چکن یا مرغا جس کا استعمال بہت ساری وجوہات کے بناء پر بہت عام ہوتا جا رہا ہے ۔ اس کا سب سے بڑا سبب اس کا آسانی سے میسر ہونا ہے اس کے علاوہ اس کو کم وقت میں آسانی سے پکایا جاسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سے بننے والی ڈشز کی تعداد بہت زیادہ ہے جو کہ بچوں اور بڑوں میں یکساں پسند کی جاتی ہیں اس وجہ سے ہر گھر میں اس کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔
چکن کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے حوالے سے اور اس کے مضر اثرات سے مکمل آگاہی حاصل کرنے کے لیۓ کسی بھی ماہر غذائيت سے مشورہ لیا جا سکتا ہے ۔ ماہر غذائيت سے آن لائن مشورے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کےکی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
چکن کا اعتدال میں استعمال
چکن متوازن غذا میں ایک بہترین اضافہ ہو سکتا ہے۔
اگر فی سرونگ تقریباً 3–4 اونس (85–113 گرام) استعمال کریں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ کھانا پکانے کے صحت مند طریقے بھی منتخب کرنا ہے جیسے بیکنگ، گرلنگ، اسٹر فرائینگ، یا جب بھی ممکن ہو سٹیم میں پکائیں۔
اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ چکن کو پروٹین کے دیگر ذرائع جیسے مچھلی، گوشت اور پھلیاں کی ایک قسم کے ساتھ لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کو وہ تمام غذائی اجزاء مل رہے ہیں جن کی آپ کے جسم کو ضرورت ہے۔
چکن کے غذائی فوائد
مرغا جو ہم عام طور پر استعمال کرتے ہیں اس کو فارمی مرغا کہا جاتا ہے جو کہ پولٹری فارم میں تیار کیۓ جاتے ہیں ۔ اس کو پروٹین کا ایک بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے مگر یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ کیا ہر اپنے اندر وہ تمام غذائی فوائد رکھتا ہے جس کا دعوی کیا جاتا ہے۔ حقیقت میں وہ مرغا جس کو دیسی چکن کہا جاتا ہے اور جس کی تیاری میں کم از کم دو سے تین ماہ لگتے ہیں حقیقت میں پروٹین ، وٹامن اور توانائی سے بھر پور ہوتا ہے۔
جب کہ وہ چکن جو کہ پولٹری فارم میں تیار کیا جاتا ہے اس کی تیاری کے لیۓ مرغی کو ایسی فیڈ استعمال کروائی جاتی ہے جس سے چوزے سے مرغا بننےکا عمل صرف 50 دن پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں ساری توجہ اس بات پر ہوتی ہے کہ چکن کا وزن بڑھ جاۓ اور اس کی غذائیت پر توجہ نہیں دی جاتی ہے۔
فارم میں تیار شدہ چکن کے طبی نقصانات
ایسی آرٹیفشل فیڈ سے تیار شدہ چکن بہت سارے طبی نقصانات کا باعث ہو سکتی ہے جس کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے۔
آرٹیفشل فیڈ
فارم میں تیار شدہ چکن کو ایک مقررہ وقت میں تیار کرنے کے لیۓ اور ان کے وزن میں اضافے کے لیۓ ان کو جو غذا دی جاتی ہے وہ بنیادی طور پر اناج پر مشتمل ہونی چاہیئےمگر پولٹری فارم سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں بہت ساری ایسے کیمیکل کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
جو اس فیڈ سے جانور کا تیزی سے وزن بڑھانے میں مددگار ہوتی ہے مگر اس کے صحت پر مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں اور اس سے معدے پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کے مستقل استعمال سے ہاضمہ کمزور ہو جاتا ہے اور ہاضمے کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔
چکن کی زیادہ ڈیمانڈ کے اثرات
ایک محتاط انداز ےکے مطابق دنیا بھر میں روزانہ 52 بلین چکن کھائی جاتی ہے جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ چکن کی اس بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیۓ پولٹری فارم والے چکن کو جلد از جلد تیار کر کے فروخت کے لیۓ پیش کرتے ہیں اور اس عمل کے دوران حفظان صحت کے اصول پس پشت رہ جاتے ہیں چوزے سے چکن بننے تک کا عمل اور اس کے بعد اس کی کٹائی کے سارے عمل کے دوران صحت کے اصولوں کا خیال نہین رکھا جا سکتا ہے۔ آلودگی کے سبب اس چکن کے اندر ایسے اجزاء پیدا ہو جاتے ہیں جو اس کے فوائد کا خاتمہ کر کے مختلف مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔
اینٹی بائیوٹک کا استعمال
چکن کی تیاری کے لیۓ فیڈ کے ساتھ ساتھ ان کو بہت ساری اینٹی بائیوٹک دی جاتی ہے جو ان کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ چکن کے گوشت میں ایسے اثرات بھی پیدا کر دیتی ہےجو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوتے ہیں اور صحت پر جو اثرات مرتب کرتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں۔
چکن میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے انسانوں کے اندر ای کولی نامی بیکٹیریا ان کی آنتوں میں داخل ہو جاتا ہے جو دوران خون میں شامل ہو کر پورے جسم کا حصہ بن جاتا ہے جس سے انسانوں کے اندر قوت مدافعت میں کمی واقع ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انسانوں کے جسم کے اندر اینٹی بائیوٹک ادویات سے غیر حساسیت بھی پیدا ہو جاتی ہے جس سے اس کے اندر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔
پروسٹیٹ اور چھاتی کے کینسر کے خطرات
چکن کو جلد بڑا کرنے کے لیۓ ایک کیمیکل آرسینک دیا جاتا ہے ۔ جو کہ انسانوں کےلیۓ بہت خطرناک ہوتا ہے اور اس کے صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ہفتے میں دو سے تین بار چکن کا استعمال جسم کے اندر آرسینک کا گھر بنا دیتا ہے۔
جس کی وجہ سے خواتین میں بریسٹ کینسر جب کہ مرد حضرات میں پراسٹیٹ کے کینسر کا باعث بنتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آرسینک کی موجودگی مردوں اور عورتوں کو مختلف اعصابی بیماریوں میں مبتلا کرنے کا بھی باعث بن سکتا ہے ۔
وزن میں تیزی سے اضافہ
بہت سارے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اور صحت کے حوالے سے حساس لوگ بڑے گوشت کے مقابلے میں چکن کو اس لیۓ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں کہ ان کو محسوس ہوتا ہےکہ اس سے ان کا وزن نہیں بڑھے گا۔
مگر سفید گوشت یا چکن کا گوشت فائبر کے حوالے سے بہت ہی کم شرح کا حامل ہوتا ہے جس وجہ سے اس کو کھانے سے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کو کھانے سے پیٹ مشکل سے بھرتا ہے اس وجہ سے اس کو کھانے والے زیادہ مقدار میں اس کا استعمال کرتے ہیں جس سے موٹاپے کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