریوں کا آپس میں تعلق
جنوری میں پیدا ہونے والے افراد
اگر آپ جنوری میں پیدا ہوۓ ہیں تو یہ صرف سال کا سرد ترین مہینہ نہیں ہوتا بلکہ سال کا پہلا مہینہ بھی ہوتا ہے ۔ اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد عام طور پر اوسط سے کچھ بہتر صحت کے حامل ہو سکتے ہیں ۔
تحقیقات کے مطابق ایسے افراد دل کے امراض سے کافی حد تک محفوظ ہوتے ہیں یا پھر ایسے افراد میں کارڈیوویسکولر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں تاہم یہ افراد شیزوفینا اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسے نفسیاتی مسائل کا شکار آسانی سے ہو جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان لوگوں میں مرگی میں مبتلا ہونے کے بھی امکانات ہوتے ہیں
فروری کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد
جن افراد کا پیدائش کا مہینہ فروری ہوتا ہے ان میں سے اکثر افراد پیدائشی طور پر کمزور اور مختصر وجود کے حامل ہوتے ہیں ۔ مگر اس کے باوجود صحت کے حوالے سے یہ کافی مضبوط قوت مدافعت کے حامل ہوتے ہیں اور آسانی سے بیماریوں کا شکار نہیں ہوتے ہیں
خاص طور پر ایسے افراد کا سانس کی بیماریوں اور تولیدی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان بہت زيادہ ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ مضبوط اعصاب کے حامل ہوتے ہیں اس وجہ سے نفسیاتی مسائل سے بھی عام طور پر دور رہتے ہیں
مارچ کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد
مارچ کے مہینے میں پیدا ہونے والوں کے استقبال کے لیے بہار کا موسم موجود ہوتا ہے جو کہ سورج کی تمازت سے بھر پور ہوتا ہے ۔ ایسے افراد اس حوالے سے بہت نازک ہوتے ہیں کہ ان کو جلد بخار چڑھ جاتا ہے ایسے افراد ساری زندگی اس حوالے سے بہت نازک ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان کو اپنے کارڈیو ویسکولر نظام کا بہت خیال رکھنا چاہیے ہے ۔ ان کا دل اس حوالے سے بہت نازک ہوتا ہے اور ان کو وٹامن ڈی کا استعمال لازمی کرنا چاہیۓ
اپریل کے مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ
اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد بہت صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں ۔ اعصابی طور پر یہ افراد بہت با صلاحیت ہوتے ہیں ۔ اور مضبوط اعصاب کے باعث ان کے دماغی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں تاہم مارچ میں پیدا ہونے والے افراد کی طرح یہ لوگ بھی کمزور کارڈيو ویسکولر نظام کے حامل ہوتے ہیں اور جلدایسی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ افراد ہاضمے کے مسائل کا بھی سامنا کرتے ہیں
مئی کے مہینے میں پیدا ہونے والے
مئي کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کو مثبت طرز فکر کے سبب بہت خوش قسمت تصور کیا جاتا ہے ۔ یہ بہت مضبوط اعصاب اور جسم کے حامل ہوتے ہیں ۔ اس وجہ سے عام طور پر کسی بھی بیماری کے حوالے سے خطرے کا کم ہی شکار ہوتے ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود ان کا پیدائش کا مہینہ ان کو بعض اوقات ڈپریشن میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے مگر اپنی مثبت فکر کے سبب یہ جلد ہی اس کا بہادری سے مقابلہ کر کے شکست دے دیتے ہیں
جون کے مہینے میں پیدا ہونے والے
اس مہینے میں پیدا ہونے والے بچے فدرتی طور پر مضبوط مدافعت کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں ۔ ان کا پیدائش کا مہینہ جون ہوتا ہے جو کہ موسم کے اعتبار سے گرم ہوتا ہے اور اس سبب اس موسم میں پیدا ہونے والے بچے موڈ سوئنگ کا شکار ہوتے ہیں ۔
اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد سانس کی بیماریوں اور کارڈیو ویسکولر بیماریوں کا آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو تولیدی نظام سے منسلک بیماریوں سےخصوصی تحفظ حاصل ہوتا ہے ۔ مگر اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کو اپنی بینائی کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیۓ
