(High Cholesterol) ہائی کولیسٹرول کے مریض ان 11 صحت بخش سمجھی جانے والی غذاؤں سے محتاط رہیے

Chronic Conditions
High Cholesterol
Reading Time: 2 minutes

کولیسٹرول خون میں موجود چکنائی کا نام ہے جس کی مقدار کا جسم کی ضرورت سے ذیادہ ہو جانا بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ کولیسٹرول بڑھ جانے پر عموماً سب سے عام ملنے والا مشورہ سبزیوں کے زیادہ استعمال کے بارے میں ہوتا ہے، یہ درست ہے کہ سبزی خوری کی عادت صحت بخش ہے اور بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے لیکن کچھ سبزیاں ایسی بھی ہیں جن کا استعمال احتیاط کا متقاضی ہے۔ ذیل میں ایس ہی چند غذاؤں کا ذکر ہے جن کا استعمال کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔

۔ ایسی سبزیاں جن میں نشاستے کی مقدار زیادہ ہو جیسے کہ مٹر اور مکئی کا استعمال ان لوگوں کے لیے مناسب نہیں ہے جن کا کولیسٹرول خاص طور پر ٹرائی گلیسرائڈز معمول سے ذیادہ ہوں۔ ان کی بجائے بند گوبھی اور کھمبیاں ایک اچھا انتخاب ہیں۔

۔ بازار میں تیار شدہ صورت میں ملنے والی پھلیاں جن میں اضافی چینی اور چکنائی شامل کی جاتی ہے۔

۔ پھلوں کا استعمال بے شک مفید ہے لیکن جب آپ کے ٹرائی گلیسرائڈ کی سطح بلند ہو تو پھلوں کا استعمال محدود کرنا ضروری ہے۔

۔ خشک میوہ جات کا استعمال بھی کم کرنا ضروری ہے ۔ جیسے کہ میوہ کھانا چاہیں تو صرف دو چائے کے چمچ میوہ کھانا کافی ہے۔

Read Also: 8 Highly Risk Factors For Your Heart

۔ تیار شدہ مچھلی جسے تیل میں پیک کیا گیا ہو کھانا مناسب نہیں۔

۔ کھوپرا اور اس سے تیار شدہ مصنوعات جیسے کہ کھوپرے کا دودھ، کھوپرے کاپانی اور خشک کھوپرا کھانا بھی ٹرائی گلیسرائڈ کی سطح میں اضافہ کر سکتا ہے۔

۔ پاستا، آلو اور دلیہ ایسی غذائیں ہیں جن میں نشاستے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ ان غذاؤں کا استعمال کیجیے لیکن کم مقدار میں کھانا ہی کافی ہے۔

۔ بازاری مشروبات، سوڈا، پھلوں کے جوس سب میں ہی چینی کی اضافی مقدار شامل کی جاتی ہے۔ ان غذاؤں سے حاصل ہونے والی اضافی شکر کو جسم ٹرائی گلیسرائڈ میں تبدیل کر دیتا ہے۔

۔ شکر کے مصنوعی اور قدرتی متبادل اشیأ سے بھی پرہیز ضروری ہے جیسا کہ شہد یا میپل سیرپ۔

۔ بیکری کی مصنوعات میں مکھن کا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اس لیے ایسی غذاؤں سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔

۔ مکھن اور مارجرین کی بجائے زیتون کے تیل کا استعمال کولیسٹرول گھٹانے میں مددگار ہے ۔ اس کو پکانے کے علاوہ سلاد میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زیتون کے تیل میں مضر صحت چکنائیوں کی مقدار کم ہوتی ہے اس لیے یہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ میں اضافے کا باعث نہیں بنتا۔

High cholesterol increases your risk for heart attack and stroke, be sure to contact with:

Best Cardiologist/Heart Specialist in Lahore
Best Cardiologist/Heart Specialist in Karachi
Best Cardiologist/Heart Specialist in Islamabad
Best Cardiologist/Heart Specialist in Faisalabad

Share This:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.

4 Comments to (High Cholesterol) ہائی کولیسٹرول کے مریض ان 11 صحت بخش سمجھی جانے والی غذاؤں سے محتاط رہیے