کولیسٹرول جگر میں بننے والا وہ کیمیائی مادہ ہے جو کہ بہت اہم کام انجام دیتا ہے ۔ یہ خلیات کی دیواروں کو نرمی فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ جسم کے کئی اہم ہارمون کے افراز میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ مگر اس کی زیادتی صحت کے لیۓ کئی حوالوں سے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
لیپو پروٹین کے خون کے اندر بڑھنے کی صورت میں یہ خون کی شریانوں میں جمع ہو جاتی ہے۔ اس سے یہ شریانیں بلاک ہو سکتی ہیں جو کہ دل کےدورے یا گردوں کے ناکارہ کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
کولیسٹرول کی شرح کو کم کرنے طریقے
اپنی طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں کر کے ہم خون میں اس کے لیول کو نہ صرف کم کر سکتے ہیں ۔بلکہ اس کو آئندہ بڑھنے سے بھی روک سکتے ہیں۔
تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز
عام طور پر مضر صحت گھی یا آئل میں تلی ہوئی اشیاء خون میں اس کی شرح بڑھانے کا باعث بنتی ہیں ۔ اس وجہ سے سب سے پہلے تو کولیسٹرول لیول کے بڑھے ہونے کی صورت میں، تلی ہوئی اشیاء کا استعمال ترک کردینا بہتر ہے. اس کے بعد عام کھانے کو بھی ایسے آئل میں پکایا جاۓ ،جو کہ مونو سیچیوریٹڈ ہوں۔
ایسے آئل میں زيتون کا تیک اور کینولا آئل شامل ہے ۔اسکے علاوہ ایسی چکنی چیزوں کا استعمال کریں جن میں اومیگا 3 موجود ہو۔ کینکہ اس کا استعمال خون میں سے کولیسٹرول کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے ۔ مچھلی کے گوشت کے اندر اومیگا 3 موجود ہوتا ہے جو کہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔
فائبر والی غذاؤں کا استعمال
فائبر سے مراد وہ اجزاء ہیں جو کہ پودوں کے اندر موجود ہوتے ہیں ۔ معدے میں موجود بیکٹیریا اس فائبر کے ذریعے کولیسٹرول کو خون میں جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔لہذا ایسی تمام غذائیں جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ وہ خون میں کولیسٹرول کی شرح کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
باقاعدگی سے ورزش کرنا
باقاعدگی سے ورزش کرنا نہ صرف موٹاپے کا خاتمہ ہوتا ہے۔ بلکہ اس سے دل کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ یہ خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کے لیول کو کم کر کے صحت مند کولیسٹرول کے لیول میں اضافہ کرتا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق دن میں آدھا گھنٹہ روزانہ ورزش کرنے سے نہ صرف کولیسٹرول لیول کم ہوتا ہے ۔بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اضافے کی بھی روک تھام ہوتی ہے۔
کولیسٹرول کم کرنے کے لیۓ وزن کم کرنا
بڑھا ہوا وزن جگر کو زیادہ کولیسٹرول پیدا کرنے پر مجبور کرتا ہے جو لوگ اپنے وزن کو کم کرنے کے لیۓ ڈائٹنگ کرتے ہیں ان کے خون میں کولیسٹرول کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آتی ہے۔
تمباکو نوشی سے پرہیز
تمباکو نوشی دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی وجہ سے ہمارے جسم کےمدافعتی خلیۓ کولیسٹرول کو خون کے بہاؤ میں شامل کرنے کے بجاۓ دیواروں پر جما دیتے ہیں جس سے یہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
کولیسٹرول کی دوا کے لیۓ ڈاکٹر سے رجوع کرنا
اگر طرز زندگی میں تبدیلی کے باوجود بھی کولیسٹرول کے لیول میں کمی واقع نہ ہو سکے تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ آپ کو ڈاکٹر کے مشورے کی ضرورت ہے اس وجہ سے اس صورت میں ڈاکٹر ایسے سپلیمنٹ کا استعمال کروائيں گے جو کہ کولیسٹرول کے لیول میں کمی کر سکیں۔