چاک کے کئی فوائد ہیں اور اسکے استعمال کےاور بھی طریقے ہیں جنھیں ہم استعمال میں لا کر اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں کچھ سالوں پہلے ہم یہی سمجھتے آئیں ہے کہ چاک کو صرف چاک بورڈ پر لکھنے کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے اسے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے
چاک کے فوائد
چاک کو ہم بہت سے اہم کاموں میں استعمال کر سکتے ہیں جیسے اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء کواسکی مدد سے ٹھیک کر سکتے ہیں باورچی خانے میں موجود اشیاء کو اسکی مدد سے نمی اور زنگ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں
چاک کی مدد سے چکنائی کے داغ ہٹانا
اگر کپڑوں پر چکنائی کے داغ لگ جائے اور کوشش کرنے کے باوجود بھی نہ ہٹے تو ان کو چاک کی مدد سے دور کیا جا سکتا ہے سب سے پہلے کپڑے پر لگے چکنائی کے داغ پر چاک کو اچھی طرح رگڑیں تھوڑی دیر رگڑیں پھر دس منٹ کی لئے چھوڑ دیں پھر اس پر چاک کا پوڈر چھڑک دیں اور اسکے بعد واشنگ مشین میں ڈال کر دھویئں کپڑا پہلے جیسا ہو جائے گا
چاک سے چاندی کے داغوں کو ہٹانا
اکثر چاندی سے بنی ہوئی اشیاء جیسے چاندی کے برتن یا زیورات پر نمی کی وجہ سے سیاہ دھبے پڑ جاتے ہیں جبکہ چاک نمی کو جذب کرتا ہے اور چاندی کی اشیا کو داغدار ہونے سے روکتا ہیں اگر چاندی کے برتن یا زیورات کے ڈبے میں چاک کے کچھ ٹکڑے رکھ دیئے جائے تو یہ کالے نہیں پڑے گے
چاک کی مدد سے کپڑوں میں نمی کی بو کو دور کرنا
اگثرالماری میں پڑے کپڑوں میں بوہوجاتی ہے جوناگوار گزرتی ہے اگر الماری میں موجود کپڑوں کے ہینگر پرچاک کے کچھ ٹکڑوں کو ایک تیھلی میں لٹکا دیا جائے تو یہ الماری سے نمی کو جذب کر لیں گے اور کپڑوں سے نمی کی بو نہیں آئے گی
اسکروڈرائیور کر پھسلنے سے روکنا
اسکروڈرائیور اکثر اوقات کام کرنے میں پریشانی کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ اس کا پھسلنا ہے اگر اسکروڈرائیور کے سرے پر چاک کو اچھے سےدو سے تین بار رگڑاجائے تو یہ نہیں پھسلے گا اور کام کے دوران آسانی سے چلے گا اور ساتھ نمی اور زنگ سے بھی بچا رہے گا
اوزاروں کوزنگ لگنے سے روکتا ہے
اگر آپ کے گیراج میں نمی ہے اور اوزاروں کو زنگ لگنے کا خطرہ ہے تو ان کو زنگ سے محفوظ رکھنے کے لئے آپنے گیرج ميں یا اپنے اوزاروں کے ڈبے میں چاک کے ٹکڑے رکھ دیں تو یہ زنگ سے محفوظ رہے گے
دیوار پر موجود سوراخوں کو بھرنا
اگر دیوار پر سوراخ یا دراڑ موجود ہے تو ان کو بھرنے کے لئے اس کو پیس کر اس میں بھر ديں خیال رہے کہ یہ دیوار کے رنگ سے میل کھاتے ہو ں چھوٹے سوراخوں کو دو تین بار رگڑے دیوار پر سے نشان غائب ہو جائنگے اور دیکھنے والوں کی توجہ اس پر نہیں پڑے گی
چیونٹیوں کی درزوں کو بند کرنا
اگر زمین کی درزوں یا دیوارکی سوراخوں سے چیونٹیاں آتی ہو تو چاک کی مدد سے ان کا راستہ بند کیا جاسکتا ہے چاک کو پیس کردروازوں ،کھڑکیوں ،روشندان،یا جہاں سے چیونٹیاں آتی ہے وہاں پر بھر دیں چیونٹیاں آنی بند ہو جائے گی
جپکی ہوئی چابیاں اور تالوں کو ٹھیک کریں
ہبعض اوقات چابیاں اور تالےجام ہوجاتے ہے یا اکثر چابی تالے میں لگی رہ جاتی ہے جس کی وجہ اکثر انھیں کھولنے میں دشواری پیش آتی ہے ان میں نمی اورگندکی جمع ہو جاتی ہے چاک نمی اور گندگی کو جذب کر لیتی ہے اور اس کی مدد سے چپکے ہوئے تالے اور چابیوں کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے
فریم لٹکانے میں مدد دیتا ہے
اگر دیوار پر فریم لگانے میں آپ کو مشکل پیش ارہی ہے تو فریم کی پشت پر موجود ہینگر کو چاک کی مدد سے ایک دو باررگڑے پھر فریم کو جہاں آپ لگانا چاہتے ہے وہاں پر نشان چھوڑ دے گا پھر کیل یا اسکروکی مدد سے فریم کو وہاں لگا دیں
پسنہ خشک کرتا ہے
جم میں پسینہ خشک کرنے کے لیےاس کے پاوڈر کا استعمال کیا جاتا ہے ورزش کے دوران کافی پسینہ آتاہے بھاری لفٹوں کو اٹھاتے ہوے ہاتھوں کی مضبوطی کا خیال رکھا جاتا ہے جس کے لیے اس کو ہاتھوں پر اچھی طرح لگایا جاتا ہے
جماسٹک کے پلیر اپنے ہاتھوں اور انگلیوں کی گرفت کی مضبوطی کے لیے اس کا استعمال کرتے ہے جماسٹک کرتے ہوئے لفٹوں پراپنے ہاتھوں اور انگلیوں کی گرفت مضبوط بناتے ہیں کیونکہ ہاتھ اور انگلیاں ہی گرفت کو کھونے کی پہلی جگہ ہوتی ہے تاکہ ذیادہ دیر تک وزن اٹھا سکیں اورگرفت کو ذیادہ دیر تک برقرار رکھ سکیں
چوٹوں کو روکتا ہے
ورزش کے دوران لفٹون کو اٹھانے کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے اس سے ایک حفاظتی تہہ بن جاتی ہے بار بار ورزش کرنے سے ہاتھوں پر چھالے بن جاتے ہے اور پسینہ آنے کی صورت میں چوٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے یہ ہاتھوں پر چھالے بننے سے روکتا ہے اور چوٹ لگنے سے بچاتا ہے
ورزش کے دوران چوٹ کی صورت میں کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورے کی لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کريں یا پھر03111222398 پر رابطہ کریں