جولائي کے مہینے میں پیدا ہونے والے
جولائي کےمہینے میں پیدا ہونے والے افراد اکثر الٹے ہاتھ سے کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور سخت محنت کے عادی ہوتے ہیں ویسے عام طور پر ان افراد کو صحت کے حوالے سے خصوصی تحفظ حاصل ہوتا ہے مگر ایک خاص چیز جو اس مہینے کے حامل افراد میں ہوتی ہے وہ ان افراد کا دیر سے بلوغت کی عمر کو پہنچنا ہوتا ہے
پیدائش کے اس مہینے کے اثرات کے سبب ایسے افراد میں بلوغت کی نشانیاں دوسرے بچوں کے مقابلے میں دیر سے ظاہر ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موسم کی شدت کے سبب اس مہینے میں پیدا ہونے والے بچے سانس کی الرجی کا شکار جلدی ہو جاتے ہیں اور یہ سلسلہ تا عمر جاری رہتا ہے
اگست کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد
یہ لوگ مثبت طرز فکر کے حامل ہوتے ہیں ۔یہ لوگ حکومت کے لیۓ پیدا ہوتے ہیں مگر ان لوگوں پر ان کا موڈ حکومت کرتا ہے اور یہ اس کے غلام ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار ہو سکتے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد جن کا پیدائش کا مہینہ اگست ہوتا ہے جنسی حوالوں سے بھی کافی آرام طلب ہوتے ہیں اور جنسی معاملات میں ان کی صحت اکثر مسائل کا شکار رہتی ہے اور بلوغت میں تاخیر کا شکار ہوتے ہیں
ستمبر میں پیدا ہونے والے افراد
یہ بہت نازک مزاج افراد ہوتے ہیں اور صحت کے معاملات میں اکثر مسائل کا شکار رہتے ہیں ۔ جن میں کبھی ڈپریشن ، کبھی سانس کی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ ایسے افراد کارڈيو ویسکولر بیماریوں کا فورا شکار ہو جاتے ہیں
اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد
یہ لوگ پیدائشی کھلاڑی ہوتے ہیں ۔ یہ بلند قدو قامت کے حامل ہوتے ہیں مگر اکثر بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں مگر خاص طور پر ان کا دل بہت مضبوط ہوتا ہے اس وجہ سے ان کو دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہی ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ حادثاتی طور پر کیڑوں مکوڑوں کے کاٹنے کا سب سے زيادہ شکار ہوتے ہیں
پیدائش کا مہینہ جن لوگوں کا اکتوبر ہوتا ہے وہ اکثر اپنی ایڈونچر نیچر کی وجہ سے کسی نہ کسی سبب ایکسیڈنٹ یا حادثوں کا شکار رہتے ہیں
نومبر میں پیدا ہونے والے افراد
اس بیماری کے حامل افراد کو ڈپریشن کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے ۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ بہت نازک ہوتے ہیں اور اکثر بیماریوں کا شکار رہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ موڈ کے اتار چڑھاؤ کا بھی شکار رہتے ہیں ۔
پیدائش کا مہینہ اگر نومبر ہو تو ایسے لوگ سانس کی بیماریوں کا آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں جب کہ دل کی بیماریوں سےان کو ایک خاص تحفظ ہوتا ہے یہ بہت منفی سوچ کے حامل ہوتے ہیں اور انتہا درجے کے جزباتی ہوتے ہیں جو کہ ان کو صحت کے مسائل کا بھی شکار کر دیتا ہے
دسمبر میں پیدا ہونے والے افراد
گرمی کے موسم کے برخلاف دسمبر میں پیدا ہونے والے لوگ دنیا کے ایسے کمیاب لوگوں میں سے ہیں ۔ کیوں کہ ان کو آسانی سے پریشان نہیں کیا جا سکتا ہے ۔
پیدائش کا مہینہ دسمبر عام صحت کے حوالے سے اس حساب سے اہم ہوتا ہے کیوں کہ اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کا تولیدی نظام نازک ہوتا ہے اور اکثر دسمبر میں پیدا ہونے والے افراد اس کے مسائل کا شکار رہتے ہیں
یہ تمام اعداد و شمار ڈیٹا بیس کی بنا پر لیۓ گۓ ہیں اور اس سے یہ فیصلہ نہین کیا جا سکتا ہے کہ پیدائش کا مہینہ کسی بھی انسان کی صحت پر مکمل طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے ان مہینوں میں پیدا ہونے والے افراد عام طور پر کسی بیماری کا شکار نہیں ہوں گے
صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں