ایک صحت مند ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے بہترین انتخاب ہے۔ انڈے ان صحت مند کھانے کے ذرائع میں سے ایک ہے جسے انسان ہزاروں سالوں سے کھا رہا ہے، اور ان غذاؤں کی کئی اقسام بھی موجود ہیں، لیکن مرغی کے انڈے ان اقسام میں سب سے زیادہ عام ہیں۔ ایک صحت مند ناشتے کو دن کی کئی گھنٹوں کے وقفے کے بعد اہم غذا کہنا بالکل غلط نہ ہوگا، ناشتہ چھوڑنا ناصرف وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے بلکہ آپ کی یادداشت کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنا وزن کم کرنے کا سوچ رہے ہیں تو ڈائیٹ پلان کے لیے ماہر غذائیت سے مرہم کی سائٹ پہ رابطہ کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کے ذریعے بات بھی کرسکتے ہیں۔
نہار منہ ابلے ہوئے انڈے کھانے کے صحت پہ اثرات
انڈے آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے میں مدد دیتے ہیں، جو آپ کی بار بار بھوک کی تکلیف سے دور رہنے میں مدد کرے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈے پروٹین کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں اور انتہائی تسکین بخش بھی ہیں۔ نہار منہ انڈا کھانے کے فوائد درج ذیل ہیں۔
جسمانی وزن کو برقرار رکھنا
انڈے میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور اس میں زردی کے ساتھ صرف 78 کیلوریز ہوتی ہیں۔ تاہم، اگر آپ کچھ اضافی پاؤنڈ تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ انڈے کی زردی کو چھوڑ سکتے ہیں۔ صبح کے صحت بخش کھانے کے لیے، آپ اپنے ناشتے میں 2 انڈے شامل کر سکتے ہیں، جن میں 240 سے کم کیلوریز ہوتی ہیں۔ ابلے ہوئے انڈے ناشتے سے پہلے ایک اہم ترین غذا ہوسکتی ہے جو آپ کو زیادہ کیلوریز حاصل کرنے میں مدد نہیں کرتا، کیونکہ یہ صحت مند، فائدہ مند اور کم کیلوریز والے ہوتے ہیں۔
جگر کے کام کو بہتر کرتے ہیں
ابلے ہوئے انڈوں میں موجود “کولین” جگر کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ جگر کا صحت مند ہونا آپ کے پورے جسم کو صحت مند رکھتا ہے۔
اعلیٰ دماغی صلاحیتیں بڑھاتے ہیں
ابلے ہوئے انڈے یادداشت کو بحال کرنے اور اس کے کام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ یہ دماغی قوتوں کو متاثر کرتا ہے، اس لیے بچوں کے لیے بنیادی ناشتے کے طور پر انڈے کا استعمال بہت ضروری ہے۔
مدافعتی نظام کو بڑھاتے ہیں
انڈوں میں وٹامن اے، ڈی اور فولک ایسڈ پائے جاتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں
ابلے ہوئے انڈوں میں وٹامن ڈی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو نہ صرف ہڈیوں کی تعمیر میں معاون مدد گار ہوتا ہے بلکہ جوڑوں کے درد اور ہڈیوں سے متعلق دیگر امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔
ایک دن میں کتنے انڈے کھانے چاہئیں؟
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ انڈے صحت کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ایک فرد کو ایک دن میں کتنے انڈے کھانے چاہئیں؟ ذیل میں بیان کردہ تفصیلات آپ کو جاننے میں مدد کریں گی۔
بچوں کے لیے انڈے
بچوں کو روزانہ ایک انڈا ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ انڈے آئرن فولیٹ، پروٹین اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، جو ان کے خلیوں کی نشوونما، دماغ کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں اور ان کی روزانہ پروٹین کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔
بالغوں کے لیے انڈے
ایک اوسط صحت مند بالغ روزانہ 1-3 انڈے کھا سکتا ہے۔ یہ ایچ ڈی ایل کی سطح کو بڑھاتا ہے اور ایل ڈی ایل کی سطح کو کم کرتا ہے، اس طرح دل کی صحت محفوظ رہتی ہے۔ انڈے دماغ کو اچھی طرح کام کرنے میں مدد دیتے ہیں اور قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔
بزرگوں کے لیے انڈے
ایک عام بوڑھا شخص ہفتے میں سات انڈے کھا سکتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کی مضبوطی کم ہو جاتی ہے اور انڈے وٹامن ڈی فراہم کرتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت کے لیے جسم کو کیلشیم حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ، انڈے 13 ضروری وٹامن اور معدنیات بھی فراہم کرتے ہیں۔