اگر آپ بچے کو دودھ نہ پلانے پر غور کر رہی ہیں تو یہ آپ کا ذاتی فیصلہ ہو سکتا ہے لیکن شاید آپ دودھ پلانے کے فائدوں سے انجان ہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ کوئی فیصلہ کریں آپ کے لئے کچھ باتوں کا جاننا ضروری ہے آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کا دودھ پلانا نہ صرف آپ کے بچے کے لئے بلکہ آپ کی صحت کے لئے بھی مفید ہے
ماں کا دودھ بچوں کے لئے بہترین غذائیت فراہم کرتا ہے اس میں مناسب مقدار میں غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف آپ کے بچے کو طاقت فراہم کرتے ہیں بلکہ بہت سی بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں، اور حالیہ تحقیق کے مطابق جو مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان میں رحم کے کینسر کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
ممکن ہے کہ کچھ خواتین اپنے روزمرہ کے معمولات، اپنی جاب یا شاید اپنے جسم کی خوبصورتی کھو دینے کے ڈر سے بچے کو دودھ نہیں پلانا چاہتی ہیں لیکن وہ نہیں جانتیں کہ ان کا بچے کو دودھ پلانا ان کے اپنے لئے کیسے مفید ہے
ماں کے لئے دودھ پلانے کے فائدے
وزن کم کرنے میں مدد: دودھ پلانے کی وجہ سے آپ کو وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ دودھ پلانے کے دوران آپ زیادہ کیلوریز ضائع کرتی ہیں جو حمل کی بدولت ہونے والے وزن کے اضافے کو کم کرنے میں مدد گار ہ
بچہ دانی سکڑنے میں مدد ملتی ہے: حمل کے دوران آپ کی بچہ دانی کا سائز بے حد بڑھ جاتا ہے اور دودھ پلانے کے دوران آکسیٹوسن کی خارج ہونے والی زیادہ مقدار بچہ دانی کو سکڑنے میں مدد کرتی ہے
ڈپریشن کے خطرہ کو کم کرتا ہے: ڈپریشن کی ایک قسم پوسٹ پارٹم ڈپریشن جو حمل کے فورا بعد پیدا ہو سکتی ہے۔دودھ پلانے والی ماؤں میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم دکھائی دیتا ہے ان ماؤں کے برعکس جو دودھ نہیں پلاتی ہیں۔
مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے: آپ کو بچے کو دودھ پلانا آپ کو طویل مدتی کینسر اور دیگر بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے جن میں شامل ہیں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، امراض قلب کولیسٹرول وغیرہ
دودھ پلانا رحم کے کینسر کے خلاف
حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دودھ پلانے سے رحم کے کینسر کے خطرے کو 25 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے (کیوآئی ایم آر) میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے محققین پر مشتمل ایک بین القوامی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان میں رحم کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ عورت جتنی دیر تک دودھ پلاتی ہے اس میں رحم کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا ہے۔میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے گائناکولولوجیکل کینسر گروپ کے سربراہ اور سینئر صحافی پروفیسر ویب نے کہا ہے کہ دودھ پلانے سے رحم کے کینسر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے چاہے کوئی عورت 3 ماہ یا اس سے بھی کم عرصے تک اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے ان میں بھی رحم کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہوتا ہے
ویب نے کہا کہ جو مائیں 12 ماہ سے زائد عرصے تک بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان میں 34 فیصد تک اس کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے اور وہ دودھ چھڑانے کے 30 سال بعد تک اس کینسر سے محفوظ رہتی ہیں۔
رحم کے کینسر سے جان کو خطرہ
اوورین کینسر ایسوسی ایشن کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق جس میں انہوں نےرحم کے کینسر میں مبتلا 9973 خواتین کو شامل کیا، اس سے یہ حاصل ہوا کہ رحم کے کینسر کی تشخیص کرنے والی خواتین میں سے 45 فیصد خواتین پانچ سال کے اندر اندر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں
ان کے مطابق کچھ مطالعات دودھ پلانے اور رحم کے کینسر کے کم خطرے کوآپس میں جوڑتے ہیں جبکہ کچھ مطالعات تعلق ظاہر نہیں کرتے لہذا اس معاملے میں بڑے پیمانے پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو مطالعات دودھ پلانے اور رحم کے کینسر کی شرح میں کمی کے درماین تعلق کو ظاہر کرتے ہیں وہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کو بھی تقویت دیتے ہیں کہ ماؤں کو کم از کم 6 ماہ تک بچے کو دودھ پلانا چاہئےتحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ قلیل عرصے تک دودھ پلانے سے بھی اینڈومیٹریال کینسر یعنی رحم کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے
ماں کا دودھ بچے کے لئے
مثالی غذائیت: ماں کے دودھ میں وہ سب کچھ صحیح تناسب میں موجود ہوتا ہے جو بچے کی زندگی میں پہلے 6 ماہ میں ضروری ہوتا ہے پیدائش کے فورا بعد دیا جانے والا پہلا دودھ جو گاڑھا اور زرد سیال ہوتا ہے وہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور بچے کے لئے بے حد فائدہ مند ہوتا ہے
اہم اینٹی باڈیز: چھاتی کا دودھ اینٹی باڈیز سے بھرپور ہوتا ہے جو اپ کے بچے کو مختلف قسم کے وائرس اور بیکٹیریا سے لڑنے میں مدد کرتا ہے
دماغی نشونما: مختلف مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ فارمولا دودھ پینے والے بچوں کے برعکس ان بچوں مدر فیڈ والے بچوں کی دماغ کی نشونما میں فرق ہو سکتا ہے اور یہ بچے زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں۔
دودھ پلانے کے بےشمار فوائد ہیں اسی وجہ سے ہر ماں کو اس بات کی ہدایت کی جاتی ہے کہ جب تک ممکن ہو اپنے بچے کو دودھ پلائیں ، سوائے اس کے کہ آپ کے ساتھ کوئی طبی مسائل ہوں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|